Tag: 21 افراد ہلاک

  • مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 21 افراد ہلاک

    مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 21 افراد ہلاک

    سری لنکا میں مسافر بس المناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔

    سریلنکن پولیس حکام کے مطابق کوٹمالے کے پہاڑی علاقے میں ڈرائیور سے بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

    سری لنکن پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسران ہلاک

    واضح رہے کہ سری لنکا میں پہاڑی سڑکیں حادثات کے لیے حساس مانی جاتی ہیں، اور ایسے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، حکام نے مسافروں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا، بدقسمت ہیلی کاپٹر میں فورسز کے 12 سے زائد اہلکار اور افسران موجود تھے۔

    سری لنکا کی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ باقی 6 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ: 21 افراد ہلاک 50 زخمی

    ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ: 21 افراد ہلاک 50 زخمی

    احمد آباد : بھارت میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں21 افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے، بدنصیب مسافر ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں ترشولیا گھاٹ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ بناس کھاٹا ضلع کے امباجی ٹاﺅن کے قریب پیش آیا، بس کے مسافر ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔

    میڈیا میں خبر نشر ہونے پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لگژری بس میں70 مسافر سوار تھے، شدید بارش کے باعث ڈرائیور کے ہاتھوں سے بس کا کنٹرول نکل گیا۔

    جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی، امدادی ٹیموں اور مقامی پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بس حادثے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام زخمیوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کر رہے ہیں۔

  • لیبین دارالحکومت میں حکومتی اور جنرل حفتر کی فورسز میں جھڑپ، 21 افراد ہلاک

    لیبین دارالحکومت میں حکومتی اور جنرل حفتر کی فورسز میں جھڑپ، 21 افراد ہلاک

    طرابلس : لیبیا کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں جنرل حفتر کی لیبین نیشنل آرمی اور حکومتی فورسز کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے میں جنرل خلیفہ حفتر کی لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) اور حکومتی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے متحارب گروپوں کی ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

    خلیفہ حفتر کی فورسز نے اعتراف کیا ہے کہ جھڑپوں میں ان کے 14 اہلکار مارے گئے جبکہ لیبین ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ڈاکٹر بھی مارا گیا۔

    دوسری جانب ایمرجنسی سروس کے ترجمان اسامہ علی نے کہا ہے کہ حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے رضاکار تاحال جنگی مقامات پر داخل نہیں ہو پائے اورامدادی کارروائیاں شروع نہیں کی گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وادی رابہ کے دور دراز علاقوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں قائم انٹرنیشنل ایئر پورٹ تباہ ہو گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں لیبیا کی اتحادی حکومت نے بتایا کہ لڑائی میں اب تک 21 افرادہلاک ہوئے ہیں۔

    جی این اے فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی رابہ کے دور دراز علاقوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں قائم انٹرنیشنل ائر پورٹ تباہ ہو گیا ہے۔

    کرنل محمد غونو نے کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے تمام شہروں میں جارحیت کرنے والے اور غیرقانونی فورسز کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

    اتحادی حکومت کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک کم ازکم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 27 افراد زخمی ہیں تاہم شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے واضح نہیں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : لیبیا نیشنل کانفرنس مقررہ وقت پر ہی ہوگی، اقوام متحدہ

    دوسری جانب ایل این اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے طرابلس کے مضافاتی علاقے میں پہلی مرتبہ فضائی کارروائی کی ہے جبکہ عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیلوں کو نظر انداز کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ لیبیا میں 2011 میں اس وقت کے مضبوط حکمران معمر قذافی کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا تھا اور عوام کو نیٹو ممالک کا تعاون بھی حاصل تھا تاہم معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد انتظامیہ اور مسلح گروہوں کے درمیان حکومت کے حصول کے لیے لڑائی شروع ہوئی۔

  • میکسیکو: تیل کی پائپ لائن میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    میکسیکو: تیل کی پائپ لائن میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی : وسطی میکسیکو میں واقع آئل ریفائنری سے گزرنے والی تیل کی پائپ لائن میں آتشزدگی کے باعث 21 افراد ہلاک، 71 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی پائپ لائن سے بہنے والے تیل مقامی افراد گھریلو اشیاء میں بھر رہے تھے کہ اچانک تیل میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    ریاست ہلڈاگو کے گورنر عمر فاید کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث 21 افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 71 زخمی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے درجنوں افراد کو قریبی اسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میکسیکو کی ریاست ہلڈاگو کے علاقے تلاہوی لیلپان میں پیش آیا جس کے قریب سے ایک سرکاری آئل ریفائنری واقع ہے۔

    ریاست ہلڈاگو کے گورنر عمر فاید کا کہنا ہے کہ  ریسکیو ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکی ہیں۔

    گورنر عمر فاید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں‌ آئل پائپ لائن میں‌ بھڑکنے والے خوفناک آگ کو دکھا جاسکتا ہے.

    سرکاری آئل ریفائنری پامکس میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی ایسے افسوس ناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق سنہ 2013 میں میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی آئل ریفائنری میں دھماکے کے دوران 37 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سنہ 2012 میں گیس فراہم کرنے والی کمپنی آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد جان کی بازی ہارے تھے۔

  • کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی

    کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی

    کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافربس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافربس کے درمیان تصادم میں خواتین وبچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔

    افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے ہونے والے35 افراد کوہاٹ کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا تھا کہ مسافر بس بونیرسے کراچی جا رہی تھی جو کلاچی کے قریب حاثے کا شکار ہوگئی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

    خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد نے کوہاٹ حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔

    بونیرمیں مسافر وین کھائی میں جاگری‘9افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال 5 جون کو کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کابل میں دودھماکے‘ 29 افراد ہلاک ‘ 45 زخمی

    کابل میں دودھماکے‘ 29 افراد ہلاک ‘ 45 زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے ششدرک میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پہلا جبکہ دوسرا دھماکہ وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے دفتر کے باہر ہوا۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے پہلے دھماکے میں 4 افراد کے ہلاک اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

    کابل پولیس کے ترجمان نے ششدرک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق صحافی دھماکے کی کوریج کے لیے پہنچےتو دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غیرملکی خبرایجنسی کا فوٹوگرافرارہلاک جبکہ متعدد صحافی زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹررجسٹریشن سینٹر پرہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 28 فروری کو افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے ایک کمپاؤنڈ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ؔ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • تھائی لینڈ میں بس میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک

    تھائی لینڈ میں بس میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک

    بنکاک: تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس میں آگ لگنے سے21 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے، آگ میانمار کے تارکین وطن کی بس میں لگی۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے تاک میں بس میں آگ لگنے سے 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 27 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    تھائی حکام کا کہنا ہے کہ آگ میانمار کے تارکین وطن کی بس میں لگی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    تھائی لینڈ : سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 11 جون 2016 کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں تیزرفتاری کے باعث الٹنے والی بس میں آگ لگنے سے اس میں سوار 11 اساتذہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد کا کہنا تھا کہ ٹائرپھٹ جانے کے باعث بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی تھی اوراس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    یاد رہے کہ 23 مئی 2016 کو تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رے میں اسکول میں آگ لگنے سے 17 بچیاں ہلاک ہوگئیں تھیں۔

    بنکاک: مسافربس حادثے کا شکار، 29افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 27 دسمبر2013 کو تھائی لینڈ کے صوبے پیچ بن سے دوسرے شہر چینگ رائے جانے والی مسافر بس ڈرائیور کی کوتاہی کے باعث دریا میں جاگری تھی، حادثے میں 29 مسافر ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔