Tag: 26-2025

  • وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پیش کیے جانے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان ہو گیا

    وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پیش کیے جانے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان ہو گیا

    وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پہلے 2 جون کو پیش کیا جانا تھا تاہم آئی ایم ایف سے پیش رفت کے بعد اس کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    مشیر برائے وزارت خزانہ خرم شہزاد نے بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے ایک روز قبل 9 جون کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔

    بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے اور بجٹ کے خدوخال پیش کریں گے۔

    واضح رہے کہ بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف کے ایک مشن نے نتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نتھن پورٹر نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن میں اضافہ چاہتا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلیے 3 تجاویز تیار کی گئی ، جس میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے اور ماہانہ 50 سے زائد والے پہلے سلیب میں سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی۔

    دوسری جانب حکومت کو مختلف طبقات کی جانب سے بجٹ سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

    ایک نجی ٹیکس فرم تولہ ایسوسی ایٹس نے وفاقی حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے تاجر دوست اسکیم ختم کرنے، تمام تاجروں پر ایک فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے اور کیش ٹرانزیکشن کی حد 10 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/budget-2025-26-proposal-to-end-the-trader-friendly-scheme/

  • مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

    مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

    آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ سامنے آ گئی ہےبجٹ کا حجم 20 ٹریلین روپے کے لگ بھگ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کو وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اگلے مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب یہ بجٹ پیش کریں گے اور اس بجٹ کا حجم 20 ٹریلین روپے کے لگ بھگ بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف مذاکرات میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی بجٹ ترجیحات کو درست قرار دے دیا ہے۔
    ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سبسڈیز، سرکلر ڈیٹ اور قرضوں کی ادائیگیوں سے متعلق امور پر بھی راضی ہے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل قومی اقتصادی سروے یکم جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل سالانہ منصوبہ بندی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا جس میں بجٹ کے سالانہ اہداف کو طے کیا جائے گا۔

    جب کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 31 مئی کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔