Tag: 24 نومبر کا احتجاج

  • پی ٹی آئی کا احتجاج ، گرفتار کارکنان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    پی ٹی آئی کا احتجاج ، گرفتار کارکنان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد : 24 نومبر کے احتجاج کیس میں گرفتار 300 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے تین سو زائد کارکنان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ملزمان کی جانب سے ملک فیصل ایڈوکیٹ اور غلام مرتضی حسنین سنبل عدالت میں پیش ہوں گے۔

    نیو ٹاون سے 79، نصیر آباد سے 76 اور واہ کینٹ سے 23، ٹیکسلا سے 78، صدر واہ سے 64 اور صادق آباد سے 77 کارکنان کو عدالت لایا جائے گا۔

    دوران سماعت پولیس کی جانب سے گرفتار کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    کارکنان پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، جلاو گھیراو اور پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے۔

    گرفتار کارکنان کی پیشی کے موقع پر انسداد دہشت گردی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

  • بشریٰ بی بی 24 نومبرکے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

    بشریٰ بی بی 24 نومبرکے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

    پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ کل ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اسلام آباد کے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں سیاست سے تعلق نہیں۔

    شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ واضح کرچکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیاسی سرگرمیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    بشریٰ بی بی کے دو دن قبل سامنے آنے والے بیان نے تہلکہ مچادیا تھا جس میں انھوں نے دوست ملک کے حوالے سے باتیں کی تھی، بعدازاں سعودی حکومت کے حوالے سے ویڈیو بیان پر پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کیخلاف ایک ساتھ تین مقدمات درج کیے گئے۔

    اس وقت تک بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر لیہ، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جس کے بعد مقدمات کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔

    مقدمات میں ٹیلی گراف ایکٹ اٹھارہ سو پچاسی، پیکا ایکٹ دوہزار سولہ، مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے مدینہ منورہ کانام استعمال کرکے سیاسی فائدہ لینے کی کوشش کی، افراتفری پھیلانےکیلئے ویڈیو بیان جاری کیا۔

  • ’بانی پی ٹی آئی کو 24 نومبر کا احتجاج 10 دن ملتوی کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے‘

    ’بانی پی ٹی آئی کو 24 نومبر کا احتجاج 10 دن ملتوی کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے‘

    علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بتایا ہے کہ انہیں 24 نومبر کا احتجاج 10 دن ملتوی کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی نے بتایا ہے کہ انہیں 24 نومبر کا احتجاج 10 دن ملتوی کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ کہ ٹھیک ہے سب سے پہلے ناحق قیدیوں کو رہا کیا جائے، لیکن وہ رہا کیا کرتے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

    علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کی میری کال فائنل ہے اور یہ تاریخ آپ سب کیلیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تب تک بیٹھنا ہے، جب تک تمام قیدی رہا نہ کر دیے جائیں۔ انہوں نے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو بھی گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں بانی پی ٹی آئی بھی شامل ہو سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ڈھائی سال سے سن رہے ہیں کہ عمران خان ڈیل کر رہے ہیں۔ وہ تو ڈیڑھ سال سے جیل میں بیٹھ کر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور جھوٹے کیسز آہستہ آہستہ دم توڑ رہے ہیں۔

    علیمہ خان نے کہا کہ کل توشہ خانہ ٹو میں میرٹ پر ضمانت ہوئی تو کہا گیا کہ عمران خان رہا ہو جائیں گے، لیکن ہمیں ان کی بات پر یقین نہ تھا اور ہمارا یہ خدشہ درست ثابت ہوا جب سارے کیسز ختم ہو گئے تو کل رات ایک مزاحیہ کیس میں ان کی گرفتاری ڈال دی گئی اور جج نے آج اس نئے مقدمے میں بانی کا پانچ دن کا ریمانڈ دے دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-protest-24-november-rangers-summoned-in-3-districts-of-punjab/

  • ’’یقین ہے 24 نومبر کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی پھر معافی مانگے گی‘‘

    ’’یقین ہے 24 نومبر کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی پھر معافی مانگے گی‘‘

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر قبضے کیلئے مختلف گروپ دست وگریباں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بطور جماعت یتیم ہوچکی، کوئی پرسان حال نہیں، یقین ہے 24 نومبر کے احتجاج کے بعد بھی پی ٹی آئی ایک بار پھر معافی مانگے گی، پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی مفادات کے سوا کسی چیزمیں دلچسپی نہیں۔

    رہنما ن لیگ نے کہا کہ 24 نومبر بھی پی ٹی آئی کا پہلے کی طرح احتجاجی تاریخ کا اعلان ہے، پی ٹی آئی کی پتہ نہیں آخری کال کب ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ ریاست پر چڑھائی کرنے والوں کو کسی طور پر معاف نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہوچکی، پی ٹی آئی دور میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد تھی، اب 7 فیصد ہوگئی۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا حکومت پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، بشریٰ بی بی پی ٹی آئی دورمیں حکومتی اختیارات ناجائزاستعمال کرتی رہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہر احتجاج کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کردیا جاتا ہے، بہن اور بھابھی کی لڑائی ہے، مسئلہ پارٹی پر قبضے کا ہے، ہیرے کی انگوٹھیاں، کبھی پورا توشہ خانہ کھانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

  • 24 نومبر کے احتجاج کیلئے نوجوانوں کو متحرک کیا جائے، بشریٰ بی بی

    24 نومبر کے احتجاج کیلئے نوجوانوں کو متحرک کیا جائے، بشریٰ بی بی

    پشاور: بشریٰ بی بی نے آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کیلئے نوجوانوں کو متحرک کیا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے تحریک انصاف کے آئندہ ہونے والے احتجاج سے قبل آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی بھی موجود تھے۔

    بشریٰ بی بی نے اس ملاقات میں رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا، انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں۔

    ملاقاتوں کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی نے بعض پارٹی عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، بشریٰ بی بی نے باجوڑ کے رہنما گل ظفر سے بھی ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے گل ظفر کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔