Tag:

  • بنگالی کسانوں نے آپریشن پر آئے  بھارتی فوج کے جوانوں کو مار مار کر بھگا دیا

    بنگالی کسانوں نے آپریشن پر آئے بھارتی فوج کے جوانوں کو مار مار کر بھگا دیا

    بنگالی کسانوں نے آپریشن کیلئے آئے بی ایس ایف کے جوانوں کو مار مار کر بھگا دیا، بنگالی کسانوں کے ہاتھوں دھلائی بی ایس ایف بھارتی افواج کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان، میانمار اور نیپال کے بعد اب بھارتی ضلع مرشد آباد میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھی بھارتی افواج کی دھلائی ہوگئی۔

    بھارتی فوج اب مویشی چوری بھی کرنے لگ گئی اور غلطی سے بارڈر پار کر جانے والے مویشیوں سے دعوت کے مزے آڑانے لگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کسانوں نے بی ایس ایف کو بنگالی چرواہوں کے کھیتوں میں جانور چرانے کی شکایت لگائی کہ کہا ان کے جانور ہمارے کھیتوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    شکایت کے جواب میں بی ایس ایف کو نرمل چار بارڈر پر رنیتلا کے علاقے میں پوسٹ قائم کر کے بنگالی چرواہوں کو روکنے کا حکم ملا۔

    بی ایس ایف کی 35thبٹالین نے چیک پوسٹ قائم کر کے غلطی سے آنے والے مویشیوں کی واپسی سے بھی انکار کردیا۔

    26 فروری کو غلطی سے بارڈر پار کر جانے والے مویشیوں کو واپس نہ کرنے پر سینکڑوں بنگالی کسانوں نے آپریشن پر آئے بی ایس ایف کے جوانوں کو دھو ڈالا۔

    نہتے بنگالیوں کے ہاتھوں مار کے بعد بی ایس ایف کے مسلح جوان دم دبا کر بھاگ نکلے، بنگالی کسانوں نے جانور بھی بازیاب کروائے اور بی ایس ایف کے جوانوں سے ہتھیار بھی چھین لئے۔

    بنگالی کسانوں سے ہزیمت کے بعد بی ایس ایف نے بنگلہ دیشی بارڈر گارڈ سے رو رو کر شکایت کی، شکایت کے ساتھ چھینے گئے ہتھیاروں کی واپسی کی منت سماجت بھی کی گئی۔

    بنگالی کسانوں کے ہاتھوں مار پیٹ سے دو جوان شدید زخمی جبکہ بیسیوں کو چوٹیں آئیں۔

    اس جگ ہنسائی کے بعد سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کیا خود کو عالمی اور ایشیائی سپر پاور کہنے والے بھارت کی مسلح افواج نہتے کسانوں کے خلاف بھی اپنا دفاع نہیں کر سکتی؟

    کیا جگ ہنسائی کا باعث بننے والی بھارتی فوج ایسے واقعات کے بعد خود کو تربیت یافتہ فوج قرار دے سکتی ہے؟ کیا بھارتی فوج کا مودی کو فائدہ پہنچانے کیلئے سیاسی کردار اسکی ٹریننگ، مورال اور حربی استعداد پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

  • پنکج تریپاٹھی کا اعظم گڑھ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

    پنکج تریپاٹھی کا اعظم گڑھ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

    مشہور اداکار پنکج تریپاٹھی جلد ہی فلم ’اعظم گڑھ‘ میں نظر آنے والے ہیں،  لیکن ان دنوں وہ ’اعظم گڑھ‘ کے فلمسازوں سے بے حد ناراض ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار پنکج تریپاٹھی نے کہا کہ اعظم گڑھ ایک شارٹ فلم ہے اور فلم کی شوٹنگ انہوں نے صرف تین دن میں کی جس میں ان کا چھوٹا سا کردار ہے، لیکن فلم کے پروموشن میں فلمساز نے ان کے نام کا اس طرح استعمال کیا ہے جیسے فلم میں کلیدی کردار ہو۔

    اس وجہ سے بھارتی اداکار پنکج  ناخوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں پانچ سال قبل کیمیو رول ادا کیا تھا، تاہم یہ وقت پر ریلیز نہیں ہو سکا تھا۔

    پنکج تریپاٹھی نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم میں بغیر معاوضہ کام کیا لیکن فلمساز ان کے نام کا غلط استعمال کر کے فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر فلمساز تشہیری پوسٹر سے ان کی تصویر نہیں ہٹاتے تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

    اداکار کے مطابق فلم میں ان کا ایک چھوٹا سا کردار ہے اور جس طرح پوسٹر میں ان کا چہرہ نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کملیش مشرا کی پہلی فیچر فلم ’اعظم گڑھ‘ ہے اس فلم میں پنکج کا کردار بہت چھوٹا ہے۔

    اس فلم میں اداکار پنکج تریپاٹھی ایک مولوی کا مختصر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو نوجوانوں کو دہشت گردی کے راستے پر لے جاتا ہے۔

  • جامنی چائے کن پتیوں سے تیار کی جاتے ہے؟

    جامنی چائے کن پتیوں سے تیار کی جاتے ہے؟

    چائے دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک ہے جسے لوگوں کی اکثریت بہت شوق سے اپنی غذا میں شامل رکھتی ہے، تاہم اب اس کی کئی اقسام سامنے آچکی ہے ہیں انہی میں جامنی چائے بھی شامل ہے۔

    موجودہ  دور میں مختلف تحقیقات کے نتیجے بہت سے پودوں میں ایسے صحت کے خواص سامنے ہیں جن کی چائے بناکر استعمال کی جائے تو یہ کئی غذاؤں کی نسبت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، اسی طرح جامنی چائے بھی جامنی پھول کی پتیوں سے تیار کی جاتی جو صرف کینیا میں کاشت کیا جاتا ہے۔

    جامنی چائے کمیلیا سائنیسس کے پودے سے تیار کی جاتی ہے یہ وہی پودا جس سے کالی اور سبز چائے حاصل کی جاتی ہے تاہم چائے کی جامنی رنگت ایک منفرد جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے جو اینتھوسیانین پیدا کرتی ہے یہ وہی طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ جو بلیو بیریز میں پایا جاتا ہے۔

     درحقیقت، اس میں بلوبیری کے کی نسبت کئی گنا زیادہ اینتھوسیانین جو ایک بہترین اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے۔

    اس چائے میں اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر مقدارپائی جاتی ہے جو امراض قلب سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، ساتھ ہی یہ کینسر سے بچانے، بینائی کو بہتر بنانے اور کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو میٹابولزم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

    سبز چائے کی طرح، جامنی چائے میں بھی اینٹی آکسیڈینٹ کی ایک اور شکل کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے جسے کیٹیچنز کہتے ہیں، خاص طور پر ای جی سی جی جو کہ سبز چائے میں پایا جانے والا طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔

     یہ نیوروحفاظتی اینٹی آکسیڈنٹس خون کے دماغ کی رکاوٹ کو گھیر لیتے ہیں، اور چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں، اس کے استعمال سے دماغ کی اینٹی آکسیڈینٹ صلاحیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    جامنی چائے کا ایک اور بہترین فائدہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے جس کی وجہ اس میں ایک خاص قسم کا پولیفینول ہے جسےجی ایچ جی کہتے ہیں۔

  • رات میں پھل کھانا صحت کے لیے نقصان دہ؟

    رات میں پھل کھانا صحت کے لیے نقصان دہ؟

    پھل کھانا انسانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے جو جسم کو توانائی فراہم کر کے اسے مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں، تاہم کیا پھل کھانے کا کوئی وقت بھی ہوسکتا ہے؟

    ویسے تو پھلوں کو کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ انہیں رات میں کھانے سے منع کرتے ہیں۔

    اس بات کے کوئی سائنسی ثبوت نہیں کہ رات میں پھل کھانے سے صحت متاثر ہوتی ہے تاہم کچھ لوگوں کو رات میں پھل کھانے سے کوئی طبی مسئلہ ہوسکتا ہو۔

    جیسے کہ نیند میں خلل، سونے سے قبل کچھ بھی کھانا نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے اور پھل ان سے مختلف نہیں ہیں، تو کوشش کریں کہ سونے سے تین گھنٹے قبل انہیں کھانے سے گریز کریں۔

    رات گئے پھل کھانے سے ان میں موجود چینی خون میں شامل ہونے لگتی ہے جس سے خون میں گلوکوز کی سطح بڑھ سکتی ہے تاہم اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا اور پھل وغیرہ کھا لیں، تاکہ انہیں ہضم ہون ے کا وقت مل سکے اور وہ ہاضمے پر بوجھ نہ بنیں جس سے آپ کی نیند متاثر ہوسکتی ہے۔

  • انضمام نے عبداللہ شفیق کو اچھی بیٹنگ کی اپنی پسندیدہ ٹپ دے دی

    انضمام نے عبداللہ شفیق کو اچھی بیٹنگ کی اپنی پسندیدہ ٹپ دے دی

    راولپنڈی: سابق کپتان انضمام الحق نے عبداللہ شفیق کو اچھی بیٹنگ کی اپنی پسندیدہ ٹپ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق نے لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق کو کئی بیٹنگ ٹپس دے دی ہیں۔

    انضمام الحق نے گراؤنڈ میں عبداللہ شفیق سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپ بہت با صلاحیت بیٹر ہیں، میں نے آپ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے بھی دیکھا ہے، آپ کے پاس قدرتی طور پر اچھے کرکٹ شاٹس کھیلنے کی صلاحیت ہے۔

    انضمام نے شفیق کو مشورہ دیا کہ ٹینس بال کو گیلا کر کے بیٹنگ کی مشکل پریکٹس کریں، میں بھی بال گیلا کر کے بولرز کو کہتا تھا کہ اب مجھے آؤٹ کرو۔

    سابق کپتان نے عبداللہ شفیق کو بتایا کہ خطرناک بیٹرز وہی ہیں جو اسٹرائیک بدلتے رہتے ہیں۔

  • فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کا فیصلہ

    فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کا فیصلہ

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے نے کہا ہے کہ فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈوارنٹ حاصل کئے جائیں گے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، فرحت شہزادی کے اکاؤنٹس میں غیرمعمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

    یاد رہے نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی ۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فرح گوگی کیخلاف معلوم ذرائع سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ جات ،منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے اکائونٹس رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی جا رہی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق فرح خان کے اکاونٹس سے گزشتہ تین سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ یہ رقومات انکے ذاتی اکائونٹس میں جمع کرائے جانے کےفوری بعد نکلوا لی گئیں ۔

    نیب کے مطابق بہت سی میڈیا رپورٹس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثےبنانے کا الزام ہے ،انکم ٹیکس ریٹرنس کے جائزے سے بھی پتہ چلتا ہے کہ 2018 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،اس عرصے میں انہوں نے کئی غیر ملکی دورے کئے ،فرح خان 9 مرتبہ امریکہ جبکہ 6 مرتبہ متحدہ امارات گئیں ۔

  • آئی ایم ایف کی شرط پر کسانوں کے لیے بجلی مہنگی

    آئی ایم ایف کی شرط پر کسانوں کے لیے بجلی مہنگی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرعی صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی، کسان پیکج کے تحت دی گئی سبسڈی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر واپس لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر کسانوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی، کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔

    وفاقی حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔

    بجلی مہنگی ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو زرعی صارفین سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    اس حوالے سے پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدر آمد کے لیے کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے اور خط کی نقول وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو بھی بھجوا دی گئی۔

  • کراچی میں 2 روٹس پر پنک بس سروس کا آغاز

    کراچی میں 2 روٹس پر پنک بس سروس کا آغاز

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے 2 روٹس پر پنک پیپلز بس سروس چلائی جارہی ہے، روٹ نمبر 2 پر ٹوٹل 8 بسیں اور روٹ نمبر 10 پر 2 پنک بسیں چلائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج سے 2 روٹس پر پنک پیپلز بس سروس چلائی جارہی ہے، روٹ نمبر 2 اور روٹ نمبر 10 پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بسیں چلیں گی۔

    روٹ نمبر 2 کی پنک بس پاور ہاؤس چورنگی سے کورنگی انڈس اسپتال تک چلے گی جبکہ روٹ نمبر 10 کی پنک بس نمائش سے سی ویو تک چلائی جائے گی۔

    روٹ نمبر 2 پر ٹوٹل 8 بسیں اور روٹ نمبر 10 پر 2 پنک بسیں چلائی جارہی ہیں، روٹ نمبر 1 پر مزید 2 بسیں بڑھا دی گئیں جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔

    پنک بس سروس کے ڈرائیور مرد جبکہ کنڈیکٹر خواتین ہوں گی۔

  • آئی ایم ایف کی شرط: حکومت نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی مہنگی کر دی

    آئی ایم ایف کی شرط: حکومت نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی مہنگی کر دی

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل در آمد تیزی سے جاری ہے، وفاقی حکومت نے ایک اور شرط کے تحت برآمدی شعبے کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، برآمدی شعبے کو بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔

    برآمدی شعبے کو بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ فراہمی روک دی گئی ہے، سبسڈی ختم کرنے کا اطلاق آج سے ہوگا، پاور ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، عوام ریلیف سے بالکل محروم

    برآمدی شعبے کے لیے نظر ثانی سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے تحت سبسڈی ختم کی گئی، برآمدکنندگان کے لیے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے جون تک 51 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

  • جیل جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں

    جیل جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں

    آپ نے دنیا کی سب سے خطرناک جیل کے بارے میں تو کئی جگہ پڑھا ہوگا لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوجائیں گے کہ دنیا میں ایک مجرم کے لیے پرتعش جیل ہوسکتی ہے۔

    اس جیل میں  فائیو اسٹار ہوٹل جیسے کمرے موجود ہیں جن میں فلیٹ اسکرین ٹی وی، باتھ روم اور کچن سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔

    یورپی ملک ناروے کی ہالڈن نامی جیل ہے جہاں مجرموں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا جاتا ہے، اس جیل میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کو پرتعیش کمروں میں رکھا جاتا ہے جہاں وہ سپر مارکیٹ، جم اور جدید ترین ریکارڈنگ اسٹوڈیو جیسی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

    یہاں تک کہ ان قیدیوں کو ہر ہفتے کے اختتام پر اپنے خاندان کے ساتھ ایک خصوصی فیملی لاج میں رہنے کی اجازت بھی حاصل ہے، اس جیل کو دینا کا بہترین جیل کہا جاتا ہے۔

    ناروے کے حکام کے مطابق ہماری جیلوں کے لیے سخت ترین سکیورٹی کی بجائے زیادہ سے زیادہ آرام پہنچانے کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں جرائم کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔

    اس جگہ کا ڈیزائن دانستہ طور پر ایسا رکھا گیا ہے کہ یہ کسی طرح جیل نظر نہ آئے، اس جیل کی کھڑکیوں یا دروازوں میں سلاخیں نہیں اور یہ ایک سر سبز جنگل کے درمیان 78 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

    اس جیل میں دانتوں کی سرجری بھی کرائی جاسکتی ہے جبکہ سپر مارکیٹ میں ایسے تمام کھانے دستیاب ہیں جن تک رسائی کے بارے میں عام افراد سوچ بھی نہیں سکتے۔

    اس جیل میں قیدیوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ مختلف تکنیکی کام بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ جیل سے نکلنے کے بعد بیروزگاری سے بچ سکیں۔