Tag: 23مارچ

  • 23مارچ قوم کے عزم کی علامت، عسکری قیادت کا 85ویں یوم پاکستان پر خصوصی پیغام

    23مارچ قوم کے عزم کی علامت، عسکری قیادت کا 85ویں یوم پاکستان پر خصوصی پیغام

    عسکری قیادت نے 85ویں یوم پاکستان پر خصوصی پیغام دیا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروس چیفس نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 23مارچ 1940 ہماری قومی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ کن موڑ ہے، 23مارچ 1940 کو ایک آزاد ریاست کے تصور کو حقیقت کا روپ ملا، 23مارچ کو آزاد وطن کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں کی راہ ہموار ہوئی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایمان، امید کی رہنمائی اور استقامت پر مبنی یہ دن قوم کے عزم کی علامت ہے، اللہ کے فضل سے قوم جمہوریت کے سائے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

    قوم اسلام کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے ان پرعمل پیرا ہے، ثابت قدمی کے ساتھ پاکستان جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور عوام کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہا پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت ثابت قدم ہیں، مسلح افواج وطن کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، آج پاکستان اقوام عالم کےساتھ ایک ذمہ داررکن کے طور پر کھڑا ہے۔

    پاکستان عالمی سطح پر امن، استحکام اور تعاون کا داعی ہے، متحد قوم کے طور پر پاکستان پائیدار خوشحالی کیلئے آگے بڑھ رہا ہے۔

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی کردار کی عکاسی کرنے والے امن کو برقرار رکھیں گے اور دفاع کریں گے، ہم ہر قیمت پر انشا اللہ اس کی حفاظت کریں گے۔

  • 23مارچ : سرعام کی ٹیم مینار پاکستان پر ملک سنوارنے کی قرارداد پیش کرے گی

    23مارچ : سرعام کی ٹیم مینار پاکستان پر ملک سنوارنے کی قرارداد پیش کرے گی

    لاہور : اے آر وائی نیوز یوم پاکستان کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام پیش کر رہا ہے، جس میں وطن کی محبت سے سرشار پاکستانی اپنے ملک کو سنوارنے کی قرارداد پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام ’’ سرعام ‘‘ کے اینکر اور  سینئر صحافی اقرار الحسن یوم پاکستان کے موقع  پر ایک نئے  ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ مینار پاکستان لاہور میں خصوصی پروگرام کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آج سے78قبل  ہمارے بزرگوں نے23مارچ 1923کو قرارداد پاکستان پیش کی تھی اور اس سال سر عام کی ٹیم پاکستان کو سنوارنے کی قرار داد پیش کرے گی۔

    انہوں نے تمام محب وطن پاکستانیو کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ملک کو سنوارنے کیلئے ہمارا ساتھ دیجئے، انہوں نے کہا کہ 23مارچ بروز جمعہ دوپہر تین بجے مینار پاکستان کے سائے تلے پاکستان اپنے ایک نئے عہد کی بنیاد رکھے گا۔

    ہم دنیا کو یہ دکھا دیں گے کہ ہم وہی قوم ہیں جس نے دنیا کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا تھا اور ہم آج بھی ایسا کر دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پروگرام سرعام کے اینکر اور سینئر صحافی اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ہمراہ شام کی تباہ کاریوں کے حقائق عالمی دنیا تک پہنچانے اور مسلمانوں کی مدد کے لیے شام کے جنگ زدہ علاقے میں پہنچے تھے، وہاں انہوں نے شامی فوج کی وحشیانہ بمباری سے یتیم اور زخمی ہونے والے بچوں کی داد رسی کی۔

    اس کے علاوہ اقرار الحسن گزشتہ برس میانمار میں ہونے والے فوجی آپریشن کی حقیقت دنیا کو دکھانے اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے برما بھی پہنچے تھے اور انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں، تاہم برما کی حکومت نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو اصل حقائق کی کوریج کرنے پر ملک بدر کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔