Tag: 22 August

  • ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ تمام شواہد کے حاصل ہونے کے بعد تصدیق کی جاتی ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، لہٰذا یکم ذوالحج مورخہ 13اگست2018کو جبکہ عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی۔گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا بھی یہی کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلامی مہینوں میں 29 یا 30 دن ہوتے ہیں، تیس دن مکمل ہونے کے بعد نیا اسلامی مہینہ شروع ہوجاتا ہے، اس طرح ذی القعد کے29روز پورے ہونے کے بعد آج ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور اب عید قرباں 22اگست کو ہوگی۔

  • بائیس اگست کے بعد ایم کیو ایم کا پہلا خواتین ورکرزاجلاس، کارکنان کی شرکت

    بائیس اگست کے بعد ایم کیو ایم کا پہلا خواتین ورکرزاجلاس، کارکنان کی شرکت

    کراچی : ایم کیوایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں متحدہ کی خواتین ورکر ز کا اجلاس منعقد ہوا جس سے سربراہ ایم کیوایم پاکستان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

    تفصیلات کے مطاب پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم پاکستان کے تحت خواتین کا جنرل ورکرز اجلاس ہوا، جس میں شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    بائیس اگست کے بعد ایم کیوایم خواتین کا یہ پہلا جنرل اجلاس ہے جس سے ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، عامرخان اورفیصل سبزواری نے خطاب کیا.

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بائیس اگست کے بعد ایم کیوایم پاکستان کی اپنی پالیسی اورگائیڈ لائن ہے، نسرین جلیل نے اپنے خطاب میں خواتین کارکنان کو ایم کیوایم کا مضبوط ترین ستون قرار دیا، جبکہ عامرخان نے کہا کہ خواتین متحد ہوکر علاقوں میں جاکر ایم کیوایم کا پیغام عام کریں۔

    واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہربھوک ہڑتالی کیمپ میں متحدہ قائد کی متنازعہ تقریر کے بعد ایم کیو ایم نے اپنے قائد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے آئین سے بھی قائد کا نام نکال دیا گیا تھا۔