Tag: 24 dead

  • ٹیکساس میں قیامت خیز بارش اور سیلاب : 24 افراد ہلاک

    ٹیکساس میں قیامت خیز بارش اور سیلاب : 24 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، ریاست بھر میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید طوفان سے موسم گرما کے کیمپ کی 25 بچیاں لاپتہ ہوگئی ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    امدادی کارکنان نے 237افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے سان اینجلو شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

    شہر بھر میں فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی،گلیوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، گورنر نے ریاست بھر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارشوں سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی ظاہر کی ہے، انہوں نے لاپتہ افراد کی فوری اور جلد تلاش کے بھی احکامات جاری کیے۔

  • مصر میں ٹرین حادثہ، 24 مسافر ہلاک، وزیر برائے ٹرانسپورٹ مستعفی

    مصر میں ٹرین حادثہ، 24 مسافر ہلاک، وزیر برائے ٹرانسپورٹ مستعفی

    قاہرہ: مصر میں ہولناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 24مسافر ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی دارالحکومت قاہرہ میں ریلوے اسٹیشن پر خطرناک ٹرین حادثے میں چوبیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ملکی وزیربرائے ٹرانسپورٹ ہشام عرفات نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیزرفتار ٹرین اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے ٹکرائی جس کے باعث ریل کے فیول ٹینک میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔

    اس حادثے میں اسٹیشن پر موجود مسافر بھی زخمی ہوئے، جبکہ مصری وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے ملکی وزیربرائے ٹرانسپورٹ کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

    آگ بجھانے والے عملے اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ یہ حادثہ صبح کے وقت ہوا جب گاڑی میں اپنے کام کاج پر جانے والوں کا رش ہوتا ہے۔

    حکام واقعے سے متعلق تحقیقات کررہی ہے، جلد حادثے کے حوالے سے مکمل تفصیلات منظرعام پر آئیں گیں، خصوصی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال فروری میں مصر کے شمالی شہر بحریہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے، یہ حادثہ مال گاڑی کے مسافر ٹرین سے پیچھے سے ٹکرانے کے نتیجے میں رونما ہوا تھا۔

  • بھارت: 2ٹرینیں پٹری سے اترکر دریا میں جاگریں، حادثے میں 24افراد ہلاک

    بھارت: 2ٹرینیں پٹری سے اترکر دریا میں جاگریں، حادثے میں 24افراد ہلاک

    مدھیاپردیش: بھارت میں دو ٹرینیں پٹری سے اتر کر دریا میں جاگریں ،حادثے میں چوبیس افراد ہلاک معتدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی ریاست مدھیاپردیش میں چند منٹوں کے وقفے سے دو مختلف ٹرینیں پٹری سے اتر کر دریا میں جا گریں، حکام کے مطابق پہلی ٹرین کامیانی ایکسپریس ممبئی سے بنارس جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جبکہ مخالف سمت سے آنے والی جنتا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں ۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔

    دریا سے چوبیس افراد کی لاشیں نکال لیں گئیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریا کی سطح عام دنوں کے مقابلے میں اونچی ہے، لہذا مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔