Tag: 25 مارچ

  • 25 مارچ کو بھی  تعطیل کا اعلان

    25 مارچ کو بھی تعطیل کا اعلان

    کوئٹہ: ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر 25 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر 25مارچ کوتعطیل کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    ایم پی اےسنجےکمارکی درخواست پروزیراعلیٰ نے تعطیل کے نوٹیفکیشن کی ہدایت کی۔

    خیال رہے ہرسال 23 مارچ کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا جاتاہے، تاحال ابھی تک وفاق کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    صرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

  • پاکستان کو 1992 ورلڈ کپ جیتے 27 برس ہوگئے

    پاکستان کو 1992 ورلڈ کپ جیتے 27 برس ہوگئے

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو عمران خان کی قیادت میں 1992 کا تاریخی ورلڈ کپ جیتے 27 برس ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہینوں نے 27 سال قبل آج ہی کے دن عمران خان کی قیادت میں میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی، قومی ٹیم کی قیادت عمران خان کررہے تھے۔

    شاہینوں نے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، فائنل میچ میں وسیم اکرم کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    فائنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز بنائے اوپنر عامر سہیل اور رمیز راجہ بالتریب 4 اور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تو کپتان عمران خان نے جاوید میانداد کے ساتھ مل کر مجموعی اسکور میں اضافہ کیا۔

    عمران خان نے ایک چھکے اور چار چوکے کی مدد سے 72 رنز بنائے، جاوید میانداد بھی 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    انضمام الحق طبیعت نازسازی کے باوجود کپتان کے کہنے پر میدان میں اترے اور 35 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وسیم اکرم نے بھی 18 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی ٹیم 250 رنز کے تعاقب میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلینڈ کی ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور ہدف کا تعاقب جاری رکھا تاہم وسیم اکرم نے ایلن لیمب اور اگلی ہی گیند پر کرس لیوز کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلش بلے بازی کی کمر توڑ دی۔

    دو اہم بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 227 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    وسیم اکرم کو 33 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔