Tag: 23 april

  • متحدہ پاکستان کا پی پی کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

    متحدہ پاکستان کا پی پی کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن، بدعنوانیوں اور بیڈ گورننس کے خلاف 23 اپریل کو ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن اور بیڈ گورننس کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے وائٹ پیپر جاری کرنے کے بعد اب احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    یہ اعلان متحدہ رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج سندھ صرف کرپشن میں آگے ہے، پیپلز پارٹی نے کوٹا سسٹم لاگو کرکے سندھ میں تعصب اور سندھ کے استحکام کو داؤ پر لگادیا۔

    سندھ میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین کو اپنا غلام سمجھتی ہے، معاملہ جب پیپلز پارٹی کی کرپشن پر اٹھتا ہے تو شور مچایا جاتا ہے،اختیارات کے معاملے کو فوری حل ہونا چاہیے۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے دعویٰ کیا کہ ریلی ثابت کرے گی کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے چھٹکارا چاہتی ہے۔

  • این اے 246: کنور نوید اور عمران اسماعیل ووٹ نہیں ڈال سکتے

    این اے 246: کنور نوید اور عمران اسماعیل ووٹ نہیں ڈال سکتے

    کراچی : ایم کیو ایم کے کنور نوید اور پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے نامزد متحدہ قومی مومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کےامیدواران کنور نوید جمیل اور عمران اسماعیل میں ایک بات مشترک ہے کہ مذکورہ دونوں حضرات 23 اپریل ضمنی الیکشن کے روز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے۔

    کیونکہ کنور نوید جمیل کا ووٹ این اے 219 حیدرآباد اور عمران اسماعیل کا ووٹ این اے 250 ڈیفینس میں رجسٹرڈ ہے۔

    واضح رہے کہ 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل، پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل ، اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم سمیت دیگر گیارہ امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

    پریزائیڈنگ افسران کو انتخابی مٹیریل کی ترسیل کا آغاز ہوگیا ہے ، آج رات بارہ بجے انتخابی مہم ختم ہوتے ہی الیکشن کمیشن کے حکام پولیس اور رینجر ز ، تمام پولنگ اسٹیشنز پر کنٹرول سنبھال لیں گے ۔

    انتخابی مٹیریل کی ترسیل کیلئے متعلقہ پریزائیڈنگ افسران کو انتہائی سخت نگرانی اور سیکیورٹی میں انتخابی مٹیریل فراہم کیا جارہا ہے ۔

    جبکہ بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپر 23 اپریل کی صبح رینجرز اور الیکشن کمیشن حکام کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو فراہم کیے جائیں گے۔

  • این اے 246: الیکشن کمیشن کی ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل

    این اے 246: الیکشن کمیشن کی ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل

    کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے دوسوچھیالیس میں ضمنی معرکےکیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔حلقےمیں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعدادتین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ایک ہے۔

    بیلٹ پیپر چھپ گئے۔ضابطہ اخلاق جاری ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے دوسوچھیالیس میں ضمنی انتخاب کیلئےانتظامی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    پولنگ صبح آٹھ بجے سےشام پانچ بجےتک بغیر کسی وقفےکے جاری رہےگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقےمیں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد تین لاکھ ستاون ہزارآٹھ سو ایک ہے۔

    تیئس اپریل کوہونے والی پولنگ میں پریذائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

    ضابطہاخلاق کے مطابق امیدواروں کوانتخابی مہم اکیس اپریل رات بارہ بجےختم کرناہوگی۔

  • این اے 246: انتخابی سرگرمیاں عروج پر، الیکشن کمیشن حرکت میں آ گیا

    این اے 246: انتخابی سرگرمیاں عروج پر، الیکشن کمیشن حرکت میں آ گیا

    کراچی : این اے 246 میں انتخابی گہما گہمی تیز سے تیز ترہوتی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف انیس اپریل کو شاہراہ پاکستان پر میدان سجائے گی۔

    کراچی سینٹرل میں این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کا دنگل تیئس اپریل کو ہوگا۔ تحریک انصاف کو پولنگ سے دو روز پہلے جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔

    ایم کیوایم ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے امیدوار میدان میں ہیں۔ اس حلقے میں کارکنوں کے آمنے سامنے آنےکے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

    پولیس نے الزام لگایا ہے کہ سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کر رہیں۔ انتخابی امیدوار پابند ہیں کہ وہ جلوس اور ریلیاں نکالنے سے تین دن پہلے پولیس کو آگاہ کریں لیکن ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔

    تمام تر صورتحال پر الیکشن کمیشن حرکت میں آ گیا ہے۔ این اے دو سو چھیالیس کے تمام پندرہ امیدواروں کو ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس میں ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی ہدایت کی گئی ہے۔

    این اے246کے دو سو تیرہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا جا چکا ہے۔ این اے 246میں بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسران تک پہنچائے جائیں گے۔

    بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی سخت حفاظتی انتظامات میں کرائی گئی ہے۔ ایسا کاغذ اور رنگ استعمال کیا گیا ہے جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ الیکشن کمیشن نے نینشل بینک اور ایف بی آر سے پولنگ کا عملہ مانگ لیا ہے۔

  • تیئس اپریل کوایم کیو ایم کی کامیابی کا فیصلہ ہوگا، الطاف حسین

    تیئس اپریل کوایم کیو ایم کی کامیابی کا فیصلہ ہوگا، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تیئس اپریل کی شام ایم کیوایم کی کامیابی کافیصلہ آجائےگا۔ پارلیمنٹ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو جس ذلت کاسامنا کرنا پڑا وہ دنیا نے دیکھا۔

    الطا ف حسین نے کہا کہ کریم آباد پر عوام نےایم کیوایم کے حق میں نعرے لگائے تو پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کا الزام لگا دیا گیا ۔

    عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈہ کیا گیا،الطاف حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہمارے مہمان ہیں اور میزبان اپنے مہمانوں سے اچھا سلوک کرتے ہیں۔

    انہوں نے لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے مردوں سے اپیل کی کہ وہ تئیس اپریل کی صبح خواتین کیلئے ناشتہ بنائیں تاکہ وہ علی الصبح حق پرست امیدوار کو اپنا ووٹ دے سکیں, اس کے بعد وہ خود ووٹ ڈالنے جائیں۔

  • این اے 246: پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

    این اے 246: پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

    کراچی : این اے دو سو چھیالس پر کاغذات کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے ۔ضمنی انتخابات تئیس اپریل کو ہو نگے ۔پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی نے این اے دوسوچھیالیس میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما سردار نبیل گبول کےقومی اسمبلی کی نشست این اے دو سو چھیالس سے مستعفی ہونے کے بعد ضمنی انتخاب تئیس اپریل کو ہوگا۔

    نشست پر کاغذات کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے۔ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کے مطابق کاغذات نامزدگی کے دوسرے روز آٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

    جماعت اسلامی کے راشد نسیم، معنم ظفر اور حافظ نعیم الرحمان ،پاسبان کے شکیل شیخ سمیت آزاد امیدواروں محفوظ یار خان ، پرویز علی اور عتیق قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے ظفر صدیقی ایڈوکیٹ اور حسن پرویز ماما بھی نشست پر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔پی ٹی آئی کےکراچی کےصدرعلی زیدی نے این اے دوسوچھیالیس میں انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔