Tag: 22 dead

  • ڈی آئی خان چنگچی رکشہ حادثہ : جاں بحق   افراد کی تعداد 22 ہوگئی

    ڈی آئی خان چنگچی رکشہ حادثہ : جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

    ڈیرہ اسماعیل خان : سی آر بی سی کینال حادثہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 22 ہوگئی ، ڈوبنے والوں میں 8 خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے سرحدی علاقے بستی شاہ جمال کے قریب شادی کی تقریب سے واپسی آنیوالے بدقسمت خاندان کا لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر چشمہ رائٹ بینک کینال میں جاگرا تھا، حادثے میں 28 افراد ڈوب گئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن ریسکیو آپریشن جاری رہا جو آج مکمل ہو گیا ہے، آپریشن کے پہلے دن 4 لاشیں دوسرے روز 15لاشیں اور باقی تین لاشیں آج ریکور کر لی گئیں ہیں۔

    پہلے روز 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا تھا ، سوموار کے روز شاہ اجمل گاؤں سے دیہاتیوں کا یہ بدقسمت قافلہ جس میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیور کی غفلت اورتیزرفتاری کے باعث چنگچی رکشہ بے قابو ہوکر چشمہ رائٹ بینک کینال میں جاگرا۔

    .عینی شاہدین کے مطابق ایک ہی لوڈر میں سوار کم و بیش 29 افراد میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل تھے، یہ چنگچی لوڈر جب سی آر بی سی کینال کے قریب پہنچا تو بے قابو ہو کر کینال میں جا گرا ۔

    اس حادثہ کے وقت ڈرائیور نے اپنے سمیت تین سواریوں کی جان بچا لی تھی، مگر بعد میں عوامی غم و غصہ کے خوف سے فرار ہو گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے پہلے روز چار لاشیں نکل لی تھیں اور دوسرے روز پاک فوج اور ڈی جی خان کی ریسکیو 1122 سروس کی مدد سے 15 مزید لاشیں نکل لی گئی تھیں اور آج تیسرے روز 3 لاشیں نکال کر آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز مل جانے والی لاشوں کو آج نماز جنازہ ادا کر کے دفنا دیا گیا ہے۔

  • برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک

    برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک

    برازیل: کشتی ڈوبنے سے بائیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتا ہیں، کشتی میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں باہیا کے ساحلی شہر کے قریب کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    برازیل کی بحریہ نے ریسکیوآپریشن میں تئیس افراد کوبچا لیا، کشتی میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کشتی کو مسافروں کو لے جانے کی قانونی اجازت نہیں تھی۔

    باہیا کے گورنرنے کشتی حادثے میں ہلاکتوں پرتین روزکے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ برازیل میں رواں ہفتے میں کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل منگل کو کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں اکیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔