Tag: 27 افراد ہلاک

  • ڈومینیکن ریپبلک: نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

    ڈومینیکن ریپبلک: نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

    جمہوریہ ڈومینیکن کے نائٹ کلب کی چھت گرنے سے سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 79 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی علی الصبح دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں واقع ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے واقعے میں کم از کم 79 افراد ہلاک اور 150زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں ایک صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

    جمہوریہ ڈومینیکن حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے جبکہ ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا، حادثے کے وقت نائٹ کلب میں جاری کنسرٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، حادثے کے بعد کلب میں افرا تفری مچ گئی۔

    سنٹرل ایمرجنسی آپریشنز کے ڈائریکٹر جوان مینوئل مینڈیز نے بتایا ہے کہ ملبہ کے نیچے اب بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ کچھ لوگ اب بھی زندہ ہیں، ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

    اس حوالے سے صدر لوئیس ابی نادر نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں شمالی صوبے مونٹے کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم اس سانحے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں۔ حکام متاثرین کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

  • انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ، 27 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ، 27 افراد ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے اسکول اور گھروں کو ملبے میں تبدیل کردیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 12 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے کے مختلف جزیزوں پر زلزلوں، سونامی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد صوبہ سماٹرا میں سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا کے مین ڈیلنگ نٹل ڈسٹرکٹ کے مورا سلادی میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اسلامک ویلیج اسکول کی عمارت سمیت 500 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اسکول کے 12 طالب علم سمیت 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ابھی تک 10 بچے لاپتہ ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی سرگرامیاں انجام دیتے ہوئے تباہ حال اسکول سے 17 بچوں کو زخمی حالت میں نکال لیا تھا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سماٹرا صوبے کے دوسرے حصّے میں سیلاب کے باعث گھروں پر مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ گھروں میں موجود 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے

    ریسکیو ٹیموں کا کہنا تھا کہنا تھا کہ مینڈلنگ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی سے دو افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی سماٹرا کے علاقے سیبولا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 100 عمارتیں تباہ ہوئیں ہیں جبکہ 4 دیہاتی ہلاک ہوئے جبکہ 4 افراد شمالی سماٹرا کے مغربی ضلع میں ہلاک ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مغربی ضلع میں تین پُل بھی منہدم ہوگئے ہیں جس کے باعث عوام دیہاتی علاقوں میں محصور ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سمندر بھی بپھر گیا تھا اور اور پھر طوفان آیا تھا جس کی زد میں آکر اب 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • بھارتی ریاست بہارمیں بس کھائی میں گرگئی‘ 27 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست بہارمیں بس کھائی میں گرگئی‘ 27 افراد ہلاک

    بہار: بھارتی ریاست بہار میں بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تباہ شدہ بس سے4 افراد کو بچایا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں مظفرپور سے نئی دہلی جانے والی بس کے کھائی میں گرنے کے بعد آگ لگنے سے27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس آفیسر وجے سنہا کے مطابق حادثے کے بعد بس سے صرف 4 افراد کو زندہ بچایا جا سکا، حادثے میں بچ جانے والے افراد جھلس کرزخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی کوبجاتے ہوئے بس کھائی میں جا گری اور اس سے قبل کوگ اس میں پھنسے افراد کو نکالنتے بس میں آگ لگ گئی۔

    پولیس آفیسر وجے سنہا کا کہنا تھا کہ بس میں 32 مسافرسوار تھے جن میں سے بیشترکا تعلق مظرپور سے تھا۔


    اسکول بس کو حادثہ ‘ 27 بچے ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 9 اپریل کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں تیزرفتاری کے باعث 200 فٹ گہری کھائی میں بس گرنے سے 27 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 19 اپریل کو شملا سے 115 کلومیٹر دور مسافربس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کی ولسن کاؤنٹی میں سدرلینڈ اسپرنگز کے فرست بیپٹسٹ چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی مارا گیا۔

    مقامی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب گورنرگریگ ایبٹ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ کی بدترین فائرنگ کا واقعہ ہے۔


    لاس ویگاس فائرنگ‘ ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی ، 515 زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 59 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس14 ستمبر کو امریکی ریاست واشنگٹن میں ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہیٹی: ہیضہ سے 2 ماہ میں 27 افراد ہلاک

    ہیٹی: ہیضہ سے 2 ماہ میں 27 افراد ہلاک

    پورٹ او پرنس: کیریبین ملک ہیٹی میں ہیضے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، دو ماہ میں ستائیس افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا.

    تفصیلات کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی میں ہیضےکی وبادن بادن خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،وزارت صحت کےمطابق رواں سال اب تک ایک سو پچھتر افراد ہیضے کے باعث موت کےمنہ میں چلےگئےہیں.

    ہیٹی میں صرف اپریل اور مئی میں ہی ستائیس افرادہلاک ہوئے،صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے.

    صحت عامہ پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ہیٹی میں ہیضےکی وبا جدید دنیا میں موجودہیضےکی خطرناک ترین وباہے.

    ہیضےسےبچاؤکےسربراہ ڈاکٹر ڈونلڈفرینکوئس کہتےہیں ہیضےکی وباسےلڑائی میں مشکلات کی بنیادی وجہ ملک میں بیت الخلاء کاموثرنظام نہ ہونا ہے،ان کا کہنا تھا کہ صورتحال پرقابو پانے کے لیے دوارب ڈالرزدرکارہیں.