Tag: 26 june 2025

  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونا 1335روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 1144 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے کے بعد 3343 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا تھا، مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار665 روپے کی سطح پر آگئی تھی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 237 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 068 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    ماہانہ 1 لاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کو کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟ اہم خبر

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سعودی عرب کے کن علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے؟

    سعودی عرب کے کن علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے؟

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کو دمام ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کے ساتھ دمام اور مشرقی ریجن کے دیگر شہروں میں گرد وغبار اور گرم ہوائیں چلیں گی۔

    رپورٹس کے مطابق ملک کا دوسرا گرم ترین شہر بریدہ ہے جہاں 44 ڈگری، مدینہ منورہ میں 43 ڈگری اور مکہ مکرمہ میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابہا جو ملک کا سرد ترین شہر مانا جاتا ہے وہاں آج 32 ڈگری ہے جبکہ الباحہ میں سب کم گرمی 30 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بیان کے مطابق جازان ریجن کے متعدد شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جازان شہر کے علاوہ أبو عریش، احد المسارحہ، صامطہ اور دیگر میں موسلادھار بارش ہوگی جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

    محکمے کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مطلع گرد آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں آئی ایم ڈی نے کئی ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    بھارت کے محکمہ موسمیات (IMD) کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی مون سون مسلسل بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے، آئی ایم ڈی نے گرج چمک اور تیز ہواؤں کی وارننگ کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا انتباہ دیا ہے۔

    آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے،اس وقت، مون سون ان علاقوں میں سرگرم ہے جس میں بڑے پیمانے پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

    کراچی میں 27جون سے بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشی کی نوید سنادی

    رپورٹس کے مطابق آسام اور میگھالیہ میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش، گجرات کے علاقے اور بہار کے کچھ حصے بھی بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔