Tag: 24 لاکھ روپے

  • کراچی : تھانیدار نے برآمد ہونے والے 24 لاکھ روپے پر ہاتھ کی صفائی دکھا دی

    کراچی : تھانیدار نے برآمد ہونے والے 24 لاکھ روپے پر ہاتھ کی صفائی دکھا دی

    کراچی : شاہ فیصل کالونی تھانے کا تھانیدار ٹاسک فورس کے ساتھ ہاتھ کرگیا، گٹکا فروش سے برآمد ہونے والے 24 لاکھ روپے کا مقدمے میں ذکر ہی نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق 20جون کو ٹاسک فورس کے چھاپے میں برآمد ہونے والی 24لاکھ سے زائد نقدی غائب ہوگئی۔

    شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کیے گئے مقدمے میں صرف1500روپے ظاہر کیے گئے، مقدمے میں نہ سامان ظاہر کیا گیا اور نہ ہی24لاکھ سے زائد نقدی کا کہیں ذکر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں گٹکا فروش کاشف لنگڑا کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تھا اس دوران ٹاسک فورس نے 24لاکھ روپے، گٹکا، چھالیہ اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کیا تھا۔

    تھانیدارنےلاکھوں روپے مالیت کا گٹکا،چھالیہ اور دیگرسامان غائب کردیا، ٹاسک فورس نے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی رقم اور سامان کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے حکم پر ٹاسک فورس شہر بھر میں چھاپے مار رہی ہے