Tag: 25 مئی

  • وزیراعظم 25 مئی کو 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

    وزیراعظم 25 مئی کو 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک چار ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی کو بیرونی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کا یہ دورہ 6 روز پر مشتمل ہوگا جس میں وہ چار ممالک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

    ان دوروں کے دوران وزیراعظم کی چاروں ممالک کے حکام سے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی جب کہ وزیراعظم دوست ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو دو شنبے میں عالمی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔

  • 25 مئی کو یوم دوستی پاکستان و افریقہ

    25 مئی کو یوم دوستی پاکستان و افریقہ

    اسلام آباد: سینیٹ سیکرٹریٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ 25 مئی کو یوم دوستی پاکستان و افریقہ قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں سینیٹ آف پاکستان 22 مئی 2025 کو اپنے اجلاس کے دوران ایک تاریخی قرار داد منظور کرنے جا رہا ہے۔

    اس قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 25 مئی کو پاکستان-افریقہ دوستی کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کرے تاکہ دو طرفہ اور بین الاقوامی افریقی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھایا جا سکے۔

    اعلامیے میں سیکرٹریٹ نے کہا کہ 22 مئی کو اس سلسلے میں سینیٹ ایک قرارداد منظور کرے گا، چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر قرارداد آج سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق سینیٹ اجلاس میں افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو مدعو کیا گیا ہے، سیکرٹریٹ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔


    اسلام آباد اور ریاض کو سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز


    سینیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس یوم دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے، اور قرارداد کا مقصد پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال 25 مئی کو پاکستان-افریق دوستی کا دن منانے کا یہ خیال چیئرمین سینیٹ نے پیش کیا ہے، جو چاہتے ہیں کہ افریقی براعظم کے ساتھ مضبوط اور کثیر جہتی تعاون قائم ہو۔