Tag: 27 افراد جاں بحق

  • خیبرپختونخوا میں  بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق

    سوات : خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی، بارشوں سے 110 گھروں کو جزوی نقصان جبکہ 13گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے ، مختلف حادثات کے دوران اب تک 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    صوابی میں رات گئے شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ۔

    سوات میں طوفانی بارش کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث فضاگٹ روڈ مکمل طور بند ہوگیا ہے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا آج سوات کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

    سوات میں اب تک بارشوں سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صوابی میں پانچ،مانسہرہ میں نو ،بٹگرام میں 2 ،کوہستان میں 1 جبکہ شانگلہ میں 2 افراد مختلف حادثات کے دوران جان سے گئے اور 34 افراد زخمی ہیں۔

    دریائے سوات میں ڈوبنے والے تین افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ،پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 110گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 13گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔

    شدید بارشوں سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہے ، دریائے سوات میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، نشیبی علاقوں سے عوام کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سیلاب کے تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کام جاری ہے ، بارشوں کے وجہ سے اسمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • برازیل، جیل میں دو گروہ میں تصادم، 27 قیدی جاں بحق

    برازیل، جیل میں دو گروہ میں تصادم، 27 قیدی جاں بحق

    برازیل: برازیل کی جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان خوفناک جھڑپ کے نتیجے میں27 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں اداے کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست کے شہر نٹال کی جیل میں قید 2 گروہوں کے درمیان ہفتے کی رات شروع ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں 27 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ تین قیدیوں کے سر بھی قلم کئے گئے ہیں۔

    جیل حکام کے مطابق دو الگ الگ منشیات فروش گروہوں کے ارکان جیل کے مختلف حصوں سے باہر آئے اور آپس میں جھگڑ پڑے، دونوں جانب سے چھریوں، لاٹھیوں اور لوہے کی راڈوں کے آزادانہ استعمال کے باعث جیل میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

    جیل حکام 14 گھنٹے تک خونی تصادم کو روکنے میں یکسر ناکام رہے تاہم 14 گھنٹوں بعد اضافی نفری کی مدد سے پولیس نے حالات پر قابو پالیا اور شدید زخمی ہونے والے قیدیوں کو سخت حفاظتی حصار میں اسپتال منتقل کیا جب کہ معمولی زخمیوں کو جیل میں ہی طبی امداد دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت نہایت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • انقرہ دھماکے سے گونج اٹھا، 27 افراد جاں بحق، پچھترزخمی

    انقرہ دھماکے سے گونج اٹھا، 27 افراد جاں بحق، پچھترزخمی

    انقرہ : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردی کی خوفناک کارروائی سے گونج اُٹھا، عوامی مقام پر ہونے والے دھما کے میں ستائیس افراد ہلاک اورپچھتر زخمی ہوگئے۔۔

    تفصیلات کے مطابق انقر ہ کے مرکزی علاقے خزیلے میں بس اسٹاپ پرزور دار دھماکہ ہوا ، ہونےوالے دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں اور بسوں میں آگ لگ گئی۔

    ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکا خیزمواد سےبھری گاڑی مسافربس سے ٹکرائی۔ جس میں 27 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ،دھماکے کےفوری بعد سیکیورٹی فورسزنے جائےوقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ امریکی سفارتخانے نے دو روزقبل ہی اپنے شہریوں کو دہشت گرد حملے کی وارننگ دی تھی جس میں سرکاری عمارات اور ہاؤسز سے دوررہنے کی ہدایت شامل تھیں۔