Tag: 22 افراد ہلاک

  • چین: کیمیکل فیکٹری کے قریب دھماکا، 22 افراد ہلاک، 22 زخمی

    چین: کیمیکل فیکٹری کے قریب دھماکا، 22 افراد ہلاک، 22 زخمی

    بیجنگ : چین کے شہر زانگ جیاکو میں کیمیکل پلانٹ کے قریب دھماکے کے باعث 22 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر ژانگ جیاکو میں واقع کیمیکل پلانٹ کے قریب دوپہر کے وقت اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں آگ لگ گئی اور 50 گاڑیاں دیکھتے ہی دیکھتے نذر آتش ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے زخمی اور ہلاک شدگان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی فائر بریگیڈ عملے نے فیکٹری اور گاڑیوں میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا ہے تاہم فیکٹری کے قریب ہونے والے دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    چینی شہر ژانگ جیاکو کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ نذر آتش ہونے والے ٹرکوں میں ایک ٹرک کیمیکل فیکٹری میں کیمیکل دینے آیا جس میں اچانک دھماکا ہوگیا اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیمکل فیکٹری میں ہونے والا دھماکا اتنا زور دار تھا جس کے باعث آس پاس موجود تقریباً 15 گھر تباہ ہوگئے جبکہ 355 کے قریب عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث نذر آتش ہونے والی گاڑیوں میں 38 ٹرک اور 12 کاریں شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ژانگ جیاکو چین کے شمالی صوبے ہبائی کا اہم صنعتی شہر ہے۔

  • پشاورخودکش حملے کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا‘ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

    پشاورخودکش حملے کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا‘ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاورمیں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق یکہ توت دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ دھماکے کے 7 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    دوسری جانب ہارون بلور کی شہادت پرخیبرپختونخواہ بارکونسل کی کال پرتین روزہ سوگ اور ہڑتال جاری ہے جس کے باعث صوبے بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

    پشاور خودکش دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

    خیال رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ کے دوران خودکش حملے میں ہارون بلورسمیت 21 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر 2012 اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کو شہید کیا گیا تھا، اس سانحے میں عوامی نیشنل پارٹی رہنما سمیت 9 افراد شہید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پربھگڈر‘ 27 افراد ہلاک

    ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پربھگڈر‘ 27 افراد ہلاک

    ممبئی : بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگڈرمچنے سے 27 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن یہ حادثہ لوگوں کے ہجوم اور تیزبارش کے باعث پیش آیا۔

    بھارتی ریلوے کے ترجمان انیل سکسینا کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے تیزبارش سے بچنے کے لیے پل پر چڑھ گئے اور ٹرین کے ریلوے اسٹیشن پر آتے ہی سب نے ٹرین کی جانب رخ کیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی وزیرریلوے پیوش گویل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ممبئی اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دلی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔


    اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اگست کو بھارت کی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔


    بھارتی ریاست کانپور میں ٹرین حادثہ،142 افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال 21 کو نومبر بھارتی ریاست کانپور میں مسافر ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم از کم 142 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مانچسٹر دھماکہ : میرادل ٹوٹ گیا‘آریانا گرینڈے

    مانچسٹر دھماکہ : میرادل ٹوٹ گیا‘آریانا گرینڈے

    مانچسٹر: امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے نے مانچسٹر دھماکے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمعروف امریکی گلوکارہ نے اپنے پیغام میں مانچسٹر دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ان کے پاس دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں۔

    مانچسٹرایرینا میں دہشت گردی کا واقعہ امریکی گلوکارہ آریانا گریندے کے کنسرٹ کےدوران ہوا تاہم وہ اس دھماکے میں محفوظ رہیں۔

    خیال رہےکہ دنیائے موسیقی کی دیگر اہم شخصیات نے بھی اس واقعے پر افسوس اور ہلاک ہونے والوں کےاہل خانہ سےاظہار ہمدردی کیا ہے۔


    برطانوی وزیراعظم نے مانچسٹر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا


    واضح رہے کہ ایرینا میں دھماکہ اس وقت ہوا جب گلوکارہ آریانا گرینڈے پرفارم کرچکی تھیں اورکانسرٹ دیکھنے والے 20 ہزارکے قریب افراد ایرینا سے باہرنکل رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں