Tag: 26 dead

  • جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ بے قابو، 26 ہلاک

    جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ بے قابو، 26 ہلاک

    جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں گزشتہ پانچ دنوں سے لگی جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، آتشزدگی کے باعث کم از کم 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے تقریباً 5,000 فائر فائٹرز، 560 سے زائد آلات اور درجنوں ہیلی کاپٹرز کو تعینات کیا گیا ہے، مگر آگ تیزی سے گیوں گسانگ صوبے کے سانی چیونگ کاؤنٹی سے دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق آگ اب ہمسایہ علاقوں اندونگ، چیونگ سونگ، یونگ یانگ اور یونگ ڈاک تک پھیل چکی ہے۔

    ‘سینٹرل ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ہیڈکوارٹر’ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز تک 26 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 22 اموات اوئی سونگ میں اور 4 سانی چیونگ میں ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 2 افراد اندونگ، 3 چیونگ سونگ، 6 یونگ یانگ اور 7 یونگ ڈاک سے تعلق رکھتے تھے۔

    اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری، حماس ترجمان بھی شہید

    حکام نے خبردار کیا ہے کہ اچانک ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب آگ مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ کے مشرقی ساحلی علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے، جس سے اولجن کاؤنٹی میں موجود ایک بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    حکام کے مطابق، آگ نے اب تک 17,000 ہیکٹر جنگلات اور 209 مکانات و فیکٹریوں کو تباہ کر دیا ہے۔

  • جاپان کے اینیمیشن اسٹوڈیو میں‌ آتشگیر مادے سے حملہ، 26 افراد ہلاک

    جاپان کے اینیمیشن اسٹوڈیو میں‌ آتشگیر مادے سے حملہ، 26 افراد ہلاک

    ٹوکیو :جاپان میں مقامی اینی میشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک آتش گیر مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے میں 26 افراد ہلاک اور 35 زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ایک شخص نے اسٹوڈیو میں مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، واقعہ میں ملوث شخص کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں ،اس حملے کے مقاصد کا بھی تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جب کہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔

  • تائی پے: تائیوان میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 26افراد ہلاک

    تائی پے: تائیوان میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 26افراد ہلاک

    تائی پے: تائیوان میں چینی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    TAIWAN BUS POST 2

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاحوں کی بس ائیرپورٹ جاتے ہوئے ہائی وے پرریلنگ سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے واقعہ میں بس میں سوار تمام چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    TAIWAN BUS POST 1

    حادثے کے بعد آگ بجھانے والا عملے کی گاڑیاں دیر سے پہنچی،جب تک بس مکمل طور پر جل چکی تھی،چینی سیاحوں کی بس میں سولہ خواتین ،آٹھ مرد اورڈرائیور سمیت ٹور گائیڈ موجود تھا، سیاح آٹھ روزہ سیاحت کے بعد واپس چین جارہے تھے۔

    TAIWAN BUS POST 3

    ہلاک ہونے والوں کا تعلق چین کے صوبے لیائوننگ سے ہیں۔

    تایئوان میڈیا کے مطابق اچانک آگ لگنے سے کوئی سیاح نہیں بچ سکا جبکہ لاشیں بری طرح جل چکی ہیں تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔