Tag: 24 january

  • آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    تعلیم کا عالمی دن آج 24 جنوری 2019 کو پہلی بار پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، سال تین دسمبر 2018کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تعلیم کا دن منانے کی قرارداد منظوری دی تھی، جس کا مقصد امن اور ترقی کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

    پاکستان میں تعلیم کا شعبہ سنگین مسائل سے دوچار ہے اور یہاں ہنگامی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے قیامِ پاکستان سے آج تک کسی بھی حکومت نے ملک میں تعلیمی اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے بجٹ نافذ نہیں کیا۔

    جس کے سبب اساتذہ قلیل تنخواہ میں بنا کسی مناسب تربیت کے پڑھانے پر اور طالب علم بغیر سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کے پڑھنے پر مجبور ہیں۔

    آج بھی دنیا کے کروڑوں افراد ایسے ہیں جو یا تو اسکول میں داخل نہ ہوسکے یا پھر انہیں عمومی تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

    اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر برائے انسانی حقوق کے سیکشن 26 کے تحت تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔ بین الاقوامی چارٹر کے مطابق عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض قرار دیا گیا ہے۔

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یومِ تعلیم کو عالمی دن کے طور پر منانے کی قرارداد 3 دسمبر 2018ء کو منظور کی۔ یہ دن منانے کا مقصد امن و ترقی کے لیے تعلیمی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔

  • سعید اجمل کا بولنگ ٹیسٹ چنائی میں ہوگا

    سعید اجمل کا بولنگ ٹیسٹ چنائی میں ہوگا

    لاہور : پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا پہلا سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ چوبیس جنوری کو چنائی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے آفیشل ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے باقاعدہ تاریخ لے لی ہے۔

    چوبیس جنوری کو چنائی میں آف اسپنر کے بولنگ ایکشن کی جانچ ہوگی۔ ناکام ہونے کی صورت میں اجمل کو پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کرد ی گئی تھی۔

    اجمل کے ایکشن کی درستگی کے لئے پی سی بی نے لیجنڈ کھلاڑی ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کیں اور ان کے ایکشن میں کافی حد تک بہتری بھی دیکھنے میں آئی۔

    اجمل کا تین سے چار مرتبہ غیر سرکاری ٹیسٹ بھی کرایا گیا لیکن ان کے بازو میں خم پندرہ ڈگری سےزائد ہی رہا۔ اجمل پُر اعتماد ہیں کہ آفیشل ٹیسٹ میں وہ کلئیر ہوجائیں گے۔