Tag: 22 گریڈ کے 6 افسران

  • سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے 22 گریڈ کے 6 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

    سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے 22 گریڈ کے 6 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے 22گریڈ کے 6 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ، افسران میں غلام نبی میمن اور سہیل راجپوت ، عثمان چاچڑ اور عبدالعزیزعقیلی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے 22گریڈ کے 6 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    غلام نبی میمن اور سہیل راجپوت ، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر عثمان چاچڑ ، چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیزعقیلی کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے ہدایت کی گئی ہے۔

    سیکریٹری آئی ٹی نوید شیخ کو بھی عہدے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، عثمان چاچڑ ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ اور عزیز عقیلی سیکریٹری تعلیم سندھ رہ چکے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں نئے چیف سیکریٹری ،آئی جی پولیس کی تعیناتی پیپلز پارٹی کیلئےحیران کن تھی ،نگراں صوبائی حکومت میں اہم وزارت بھی پیپلز پارٹی کو نہیں ملیں۔

    ذرائع پی پی کا کہنا ہے کہ یونس ڈھاگا کےصوبائی حکومت،پی پی قیادت سےاچھے تعلق نہیں رہے، فنانس، پی اینڈ ڈی اور محکمہ ریونیو جیسی تین اہم محکمے یونس ڈھاگا کو دیئے گئے اور نوٹیفکیشن حکومت پاکستان کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے۔