Tag: 23افراد ہلاک

  • مصرمیں کاربم دھماکہ‘ 23سیکورٹی اہلکار ہلاک

    مصرمیں کاربم دھماکہ‘ 23سیکورٹی اہلکار ہلاک

    قاہرہ: مصر میں فوجی چوکی پر خود کش حملے میں اعلیٰ افسر سمیت 23افراد اہلکار ہلاک جبکہ 33افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق مصر کے شہر سیناء کے شمال مشرقی علاقے میں ملٹری کمپاؤنڈ کے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر کار بم حملے میں کرنل سمیت 23 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

    مصری حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے حملے میں درجن سے زائد فوجی زخمی بھی ہوئے تاہم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

    مصری فوجی حکام کےمطابق اسپیشل فورسز کے کرنل احمد المنصی بھی ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں شامل ہیں جبکہ حملے کے بعدجائے وقوعہ کی جانب جانے والی ایمبولینس کے سائرن کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔


    مصر، چرچ میں دھماکا، 36 افراد ہلاک، متعدد زخمی


    واضح رہےکہ دوماہ قبل مصر میں داعش نے عیسائیوں کے چرچ اور ایک بس کو نشانہ بنایا تھا جبکہ کم ازکم 4 حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں بس ندی میں گرنے سے23افرادہلاک

    بھارت میں بس ندی میں گرنے سے23افرادہلاک

    اتراکھنڈ: بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں بس ندی میں گرنے سے 23افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اتراکھند میں بس ندی میں جاگری جس کے باعث 23مسافر ہلاک جبکہ سات مسافر زخمی ہوگئے۔

    اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر راوت کاکہناہےکہ حادثہ بس ڈرائیور کی ٖغفلت کےباعث پیش آیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    بس حادثے کے شکار افراد گنگوتری سے واپس اپنی ریاست مدھیہ پردیش جا رہے تھے۔ گنگوتری کو ہندو مذہب میں اہم مقام حاصل ہے اور یہ وہ جگہ ہے جہاں سے دریائے گنگا نکلتی ہے۔


    بھارت : بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک


    مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شو راج سنگھ چوہان نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے کو تکلیف دہ قرار دیا ہے اور انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہےکہ اترا کھنڈ میں سنہ 2013 میں آنے والے سیلاب میں تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • یورپ میں شدید سردی کی لہر‘ہلاکتوں کی تعداد23ہوگئی

    یورپ میں شدید سردی کی لہر‘ہلاکتوں کی تعداد23ہوگئی

    وارسا: یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی کےباعث تارکین وطن اور بےگھر لوگوں سمیت23 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی کی لہررواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    اٹلی میں بحری اور فضائی سفر کی سہولیات تعطل کا شکار ہوئی ہیں جبکہ جنوبی علاقوں میں اسکول بند کردیےگئےہیں۔

    c1

    ترکی بھی سرد موسم سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ باسفورس کی بندرگاہ کو بھی استنبول میں برفانی طوفان کے بعد لنگر اندازی کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    c2

    پولینڈ میں سردی کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جہاں منجمند کردینے والی سردی مائنس 14 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کی گئی۔روس میں رات کے وقت درجۂ حرارت منفی 30 تک پہنچ چکا ہے۔

    c3

    یونان کے شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 15 تک پہنچ گیا ہیں جہاں گذشتہ ہفتے ایک افغان پناہ گزین سردی کے باعث ہلاک ہو گیا تھا وہاں تمام سڑکیں بند ہیں۔

    c4

    اٹلی میں سات افراد کی ہلاک کے بعد بے گھر افراد کے لیے بنے ہاسٹلز دن رات کھلے ہیں۔ مرنے والوں میں پانچ افراد کھلے آسمان تلے ہلاک ہو ئے۔

    c5

    واضح رہےکہ روس میں 120 سال کے بعد اس قدر سردی پڑی ہے۔جہاں رات کے وقت درجۂ حرارت منفی 30 تک ریکارڈ کیاگیا ہے۔

    c6