Tag: 21st Birthday

  • اے آر وائی ڈیجیٹل کا 21 سالہ کامیاب سفر

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا 21 سالہ کامیاب سفر

    کراچی : دنیا بھر کےکروڑوں ناظرین کے پسندیدہ چینل اےآر وائی نیٹ ورک کے آج 21 سال مکمل ہوگئے، لندن میں چھوٹے دفتر سے شروع ہونے والا یہ چینل اب پاکستانیوں کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 21 ویں سالگرہ ہے، اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، کارکنان کی انتھک محنت، مثالی لیڈر شپ اور شاندار ٹیم ورک کی وجہ سے اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی سب سے بڑی شناخت بن گیا ہے۔

    تمام کی کاوشوں سے اے آر وائی نیٹ ورک دنیا کے126سے زائد ممالک میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ اس کا ہر سال بےمثال رہا، آج اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں انقلاب بن کر ابھرا ہے، اے آر وائی نیٹ ورک دیگر چینلز کیلئے ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Iqbal ARY (@salman_ary)

    اے آر وائی کی کامیابی کا سفر

    یاد رہے کہ آج سے اکیس برس قبل 16 ستمبر کو اے آر وائی نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا، ان 21 برسوں میں اے آر وائی نیٹ ورک نے کامیابیاں سمیٹیں اور آج وہ میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی بڑی شناخت بن گیا ہے ، آج نیٹ ورک کے بینر تلے چلنے والا ہر چینل پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔

    مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب نے اے آر وائی گروپ کی بنیاد رکھی۔ حاجی اقبال نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی بنیاد رکھی جبکہ مسٹر سلمان اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیٹ ورک نے دبئی سے سال 2000 میں اپنی نشریات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تب سے اس نے نہ صرف پیشہ ورانہ اقدار کو برقرار رکھا بلکہ اے آر وائی ڈیجیٹل، اے آر وائی نیوز، اے آر وائی ذوق، اے آر وائی زندگی، اے آر وائی کیو ٹی وی اور اے آر وائی میوزک، HBO اور Nickelodeonبھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

    معروف شخصیات کی مبارک باد

    دوسری جانب اے آر وائی نیٹ ورک کو سیاسی رہنماؤں ، سماجی اور شوبز شخصیات نے اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی اور دعا کی ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک اسی طرح اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے۔

  • ہم سب کا دوست گوگل 21 سال کا ہوگیا

    ہم سب کا دوست گوگل 21 سال کا ہوگیا

    دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل آج اپنی 21 ویں سالگرہ منا رہا ہے، اپنی سالگرہ پر گوگل نے اپنے ڈوڈل پر ایک ناسٹلجک تصویر سجائی ہے۔

    گوگل کا قیام سنہ 1998 میں عمل میں آیا تھا، اس کے مالکان لیری پیج اور سرگئے برن نے اس کی بنیاد رکھی تھی اور آج گوگل ایپل کے بعد دنیا کی سب سے امیر ترین کمپنی ہے۔

    تاہم ایسا لگتا ہے کہ گوگل جو ساری دنیا کے بارے میں جانتا ہے اپنی سالگرہ کے اصل دن سے خود بھی واقف نہیں ہے۔ سنہ 2006 سے گوگل نے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منانا شروع کی تاہم اس سے قبل گوگل اپنی سالگرہ 26 ستمبر کو منا رہا تھا۔

    صرف یہی نہیں بلکہ گوگل نے اپنی چھٹی سالگرہ 7 ستمبر کو منائی تھی اور اس سے پہلے یہ سالگرہ ستمبر کی 8 تاریخ کو منائی گئی تھی حالانکہ مذکورہ بالا میں سے کوئی بھی گوگل کی حقیقی سالگرہ نہیں ہے۔

    گوگل پر موجود اس کے اپنے کلینڈر کے مطابق کمپنی کا قیام ستمبر کی 4 تاریخ کو عمل میں لایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گوگل کی تشکیل اسٹین فورڈ یونی ورسٹی کے ریسرچ پراجیکٹ کے طور پر ہوئی تھی۔

    گوگل نے سنہ 2013 میں تسلیم کیا کہ اس نے چار مختلف تاریخوں پر سالگرہ منائی ہے تاہم اب یہ سالگرہ کئی سالوں سے 27 ستمبر کو ہی منائی جارہی ہے اور یہ وہ دن ہے جب گوگل نے 2002 میں پہلی بار اپنی سالگرہ کے لیے ڈوڈل کا استعمال کیا تھا۔

    آج اکیسویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل کو پرانے کمپیوٹر سے سجایا ہے جس پر گوگل کا پرانا لوگو ہے۔