Tag: 24 july 2025

  • پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی(24 جولائی 2025): پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  5058 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 61 ڈالرز کمی سے 3363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    سونے سے 200 فی صد منافع، ہر کاروبار پر سبقت مل گئی

  • شدید بارشوں کا انتباہ جاری

    شدید بارشوں کا انتباہ جاری

    اسلام آباد( 24 جولائی 2025): ملک کے بلائی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کے لئے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی شدید بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر، چارسدہ، صوابی اور مردان میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور نوشہرہ میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

    مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی۔

    این ڈی ایم اے کےمطابق حساس مقامات پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نائٹ شفٹ میں ہائی الرٹ رہے گی، دریائے سوات کے کنارے ریسکیو اہلکاروں اور مقامی غوطہ خوروں کی پیٹرولنگ جاری رہے گی، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے رابطے میں رہیں گے۔