Tag:

  • صحیفہ جبار نے سنایا اپنی شادی سے جڑا دلچسپ قصہ

    کراچی: معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے لیے لڑکیاں دیکھ رہی تھیں جب ان کے شوہر نے انہیں ہی پسند کرلیا۔

    پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا کہ شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں وہ خود پسند آگئیں۔

    اداکارہ نے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی ٹام بوائے قسم کی لڑکی تھیں اس لیے کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)

    انہوں نے کہا کہ ان کے دوست خواجہ خضر حسین نے انہیں اپنے لیے لڑکی دیکھنے کا کہا تھا، میں نے ان کے لیے بہت کوششیں بھی کی اور کئی لڑکیاں بھی دکھائیں لیکن اتفاق سے سب کی منگنی ہوچکی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ شوہر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے میں خود ہی انہیں پسند آگئی، بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود دلہن بن گئی۔

    خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار نے سنہ 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں شادی کی تھی، وہ اب تک کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • شاہین شاہ آفریدی کی پاکستانی کوچنگ کے ہمراہ ٹریننگ شروع

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستانی کوچنگ کے ہمراہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطا بق شاہین آفریدی نے پاکستان ٹیم کے ٹرینر کی نگرانی میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔

    شاہین آفریدی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے کے دوران تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ کی جس دوران انہوں نے 15 سے 17 گیندیں کرائیں۔

    دوسری جانب پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے حارث رؤف کو بھی طلب کرلیا ہے، کیمپ میں موجود میڈیکل ٹیم حارث رؤف کی فٹنس کا جائزہ لے گی۔

    ذرائر کے مطابق افر فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میں شامل ہوسکتے ہیں۔

  • 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

    20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

    کوئٹہ: بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 3 روز قبل 2300 میں فروخت ہونیوالا 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2600 میں فروخت ہونے لگا۔

    اس کے علاوہ سستا آٹا مہم کے تحت حکومت کی طرف سے 20 کلو آٹا 1399 میں دیا جارہا تھا تاہم اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹا غائب ہوگیا جس کے وجہ سے عوام پریشان ہوگئے۔

    ملز مالکان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی 18 ملز کو یومیہ 25 ہزار گندم بوری کی ضرورت ہے، حکومت 9 سے 10 لاکھ گندم بوری کا فوری بندوبست کرے۔

    محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ گندم کی بوری کا معاہدہ کیا ہے۔

  • تمام موبائل فونز میں ایک ہی قسم کا چارجر استعمال ہوگا

    نئی دہلی: بھارت نے تمام موبائل فون کے یکساں چارجرز کے حوالے سے اہم حکم جاری کردیا اور اس حوالے سے اس نے یورپی یونین کی پیروی کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے بھی یورپی یونین کی طرح تمام موبائل فونز کے لیے ایک ہی طرز کا ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دے دیا۔

    یورپی یونین نے اکتوبر 2022 میں ایک ہی ٹائپ سی چارجر کا بل منظور کیا تھا، جس کے بعد یورپی یونین کے ممالک میں تمام موبائل فونز اور دیگر کمپیوٹر الیکٹرانک آلات بنانے والی کمپنیوں کو ایک ہی چارجر پورٹ سی دینا ہوگا۔

    یورپی یونین میں ہر قسم کے موبائل، لیپ ٹاپس، اسمارٹ واچز اور لائٹس کے لیے پورٹ سی کے لازمی چارجر کا اطلاق دسمبر 2024 میں ہوگا۔

    یورپی یونین کے بعد اب موبائل ڈیوائسز کے استعمال میں چین کے بعد دوسرے بڑے ملک کی حیثیت رکھنے والے بھارت نے بھی تمام موبائلز اور اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے ایک ہی چارجر ہونے کا حکم دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف کنزیومر افیئرز نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت تمام موبائل اور اسمارٹ ڈیوائسز کمپنیوں کو 2025 تک ہر طرح کی ٰڈیوائس کے لیے ایک ہی قسم کا ٹائپ سی چارجر دینا ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں پورٹ سی کے لازمی چارجر کا اطلاق جنوری 2025 میں ہوگا اور ہر طرح کے ڈیوائسز کو کمپنیاں پورٹ سی چارجنگ پر شفٹ کردیں گی۔

    اس وقت اینڈرائڈ کے زیادہ تر فونز ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں، تاہم ایپل کے آئی فون دوسری طرز کے چارجر پر چارج ہوتے ہیں، لیکن اب ایپل نے بھی اپنے فون ٹائپ سی پر تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

  •  کار حادثے کے بعد ریشبھ پنت کے ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا

    بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کے ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھاتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ انہیں انجریز سے صحتیابی کیلئے 3 سے 6 مال کا وقت لگے گا۔

    بھاتی میڈیا نے کہا کہ ریشبھ پنت 3 سے 6 ماہ تک ٹیم کو بھی جوائن نہیں کرسکیں گے، اس وقت وہ اتراکھنڈ کے میکس دہرادون کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا دائیں ہاتھ، سر اور کمر شدید زخمی ہے۔

    ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ دائیں گھٹنے میں لیگامنٹ انجری کو ٹھیک ہونے میں 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا جس کے باعث ریشبھ کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا بھی امکان نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا تھا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی تھی۔

  • شاہ رخ خان کی آن اسکرین بیٹی ثنا نے امریکی سے منگنی کر لی

    لاس اینجلس: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی آن اسکرین بیٹی ثنا سعید نے امریکی ساؤنڈ ڈیزائنر کسابا ویگنر سے منگنی کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ ثنا سعید نے نئے سال کے موقع پر لاس اینجلس میں کسابا ویگنر سے منگنی کر لی، ثنا سعید نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

    سابق چائلڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کسابا ویگنر کو ان کے سامنے گھٹنے کے بل بیٹھتے ہوئے اور انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں ثنا سعید کو لاس اینجلس میں نئے سال کے موقع پر اپنے دوست کسابا ویگنر کی طرف سے پرپوز کیے جانے کے بعد خوشی سے مسحور ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ثنا سعید کے منگیتر لاس اینجلس میں ساؤنڈ ڈیزائنر ہیں، ویگنر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ثنا کے ساتھ کئی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

    ثنا سعید نے کرن جوہر کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے (1998)‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ ڈیبیو کیا تھا، بعد میں انھوں نے بادل اور ہر دل جو پیار کرے گا جیسی فلموں میں بھی کام کیا، 34 سالہ اداکارہ نے کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر (2012) سے بطور بالغ اداکارہ ڈیبیو کیا تھا۔ ثنا سعید نے ٹی وی شوز میں بھی کام کیا ہے جیسے کُم کُم، کہیں تو ہوگا، سات پھیرے: سلونی کا سفر، سپنا بابل کا وغیرہ۔

  • سردی میں آگ جلانے کیلئے فصل کے پتے جمع کرنے پر کسان قتل

    کوٹ ادو: سردی میں آگ جلانے کیلئے فصل کے پتےجمع کرنے پر کسان کو قتل کردیا گیا ، کھیت کے مالک سمیت 6ملزمان نے کسان پر چھری کے وار کرکے گولی مار دی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سردی میں آگ جلانے کیلئے فصل کے پتےجمع کرنے پر کسان کو قتل کردیا۔

    تھانہ قصبہ گجرات کے علاقےمیں کسان سوکھے پتے اکھٹے کر رہا تھا کہ کھیت کے مالک سمیت 6 ملزمان نے کسان پر تشدد کیا اور چھری کے وار کرکے گولی مار دی۔

    ملزمان نے گنے کی فصل کے سوکھے پتے اٹھانے پر مخالف کسان کو قتل کیا تاہم گجرات پولیس کےموقع پر پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

  • مسلمانوں کے خلاف چاقو تیز رکھو، بھارتی انتہاپسند خاتون رہنما کی نفرت انگیز تقریر (ویڈیو)

    کرناٹک: بھارتی انتہاپسند خاتون رہنما نے بھی مسلمانوں کے خلاف ’چاقو تیز رکھنے‘ کی تلقین کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھوپال کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک بار پھر میڈیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔

    اتوار کو کرناٹک میں ایک جلسے میں انھوں نے تقریر میں کہا ’اپنے گھر میں ہتھیار رکھو، اور کچھ نہیں تو اپنے گھر میں سبزیاں کاٹنے والے چاقو ہی تیز رکھو۔‘

    تقریر میں پرگیا سنگھ نے مسلمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’لَو جہاد کرنے والوں کو لَو جہاد جیسا جواب دو۔ اپنی لڑکیوں کو محفوظ رکھو۔‘

    واضح رہے کہ بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں کا یہ دعویٰ ہے کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر ان سے شادی کر لیتے ہیں اور ان سے جبری طور پر مذہب تبدیل کرواتے ہیں اور اسی کو انھوں نے ’لَو جہاد‘ کا نام دیا ہے۔

    پرگیا سنگھ نے مزید کہا کہ ’ہمارے گھروں میں بھی سبزی کاٹنے کے لیے ہتھیار تیز ہونا چاہیے، جب ہماری سبزی اچھے سے کٹے گی تو پھر دشمنوں کے منہ اور سر بھی اچھے سے کٹیں گے۔‘

    پرگیا سنگھ ٹھاکر کی تقریر کے بعد خود بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک انڈین صحافی نے لکھا کہ ’ایسا ملک جہاں عمر خالد جیل میں سڑ رہا ہو اور پرگیا ٹھاکر تقاریر کے لیے آزاد ہو وہاں کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔‘ عمر خالد نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور بغاوت کے مقدمے میں جیل میں بند ہیں۔

    ایک اور میڈیا پرسن سمنتھ رامن نے لکھا کہ ’یہ تشدد پر اکسانے کی واضح کال ہے، قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔‘

  • خاتون نے شاپنگ مال میں ملنے والا پرس لوٹا دیا، لیکن عدالت نے جرمانہ کیوں لگایا؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون نے ملنے والا پرس لوٹا دیا تاہم اس میں موجود رقم اور اشیا اپنے پاس رکھ لیں، خاتون پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں العین کی پرائمری کورٹ نے شاپنگ مال سے ملنے والے پرس کی رقم اور قیمتی اشیا واپس کرنے سے انکار کرنے والی خاتون پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔

    ایک خاتون نے العین پرائمری کورٹ سے رجوع کر کے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا پرس شاپنگ مال میں گر گیا تھا، ایک خاتون نے پرس واپس کردیا لیکن اس میں موجود تین ہزار درہم اور دیگر اشیا واپس کرنے پر تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے مالی نقصان بھی ہوا ہے اس کا معاوضہ دلایا جائے۔

    خاتون نے 47 ہزار درہم معاوضے کا دعویٰ کیا اور وکیل کی فیس اور عدالتی اخراجات بھی الگ سے طلب کیے۔

    عدالت نے شاپنگ مال کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈز کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ خاتون نے پرس اٹھایا اور اس میں موجود رقم نکال لی۔

    دعویٰ ثابت ہونے پر عدالت نے خاتون کو پرس کے ساتھ اس کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعی خاتون کو 3 ہزار درہم واپس کیے جائیں جو اس نے پرس سے نکالے تھے، جبکہ 2 ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

  • کیوی فاسٹ بولر پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے دست بردار

    کراچی: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے دست بردار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈم ملنے ون ڈے سیریز کے لیے مکمل تیاری نہ ہونے کے باعث رواں مہینے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے دست بردار ہو گئے ہیں۔

    کیوی فاسٹ بولر کو ان کی تیاری کے خدشات کے باعث جنوری میں پاکستان اور بھارت میں ہونے والی آئندہ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم سے واپس لیا گیا ہے۔

    بلیئر ٹکنر، جو اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان میں ہیں، کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایڈم ملنے 30 نومبر 2022 کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام پر گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔

    دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کا آرام، سرفراز کی تنہا پریکٹس

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔