Tag: 21 dead

  • لیبین دارالحکومت میں حکومتی اور جنرل حفتر کی فورسز میں جھڑپ، 21 افراد ہلاک

    لیبین دارالحکومت میں حکومتی اور جنرل حفتر کی فورسز میں جھڑپ، 21 افراد ہلاک

    طرابلس : لیبیا کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں جنرل حفتر کی لیبین نیشنل آرمی اور حکومتی فورسز کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے میں جنرل خلیفہ حفتر کی لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) اور حکومتی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے متحارب گروپوں کی ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

    خلیفہ حفتر کی فورسز نے اعتراف کیا ہے کہ جھڑپوں میں ان کے 14 اہلکار مارے گئے جبکہ لیبین ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ڈاکٹر بھی مارا گیا۔

    دوسری جانب ایمرجنسی سروس کے ترجمان اسامہ علی نے کہا ہے کہ حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے رضاکار تاحال جنگی مقامات پر داخل نہیں ہو پائے اورامدادی کارروائیاں شروع نہیں کی گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وادی رابہ کے دور دراز علاقوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں قائم انٹرنیشنل ایئر پورٹ تباہ ہو گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں لیبیا کی اتحادی حکومت نے بتایا کہ لڑائی میں اب تک 21 افرادہلاک ہوئے ہیں۔

    جی این اے فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی رابہ کے دور دراز علاقوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں قائم انٹرنیشنل ائر پورٹ تباہ ہو گیا ہے۔

    کرنل محمد غونو نے کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے تمام شہروں میں جارحیت کرنے والے اور غیرقانونی فورسز کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

    اتحادی حکومت کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک کم ازکم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 27 افراد زخمی ہیں تاہم شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے واضح نہیں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : لیبیا نیشنل کانفرنس مقررہ وقت پر ہی ہوگی، اقوام متحدہ

    دوسری جانب ایل این اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے طرابلس کے مضافاتی علاقے میں پہلی مرتبہ فضائی کارروائی کی ہے جبکہ عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیلوں کو نظر انداز کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ لیبیا میں 2011 میں اس وقت کے مضبوط حکمران معمر قذافی کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا تھا اور عوام کو نیٹو ممالک کا تعاون بھی حاصل تھا تاہم معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد انتظامیہ اور مسلح گروہوں کے درمیان حکومت کے حصول کے لیے لڑائی شروع ہوئی۔

  • افغانستان: فورسز کی فضائی کارروائی، 21 افراد ہلاک

    افغانستان: فورسز کی فضائی کارروائی، 21 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان میں فورسز کی جانب سے فضائی کارروائی کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صوبے ہلمند میں فورسز نے فضائی کارروائی کی جس کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت 21 عام شہری مارے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فضائی حملے طالبان جنگجؤوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیے گئے تاہم اس حملے میں عام شہری بھی مارے گئے، حکام نے تصدیق کردی۔

    صوبہ ہلمند میں حالیہ دو مہینوں کے دوران فضائی کارروائی کے باعث 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی بھی ہوئے۔

    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے پہلے چھ ماہ میں فضائی حملوں میں تقریباً 149 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

    افغان فورسز کی فضائی کارروائی، 36 دہشت گرد ہلاک

    دوسری جانب طالبان عسکریت پسندوں نے صوبہ سری پل پر قائم پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے باعث 8 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، قبل ازیں ایک فوجی چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا گیا جس کی نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبے قندھار فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 36 جنگجوؤں ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اتحادی افواج کی جانب سے افغانستان کے  مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا ترجمان صل عزیز اعظم ہلاک ہوا تھا۔

  • نائجیریا : مذہبی رسومات کے دوران خود کش دھماکہ، 21 افراد ہلاک

    نائجیریا : مذہبی رسومات کے دوران خود کش دھماکہ، 21 افراد ہلاک

    نائجیریا: مذہبی رسومات کے دوران خود کش دھماکے میں اکیس افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مبینہ خود کش حملہ آور گرفتار کرلیا گیا ہے.

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے شمالی نائجیریا کے شہر کانو میں مذہبی رسومات کے دوران خود کو دھماکے سے اڑلیا، دھماکے کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے.

    دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ خود کش حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، حملہ آور کے بیان کے مطابق دونوں حملہ آوروں کا تعلق بوکو حرام سے ہے۔

    تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.

    یاد رہے گزشتہ ہفتے کانو میں دو خواتین خود کش بمبار نے موبائل مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جس کے نتیجے مین 14 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے.