Tag: 22 سالہ نوجوان

  • 22 سالہ نوجوان سے دھوکا، دلہن کی بیوہ ماں سے نکاح کرا دیا!

    22 سالہ نوجوان سے دھوکا، دلہن کی بیوہ ماں سے نکاح کرا دیا!

    کسی بھی نوجوان کا خواب کم عمر اور حسین بیوی کا شوہر بننا ہوتا ہے لیکن ایک 22 سالہ نوجوان کا دھوکے سے دلہن کے بجائے اس کی بیوہ ماں سے نکاح کرا دیا گیا۔

    سوچیں ایک نوجوان جب نکاح کے بعد اپنی بیوی کا گھونگھٹ اٹھائے اور وہاں حسین اور جوان بیوی کے بجائے اس کی بوڑھی بیوہ ماں بیٹھی ہو تو اس کے دل پر کیا گزرے گی۔ ایسا ہی ایک دھوکا 22 سالہ نوجوان کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

    بھارت میں شادی سے جڑی کئی عجیب وغریب خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں جو واقعہ پیش آیا وہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

    یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان محمد عظیم کی شادی اس کی ہم عمر منتشا سے طے ہوئی تھی تاہم اس کا نکاح دھوکے سے دلہن کے بجائے اس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے کرا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب 31 مارچ کو ہوئی تھی۔ نکاح کے بعد جب اس نے اپنی دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا تو یہ دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے کہ سامنے منتشا کے بجائے اس کی 45 سالہ بیوہ ماں دلہن کے روپ میں موجود تھی۔
    رپورٹ کے مطابق دولہا نے دھوکا دہی کی شکایت پولیس میں درج کرائی۔ شکایت کنندہ محمد عظیم نے بتایا کہ اس کی شادی شاملی ضلع کی رہائشی منتشا سے طے کی گئی تھی، یہ رشتہ اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ نے کروایا تھا۔

    اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نکاح کے وقت دلہن والوں نے 5 لاکھ روپے بھی لیے تھے۔ تاہم دھوکا منظر عام پر آنے کے بعد اس نے احتجاج کیا تو اس کے بھائی اور بھابی نے اسے زیادتی کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دی۔

    دوسری جانبط پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان عظیم نے معاملہ حل ہونے پر اپنی شکایت واپس لے لی اور مزید قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/fugitive-mother-arrested-with-daughters-fiance/

  • کراچی: 22 سالہ نوجوان کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی

    کراچی: 22 سالہ نوجوان کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی

    کراچی میں بھی پتنگ کی ڈور گلے  پر  پھرنے سے شہری زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 5 آئی میں پیش آیا جس میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق 22 سالہ زخمی عبداللہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نوجوان بہن کیساتھ جارہا تھا کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

    واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی کراچی کے علاقے ملیر میں گلے پر ڈور پھرنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک موٹو سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا تھا۔

    اس واقعے کے بعد کھوکھراپار  پولیس نے پتنگ بازی کرنے  والے متعدد لڑکوں کو حراست میں لے لیا تھا، پتنگ بازی کرنے  والوں کے قبضے  سے چرخیاں  اور  پتنگیں برآمد کرلی گئی تھیں۔

  • کرونا وائرس کا شکار نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا

    کرونا وائرس کا شکار نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا

    کراچی : شہر قائد میں کروناوائرس سے متاثر 22سالہ نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا، جس کے بعد ساتھی طلبامیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، بیرون ملک سےکراچی پہنچنےکےبعدطالبعلم نےجامعہ کراچی میں کلاسیں لی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متاثرہ 22سالہ نوجوان یحیی جعفری جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا  اور یحییٰ کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کلاسز لینے کا انکشاف سامنے آیا۔

    جامعہ کراچی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ مریض ایم اے پر یویس بین الاقوامی ایوننگ پروگرام میں زیرتعلیم ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کروناکےمریض کےتمام کلاس فیلوز کامعائنہ کیاجائےگا، جامعہ کراچی کے سینئر میڈیکل آفیسر مریض کے دوستوں کامعائنہ کریں گے، مشیر امور طلبا ڈاکٹر سیدعاصم علی تمام طلباسے رابطےمیں ہیں، کسی طالب علم میں تشخیص ہوئی توعلاج جامعہ کراچی کرائےگی۔

    دوسری جانب ساتھی طالبعلم ہلال سعیدنے کہا یحیی20فروری کوکراچی پہنچاتھااورتب سےکلاس لےرہاتھا، ہم سب آئی آر کے طالبعلم بہت ہی پریشانی کا شکار ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق

    ہلال سعید نے مزید کہا کہ یحیی جس کلاس میں پڑھتاہے ، وہاں 37 طالبعلم زیرتعلیم ہیں، ہم سب طالبعلموں کی بھی اسکریننگ کرائی جائے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں،  کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

  • ارجنٹائن کے نوجوان نے مائیکل جیکسن بننے کے لیے 42 لاکھ روپے خرچ کرکے 11 سرجریاں کرالیں

    ارجنٹائن کے نوجوان نے مائیکل جیکسن بننے کے لیے 42 لاکھ روپے خرچ کرکے 11 سرجریاں کرالیں

    بیونس آئرس: ارجنٹائن کے 22 سالہ نوجوان نے مائیکل جیکسن بننے کے لیے 42 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے 11 پلاسٹک سرجریاں کرالیں۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے 22 سالہ نوجوان لیو بلان کو نے مائیکل جیکسن جیسا نظر آنے کے لیے 30 ہزار ڈالر (42 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کرکے چہرے کی 11 پلاسٹک سرجریاں کرا ڈالیں۔

    رپورٹ کے مطابق لیو بلان کو نے مائیکل جیکسن کے گانے کی کچھ ویڈیو دیکھیں اور ان کے مداح ہوگئے، صرف 15 برس کی عمر میں 22 سالہ نوجوان نے پہلی سرجری کرائی۔

    رپورٹ کے مطابق 15 برس کی عمر میں پہلی سرجری کرانے کے بعد انہوں نے 11 سرجریاں اور کرائیں تاکہ وہ بالکل مائیکل جیکسن جیسا نظر آسکیں۔

    لیو بلان کو متعدد کاسمیٹکس پروڈکٹس بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ ہر صورت میں ان کی شکل اور انداز مائیکل جیکسن جیسا لگے اور اس میں کوئی فرق واضح نہ ہو۔

    ارجنٹینا کے نوجوان کے مطابق وہ اب تک چہرے، ناک، ٹھوڑی کی ہڈی جیسے کئی چہرے کے نقوش کی سرجری کرواچکے ہیں اور اس عمل میں 30 ہزار ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیو سرجری کرانے کے بعد بالکل مائیکل جیکسن جیسے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا مائیکل جیکسن بننے کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

    لیو کو دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ جاتے ہیں لیکن ان کے اہل خانہ اس رویے سے بہت پریشان ہیں اور ان کی والدہ چہرہ بدلنے پر ان سے ناراض بھی ہیں۔