Tag: 26 GIRLS KARACHI

  • پی آئی اے مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہ سے محروم

    پی آئی اے مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہ سے محروم

    کراچی : پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا، ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کیلیے ادارے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے کا مالی بحران ایک بار پھر مزید شدت اختیار کرگیا ہے، شدید مالی بحران کے باعث ملازمین کی اس ماہ تنخواہیں ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ ڈیلی ویجر ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں، انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ دو حصوں میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے متعلقہ بینک حکام کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ملازمین کو نصف تنخواہ کی ادائیگی کی جائے اور باقی آدھی تنخواہ بعد میں ادا کی جائے جس کی تاریخ کا تا حال کوئی تعین نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی گزشتہ کئی ماہ سے سات تا دس تاریخ کو کی جا رہی ہے، ملازمین کی تنخواہوں کا ماہانہ حجم ایک ارب چھ کروڑ روپے ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے پہلے بھی سی اے اے اورفیول کمپنیوں کے اربوں روپے کی مبینہ نادہندہ ہے۔

  • کراچی میں امن قائم کرکے رہیں گے، ترجمان رینجرز

    کراچی میں امن قائم کرکے رہیں گے، ترجمان رینجرز

    کراچی: سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون کو سراہتے ہیں، ہم کراچی میں امن قائم کرکے رہیں گے۔

    رینجرز کے ترجمان کرنل طاہرمحمود کا کہنا تھا کہ لوگ کسی بھی قسم کے دہشت گرد عناصرسے مت ڈریں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرکسی بھی شخص یا جماعت کی جانب سے بھتے کا مطالبہ کیا جائے تو اس کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پردیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ رینجرزکراچی میں امن قائم کرکے رہے گی اور اس کے لئے عوام کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔

    رینجرز کا ہیلپ لائن نمبر 1101 ہے اور رینجرز کے مطابق دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ رازرکھا جائے گا۔

  • پینٹینگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں ہوگا

    پینٹینگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں ہوگا

    کراچی : پینٹینگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پینٹینگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ خراب موسم اور دھند کے باعث ملتان سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔

    ایونٹ کا آغاز بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے لئے ٹیمز اور آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    پاکستان کرکٹ بور ڈ نے پنٹنگولر ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں اور آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی نے پنٹینگولر کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کا اعلان کردیاہے۔

    فواد عالم سندھ نائٹس کی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ انور علی نائب کپتانی کریں گے۔ لاہوربادشاہ کی قیادت حارث سہیل کریں گے،عمراکمل نائب کپتان ہوں گے۔

    بلوچستان وارئیرز کی کپتانی اظہر علی کریں گے۔ بسمہ اللہ خان ان کے نائب ہوں گے۔فیڈرل یونائیٹڈ کی قیادت عمر امین کو دی گئی ہے۔ زوہیب احمد نائب کپتان ہوں گے۔

    خیبر پختونخواہ کی کپتانی جنید خان کریں گے عمران خان ان کے نائب ہوں گے۔ پنٹنگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ اکتیس دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا،اوردس جنوری تک جاری رہے گا۔

  • کراچی:پولیس کی کارروائی کے دوران 26بچیاں برآمد

    کراچی:پولیس کی کارروائی کے دوران 26بچیاں برآمد

    کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں رقم کے تنازع نے چھبیس معصوم لڑکیوں کو تماشا بنا دیا، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء روف صدیقی نے موقع پر پہنچ کر بچیوں کو دارالامان منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا سے برآمد ہونے والی آٹھ سے دس سال کی چھبیس معصوم بچیوں کی برآمدگی نے ہلچل مچادی، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کام کے سلسلے میں لیے گئے،پچیس ہزار کی رقم نے تنازع پیدا کیا، رقم واپسی پر دیر کرنے پر مدرسہ کی بچیوں کو قرض دار کے حوالے کر دیا گیا کہ جب تک رقم واپس نہ ہوگی ان کی کفالت کرنا ہوگی۔

    قرض دار خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے رقم ادھار لی تھی اور پچیس ہزار کا چیک دیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء روف صدیقی نے خبر کے نشر ہوتے ہی موقع پر پہنچ کر بچیوں کو اپنی تحویل میں لے کر دارالامان میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

    انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ عشرت العباد خان نے واقعے کا نوٹس لے کر فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔