Tag: 21 کشمیری شہید

  • مقبوضہ کشمیرمیں ایک ماہ کے دوران 21 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک ماہ کے دوران 21 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 افراد کو زخمی کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں جولائی کے ماہ میں 21 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کی بربریت سے 310 کشمیری شدید زخمی ہوئے۔

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت پراحتجاج کرنے والے شہریوں پربھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں، آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر310 افراد زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا اورمحاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو سری نگرجیل سے نئی دہلی کی تہار جیل منتقل کیا گیا۔

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے‘ مشعال ملک

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے، یورپین پارلیمنٹیرینز اپنی پارلیمنٹ مین مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگر کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں شہادتیں 21 ہوگئیں، وزیراعظم کا اظہار مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں شہادتیں 21 ہوگئیں، وزیراعظم کا اظہار مذمت

    سری نگر+لاہور:مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ دو سو کے قریب افراد زخمی ہیں،وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فوجیوں کی جارحیت پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں ابتدائی طور پر 8افراد ہلاک ہوئے بعدازاں یہ تعداد بڑھتے بڑھتے ہوئے 21 ہوگئی، مقبوضہ کشمیر میں تاحال صورتحال انتہائی کشیدہ ہےاور سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ پرتشدد واقعات میں ڈھائی سو افراد زخمی ہوئے جن میں 90 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے تازہ کشیدگی پر قابو پانے کے لیے نیم فوجی اہلکاروں کی تازہ کُمک کو سری نگر بھیج دیا ہے۔

    یہ مظاہرے جمعے کو انڈین سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جنوبی کشمیر کے علاقے کوکر ناگ میں عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے 25 سالہ رہنما برہان وانی کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا استعمال کشمیری عوام کا حق ہے، بھارتی حکومت انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    کشمیری رہنما برہانی وانی کی شہادت پر ہونے والے احتجاج پر فائرنگ اور 21افراد کی شہادت پر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انہیں حق خود ارادیت سےنہیں ہٹا سکتا بھارتی فوجیوں کی جانب سے کشمیری عوام کا قتل قابل تشویش ہے۔انہوں نے برہانی وانی کے قتل پر ہونےوالے احتجاج پر فائرنگ، تشدد اور شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 18 کشمیری شہید ہوئے،میر واعظ عمرفاروق