Tag: 23 افراد ہلاک

  • بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

    بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے ، محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلوماتی پمفلٹ کی تقسیم شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہوگئے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھارتی ریاست بہار میں کھیتوں ، پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں پیش آئے۔

    چار دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے

    واضح رہے کہ بہار میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک50سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال مئی میں بھارتی ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش میں گرد و غبارکے طوفان، موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی تھی اور ایک سو پچیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    اس سے قبل بھی بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں صرف 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار سے زائد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    خیال رہے بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بہت عام ہیں، نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت  میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

    تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچادی، 27 افراد ہلاک

    ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچادی، 27 افراد ہلاک

    ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے، کئی علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پانی بھرنے کے باعث ممبئی ائیرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں 5 روز سے جاری بارش نے جل تھل ایک کردیا،بارش کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 356 ملی میٹر بارش نے ہرطرف تباہی مچا دی، پونا،کرلا، کرانتی نگر سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، گھر دفاتر ڈوب گئے۔

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے گھر کے آگے بھی پانی جمع ہوگیا، زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر ہے، خراب موسم کے باعث ممبئی ایئرپورٹ بند کردیا گیا،54 پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کوغیرمعمولی اونچی لہریں ممبئی کے ساحل سے ٹکرائیں گی۔

  • امریکا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

    امریکا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکی ریاست الاباما میں ہوا بگولے نے تباہی مچادی، جس کے باعث کئی بچوں سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست الابامہ کے مشرقی حصّے میں گردش کرنے والے ہوا بگولے نے درجنوں گھروں کو ویران اور سینکڑوں کو تباہ و برباد کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوا کے بگولے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تاحال نامعلوم ہے، امریکی حکام نے متاثرہ علاقے کو سیل کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے بگولے کی رفتار 266 کیلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں ور ہلاک شدگان کی شناخت کررہی ہیں جبکہ اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے کہ کیوں اندھیرے میں ریسکیو اہلکاروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفانی بگولوں کے نتیجے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریاست الاباما میں 4 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں جن میں سے دو ہزار افراد کا تعلق ’لی کاؤنٹی‘ سے ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ہوائی بگولے کے بعد ریاست الاباما میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

    واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

    خطرناک سمندری طوفان مائیکل کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے، مائیکل نامی طوفان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ’یہ تمام بم دھماکوں کی ماں ہے‘ جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ 2017 بھی امریکا کے لیے قدرتی آفات کے حوالے سے بدترین ثابت ہوا تھا، یکے بعد دیگرے 4 طوفانوں نے امریکی ریاستوں کو تباہی سے دو چار کیا جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں

  • تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک

    تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک

    روم: بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 700 افراد کو بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 700 افراد کو بچالیا گیا۔

    ترجمان اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد موجود تھے جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا جبکہ 100 کے قریب افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں اطالوی حکومت نے لیبیا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت تارکین وطن کے لیبیا کے راستے اٹلی میں غیرقانونی داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


    تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک


    واضح رہے کہ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال پانچ ہزار افراد سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صومالیہ میں 2 خودکش دھماکے ‘23 افراد ہلاک

    صومالیہ میں 2 خودکش دھماکے ‘23 افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوٹل کے باہر دو خودکش دھماکوں میں 23 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب واقع معروف ہوٹل کے باہر خودکش دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور کچھ دیر بعد ایک اور دھماکہ ہوا۔

    صومالی حکام کےمطابق 2 خودکش دھماکوں میں 23 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں سیکورٹی کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    دہشت گرد تنظیم الشباب نے ہوٹل کے باہر ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


    صومالیہ، بم دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 358 ہوگئی


    خیال رہے کہ دو ہفتے قبل صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مصروف علاقے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 358 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ امریکی فوج نے رواں برس القاعدہ سے منسلک الشباب کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے ڈرون کارروائیاں اور دیگر کوششیں شروع کی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی ریاست اترپردیش میں  ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک

    لکھنو: بھارت کی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں کلینگا اتکل ایکسپریس کی 14 بوگیاں ریاست یو پی میں مظفر گڑھ کے علاقے کھٹاؤلی میں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ ٹرین پوری سے ہریدوار جا رہی تھی۔

    کلینگا اتکل ایکسپریس کو حادثہ شام پانچ بجے پیش آیا تھا جبکہ ٹرین کو اپنی منزل پر شب نو بجے پہنچنا تھا۔

    اترپردیش پولیس کے اے ڈیجی آنند کمار نے دس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔

    ریلوے کے وزیر سریش پرابہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئےہیں اور انہوں نے سینیئر حکام کو جائے حادثہ پر پہنچنے کا کہا ہے۔


    بھارتی ریاست کانپور میں ٹرین حادثہ،142 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کی ریاست کانپور میں مسافر ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم از کم 142 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • روم: اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 23افراد ہلاک

    روم: اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 23افراد ہلاک

    روم : اٹلی کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے،حادثہ کوراٹو اور اینڈریا کے علاقوں کے درمیان پیش آیا.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کےجنوبی علاقے میں ایک ہی پٹری پرسفر کرتی دو ٹرینیں ٹکراگئیں،حادثے میں تیئس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمیوں کواسپتال پہنچایاگیاہے.

    مقامی صوبے کے نائب سربراہ گیوسیپ کوراڈو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد23 تک پہنچ چکی ہے.

    حادثے کے بعد چند بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حادثہ دیہی علاقے میں پیش آنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں.

    فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ دیہی علاقے کے بالکل وسط میں حادثہ پیش آنے کے سبب امدادی کاموں اور لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آئیں.

    وزارت ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات کےلیے دو افراد کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا تاہم ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ ٹرینوں میں کتنے افراد سوار تھے اور آخر دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن میں ایک دوسرے کی جانب کیوں جارہی تھیں.

    وزیر اعظم میٹیو رینزی نے کہا کہ جب تک ہمیں حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو جاتا اس وقت تک تحقیقات جاری رہیں گی.

    یاد رہے کہ اٹلی میں اس سے قبل ٹرین کا بڑا حادثہ 2009 میں ہوا،حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے کے سبب 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئی تھی.

  • بغداد:دو دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 125 ہوگئی، 150 زخمی

    بغداد:دو دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 125 ہوگئی، 150 زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 125 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، داعش نے دھماکوں‌ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکا مرکزی ڈسٹرکٹ کرادہ میں ایک ریستوارن اور مصروف بازار میں ہوا، اس وقت وہاں بہت سارے افراد رمضان کی خریداری میں مصروف تھےجب کہ دوسرا دھماکا کچھ دیر بعد دارالحکومت کے شمال میں واقع شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلاک شدگان میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے،دھماکے کی وجہ سے بازار کی اہم سڑک پر آگ پھیل گئی اور اتوار کی صبح بھی وہاں آگ لگی ہوئی تھی، پاس کی کئی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

    عراقی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم حیدر العبادی جب صبح وہاں پہنچے تو مشتعل ہجوم نے ان کا راستہ روک لیا۔عراقی سول حکام کے مطابق داعش فلوجہ کو بغداد پر حملوں کے لیے ‘‘لانچنگ پیڈ’’ کی طرح استعمال کرتی رہی ہے۔

    عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے قبول کر لی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عراق کے شہر فلوجہ میں فضائی حملے میں داعش کے 250 جنگجو مارے گئے اور یہ کاروائی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی تھی۔

  • وسطی جمہوری افریقہ میں قافلے پر حملہ، 23 افراد ہلاک

    وسطی جمہوری افریقہ میں قافلے پر حملہ، 23 افراد ہلاک

    وسطی جمہوری افریقہ میں مسلح افرادنےشہریوں کےقافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت تئیس افراد ہلاک ہو گئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ملک کےشمال مغربی حصے ویکیپ گائوں میں شہریوں پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیاجب وہ پناہ کیلئےکیمرون جانے کیلئے ٹرکوں میں سوار تھے۔

    حملےمیں تین بچوں سمیت تئیس افرادہلاک ہوئے، انسانی حقوق کی تنظیم کامزیدکہنا ہے کہ اسوقت وسط افریقی ملک میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہیں جس کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔