Tag: 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی

  • برکس سربراہی اجلاس میں  ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا،  دفتر خارجہ کی تصدیق

    برکس سربراہی اجلاس میں ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا، دفتر خارجہ کی تصدیق

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ برکس سربراہی اجلاس میں ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا، امید ہے آئندہ ترقی پذیر ممالک کی شرکت کو یقینی بنائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عالمی ترقی پراعلیٰ سطحی ڈائیلاگ برکس ضمنی تقریب کےطورپرمنعقد کیاگیا، چین میزبان ملک ہونے کے ناطے برکس اجلاس سے قبل پاکستان کیساتھ مصروف عمل ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ برعکس اجلاس میں غیر رکن مدعو کیے جاتے ہیں، افسوس ہےکہ ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا، امید ہے آئندہ ترقی پذیر ممالک کی شرکت کو یقینی بنائی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے فروغ میں چین کے کردار کوسراہتے ہیں، چین کیساتھ ملکر پاکستان عالمی امن اور جامع ترقی کے لیے مضبوط آواز اٹھا رہاہے۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان جی77 چین کا موجودہ سربراہ ہے، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کےدوستوں کےگروپ کابھی حصہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان، چین ہمہ وقت اسٹریٹجک شراکت دارہیں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

  • سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی  کے لیے شاہی فرمان جاری

    سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شاہی فرمان جاری

    اسلام آباد : سعودی عرب میں قید2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شاہی فرمان جاری ہوگیا ، ریاض کے سفارتخانے اور جدہ قونصل خانے کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قید اکیس سو سات پاکستانی قیدیوں کی رہائی کاشاہی فرمان جاری کردیا گیا ، وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں سفارتخانے اور قونصل خانے کو ہدایت جاری کردی۔

    جس میں ریاض کےسفارتخانےاورجدہ قونصل خانہ کوفہرستیں مرتب کرنےکہا گیاہے، کفالہ نظام اورمعاہدوں کی خلاف ورزی کےزیادہ مقدمات ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی درخواست ، سعودی ولی عہدکا 2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کاحکم

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لےگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔

    یاد رہے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

    جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں، پاکستان کونانہیں کہہ سکتے، ہم سے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔