Tag: 25 years

  • بابری مسجد کی شہادت کو25برس ہو گئے، کسی کو سزا نہ مل سکی

    بابری مسجد کی شہادت کو25برس ہو گئے، کسی کو سزا نہ مل سکی

    ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو پچیس برس بیت گئے لیکن مسجد پرحملے اوربعد میں پھوٹنے والے فسادات میں ملوث بھارتی انتہا پسندوں کو آج تک سزانہیں دی جا سکی۔

    چھ دسمبر1992دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو آج25برس مکمل ہوگئے۔

    اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مغل بادشاہ بابر کے دور1528میں تعمیر کی گئی لیکن انتہا پسند ہندؤوں نےدعویٰ کردیا کہ مسجد کی جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

    تنازع پر پہلے مسجد بند کی گئی اور پھر باقاعدہ منصوبہ بنا کر جنونی ہندؤوں نے تاریخی یادگار پر دھاوا بول دیا۔ بھارتی حکومت حملہ آوروں کو روکنے میں ناکام رہی۔

    تاریخی مسجد کی شہادت پر بس نہیں کیا گیا مسجد کے اطراف مسلمانوں کے گھر بھی جلا دئیے گئے۔ ان فسادات میں تین ہزار سے زائد مسلمانوں کی جان لے لی گئی۔

    بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیراعلیٰ کلیان سنگھ اورشیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمات تو درج کیے گئے لیکن آج تک کسی ایک حملہ آور کو بھی سزا دینے کی نوبت نہیں آئی، متاثرین انصاف کے منتظر ہیں، سانحہ بابری مسجد آج بھی بھارت کے منہ پر کلنک کا ٹیکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کامیڈین مسٹر بین کے شو کو پچیس سال مکمل

    کامیڈین مسٹر بین کے شو کو پچیس سال مکمل

    عالمی شہرت یافتہ کامیڈین مسٹر بین کے شو کو پچیس سال مکمل ہو گئے، اس خوشی میں بکنگھم پیلس میں جشن منایا گیا۔

    مسٹر بین کا کمال کچھ نہ کہنا اور پھر بھی ہنسا دینا ہے ،چہروں پر ہنسی بکھیرنے کے عمل کو پچیس سال مکمل ہو گئے۔

    bean 2

    چھوٹی سی سبز رنگ کی گاڑی، چھت پررکھا براسا صوفہ،ہاتھ میں بڑی سی جھاڑن اورگود میں رکھا پیاراسا ٹیڈی بیئر۔ ان سب لوازمات کےساتھ مسٹر بین اپنے کیرئیرکی پچیسویں سالگرہ منانے برطانوی شاہی محل بکھنگم پیلس پہنچے،جہاں اپنے منفرد انداز میں وفادار دوست ٹیڈی کے ساتھ شاندار انٹری دی، اور پورے شہر کا گشت بھی کیا۔

    تحائف سے بھری گاڑی کی چھت پر شاہانہ انداز میں صوفے پر بیٹھے مسٹر بین اپنے شو میں کیا گیا مظاہرہ دہراتے نظر آئے، مسٹر بین نے خوشی کے موقع پر کیک بھی کاٹا،عجیب و غریب حرکتوں سے قہقے بکھیرنے والے مسٹر بین نے کیریئر کا آغاز انیس سو نوے میں برطانیہ سے کیا۔

    مسٹر بین کا کردارنبھانے والے رووان ایٹکنسن نے 1990 میں کامیڈی ڈرامہ سیریز سے اپنی اداکارنہ زندگی کا آغاز کیا ،انکا یہ کردار دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا۔جس سے دنیا بھر میں انکے چرچے ہونے لگے۔

  • پولیس موبائل پرحملے کے 5ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

    پولیس موبائل پرحملے کے 5ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

    کراچی : عدالت نے پولیس موبائل پر فائرنگ کے ملزمان کو سزائیں سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس موبائل پرحملےمیں متحدہ قومی موومنٹ کےپانچ کارکنان کوپچیس پچیس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عرفان ،شہاب الدین ،فیصل ،شہزاد اور فرحان عرف ڈی ایس پی کو سزائیں سنائیں ۔

    مذکورہ ملزمان پر شاہ فیصل کالونی اورکورنگی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پرفائرنگ اور گاڑیاں جلانےکاالزام تھا۔ مقدمے میں مفرور ملزمان کی جائیداد کی ضبطگی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔