Tag: 26 ABDUCT GIRLS RECOVERED

  • کراچی سے تحویل میں لی گئی بچیوں کا معاملہ عدالت حل کرے گی

    کراچی سے تحویل میں لی گئی بچیوں کا معاملہ عدالت حل کرے گی

    کراچی: تین علاقوں سے تحویل میں لی گئی بچیوں کی حوالگی کا معاملہ اب عدلیہ حل کرے گی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    لیاقت آباد ، جمشید کوارٹرز اور بھٹائی آباد سے تحویل میں لی گئی تینتیس بچیوں کا معاملہ تا حال حل نہ ہوسکا،  معصوم بچیوں کو اپنے گھر اب عدالت پہنچائے گی، لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور ابراہیم حیدر پولیس نے بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے دو مقدمات تین روز گزرجانے کے حمیدہ خاتون اور ایوب نامی شخص کے خلاف درج کرلئے ہیں جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچیوں کی حوالگی کا فیصلہ عدالت کرے گی، سندھ حکومت اورقبائلی عمائدین کی گذشتہ روز کمشنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ بچیوں کو مکمل تصدیق کے بعد حوالے کیا جائےگا۔

  • کراچی:پولیس کی کارروائی کے دوران 26بچیاں برآمد

    کراچی:پولیس کی کارروائی کے دوران 26بچیاں برآمد

    کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں رقم کے تنازع نے چھبیس معصوم لڑکیوں کو تماشا بنا دیا، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء روف صدیقی نے موقع پر پہنچ کر بچیوں کو دارالامان منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا سے برآمد ہونے والی آٹھ سے دس سال کی چھبیس معصوم بچیوں کی برآمدگی نے ہلچل مچادی، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کام کے سلسلے میں لیے گئے،پچیس ہزار کی رقم نے تنازع پیدا کیا، رقم واپسی پر دیر کرنے پر مدرسہ کی بچیوں کو قرض دار کے حوالے کر دیا گیا کہ جب تک رقم واپس نہ ہوگی ان کی کفالت کرنا ہوگی۔

    قرض دار خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے رقم ادھار لی تھی اور پچیس ہزار کا چیک دیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء روف صدیقی نے خبر کے نشر ہوتے ہی موقع پر پہنچ کر بچیوں کو اپنی تحویل میں لے کر دارالامان میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

    انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ عشرت العباد خان نے واقعے کا نوٹس لے کر فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔