Tag: 26افراد ہلاک

  • بھارتی ریاست بہارمیں آسمانی بجلی گرنےسے26 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست بہارمیں آسمانی بجلی گرنےسے26 افراد ہلاک

    پٹنہ : بھارتی ریاست بہارکے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست میں ہونے والی شدید بارشوں کےدوران بجلی گرنے سے26 افراد افراد مارے گئے۔انتظامیہ نے بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    بہارمیں قدرتی آفات سے متعلق محکمے کےمطابق تاحال سیلاب کے حوالے سےکوئی انتباہ نہیں جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہےکہ بہار کے کئی اضلاع میں اتوار کی دوپہر سے بارش ہو رہی ہے۔ پٹنہ میں گزشتہ روز48 ملی میٹر بارش ہو چکی تھی۔


    بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ سال جون میں بھارت میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر 79 افراد ہلاک ہوگئےتھے، سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست بہار میں ہوئیں جہاں 53 افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔

    واضح رہےکہ بھارت میں ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق انڈیا میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک

    بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کےدوران ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی ہال کا حصہ منہدم ہونے کےنتیجے میں26افراد ہلاک جبکہ28افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ایس پی انیل ٹنک کےمطابق شادی کی تقریب کےدوران لوگ ہال میں موجود تھے جب اس کی ایک دیوار گرگئی۔

    آئی جی پولیس الوک واششتھ کا کہناتھاکہ شادی ہال کی دیوار آندھی کی وجی سےگری اور مرنے والوں میں 4بچوں سمیت 8خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افرادکی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور کل ان کا پوسٹ مارٹم کرکے لاشوں کو ورثا کے حوالے کیاجائےگا۔

    وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے حادثے پراظہار تعزیت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کےبہترین علاج کو یقینی بنائیں۔


    بھارتی ریاست کانپور میں ٹرین حادثہ،142 افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کی ریاست کانپور میں مسافر ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم از کم 142 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • یمن میں مسجد پر میزائل حملہ‘ 26افراد ہلاک

    یمن میں مسجد پر میزائل حملہ‘ 26افراد ہلاک

    عدن: یمن میں حکومت کی حامی فورسز کے کیمپ کی مسجد پرمیزائل حملے میں 26افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطاقب یمن کے صوبے مارب میں باغیوں کی جانب سے حکومت کی حامی فورسز کے کوفیل کیمپ کی مسجد پرنمازجمعہ کے دوران میزائل حملے کیے گئےجس میں26افراد ہلاک ہوئے۔

    حوثی باغیوں کے زیر قبضہ نیوز ایجنسی ’صبا‘ کا کہنا تھا کہ مسجد پر حملہ باغیوں نے کیا۔حملے میں ایرانی ساختہ ’ذِلذال وَن‘ میزائل مرکزی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیااور آرٹلری بھی فائر کیے گئے۔

    یمن کے صوبے مارب میں مسجد کا ذکر کیے بغیر کہاگیاکہ حملے کا نشانہ بننے والی جگہ سے کئی فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو نکالا گیا۔

    مزید پڑھیں:حلب میں مسجد پرطیاروں کی بمباری ‘42افراد شہید

    یاد رہےکہ گزشتہ روزحلب میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کےمطابق باغیوں کے زیر انتظام علاقے ال جن میں ایک مسجد پر فضائی حملے میں 42 افرادشہید اور 100سےزائد زخمی ہوگئےتھے۔

    سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کاکہناتھاکہ فی الحال شناخت نہیں ہوسکی کہ یہ فضائی کارروائی کس کی جانب سے کی گئی ہےلیکن روسی اور شامی طیارے اس علاقے میں پرواز کرتے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی کی حمایت میں سعودی اتحاد کی مداخلت کے بعد حکومت کی حامی فورسز نے صوبہ مارب کا بڑا حصہ حوثی باغیوں سے خالی کرا لیا تھا۔