Tag: 23 ستمبر

  • 23 ستمبر: بھارتی وزیر اعظم پر نیوکلیئر پروگرام شروع کرنے کے لیے دباؤ

    23 ستمبر: بھارتی وزیر اعظم پر نیوکلیئر پروگرام شروع کرنے کے لیے دباؤ

    بھارت میں پارلیمینٹیرینز نے بھارتی وزیرِ اعظم شاستری پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ مستقبل کے معرکوں کے لیے نیوکلیئر پروگرام شروع کیا جائے۔

    بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈھانے شروع کر دیے جس پر 2 ہزار سے زائد کشمیری آزاد کشمیر کا بارڈر عبور کرنے پر مجبور ہوئے، بھارت کے معروف اخبارات نے بھارتی حکومت پر زور دینا شروع کر دیا کہ جنگ میں برطانیہ کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر دولتِ مشترکہ کو چھوڑ دیا جائے۔

    فائر بندی کا اطلاق ہونے سے قبل بھارتی افواج نے اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی اور ایئر فورس کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔

    واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ 2 بر یگیڈز سے حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی، کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے فائر بندی سے اپنی پوزیشن ایڈجسٹ کرنے کے بہانے ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو نا کام بنایا، یہ حملہ 22 ستمبر کو بٹالین لیول حملہ کے بعد کیا گیا تھا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز بھی تھے۔

    مجاہدین نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 سے زائد بھارتی سپاہیوں کو واصلِ جہنم کیا اور ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو میدانِ جنگ سے نکالنے کے لیے 10 ایمبولینسز استعمال کیں۔ لڑائی کے دوران گہرے سمندر میں بھارتی نیوی نے پاکستان نیوی پر حملہ کیا مگر پاکستان نیوی نے حملہ آور بھارتی فریگیٹ کو تباہ کر دیا۔

    واہگہ اٹاری سیکٹر میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود لے جانے والے ایک بھارتی قافلے پر پاکستان ایئر فورس کے جنگی جہازوں نے حملہ کر کے اسے نیست و نابود کر دیا۔ جنگ میں پاکستان ایئر فورس کی شان دار کارکردگی پر ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل نور خان نے تعریف کی۔

    زندہ دلانِ لاہور نے صدر ایوب کی جانب سے فائر بندی کی پیش کش قبول کرنے کی تعریف کی۔

  • 23 ستمبر کو تعطیل کا اعلان

    23 ستمبر کو تعطیل کا اعلان

    شیخوپورہ : صوفی شاعرسیدوارث کے 225 ویں سالانہ عرس کے موقع پر 23 ستمبر بروز ہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوفی شاعرسیدوارث کے 225 ویں سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شیخوپورہ میں 23 ستمبر بروز ہفتہ مقامی تعطیل ہوگی، عرس کی تقریبات 23 ستمبر سے 3 روزتک جاری رہیں گی۔

  • آصف زرداری  کی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 23 ستمبر کو سنایا جائے گا

    آصف زرداری کی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 23 ستمبر کو سنایا جائے گا

    سلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی اسلام آباد : احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ ،پارک لین اورٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس میں آصف علی زرداری کی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 23 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے آصف زرداری کی میگا منی لانڈرنگ،پارک لین،ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پرفیصلہ 23 ستمبر کو سنایا جائےگا ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

    گذشتہ سماعت میں آصف علی زرداری کے وکیل نے استدعا کی کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ، میگا منی لانڈرنگ ریفرنس خارج اورآصف زرداری کوبری کیا جائے جبکہ نیب نے آصف زرداری کےریفرنس خارج کرنےکی درخواست کی مخالفت کردی تھی۔

    پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 25 شیئر ہولڈرز تھے، نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کمپنی نے 2008 میں جعلی فرنٹ کمپنی پارتھینون کے نام پر نیشنل بینک سے ڈیڑھ، ڈیڑھ ارب روپے کے دو بار قرض لئے جسے بعد میں واپس نہیں کیا گیا اور قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے علاوہ دیگر افراد پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے۔