Tag: 27 فروری

  • سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے کا سرپرائز

    سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے کا سرپرائز

    کراچی: 27 فروری سرپرائز ڈے کو یادگار بنانے کے لیے کراچی میں پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے اسکائی ونگز نے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکائی ونگز نے آپریشن سوئفٹ ری ٹارٹ کی یاد میں گرفتار بھارتی سورما ابھی نندن، پاکستانی ہیرو حسن صدیقی کی تصاویر تربیتی سیسنا طیارے پر پینٹ کروا دیں۔

    1965 کی جنگ کے دوران 5 بھارتی لڑاکا طیارے زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی تصویر بھی طیارے پر پینٹ کی گئی ہے۔

    تربیتی طیارے پر کشمیر کی حسین وادی کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کے پرچموں کی کی عکاسی بھی کی گئی ہے، ان تصاویر کے ذریعے اقوام متحدہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے۔

    سربراہ اسکائی ونگز عمران اسلم خان نے بتایا کہ سیسنا طیارے پر مصوری معروف ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے کی ہے، مشرقی تیمور کو تو اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرارداد کے ذریعے فوری طور پر علیحدہ وطن کا درجہ دے دیا، جب کہ کشمیر اس سے زیادہ پرانا تنازعہ ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا منتظر ہے۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ، پاک فضائیہ کا خصوصی نغمہ ‘صدائے پاکستان’ جاری

    انھوں نے کہا پوری قوم اپنے ہیروز کے ساتھ ہے اور ان پر فخر کرتی ہے، گرفتار بھارتی سورما ابھی نندن کی تصویر کو دشمن ہونے کے باوجود مہذب انداز میں پینٹ کرنے کا پس منظر جنگی قیدیوں سے اچھا سلوک ہمارے مذہب کی تعلیمات میں شامل ہے۔

    واضح رہے کہ طیارے پر آرٹ ورک کو محبت اور امن کا عنوان دیا گیا ہے۔

  • 27 فروری کا دن ، ڈی جی آئی ایس پی آر  آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    27 فروری کا دن ، ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار آج سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں میجر جنرل بابرافتخار 27فروری اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

    خیال رہے  پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ہے ، 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

    27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا .

    جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

    بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کئے گئے، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

    میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

    پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔

  • بھارت نہ بھولے ہم وہی ہیں جن سے 27 فروری کو سامنا ہوا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت نہ بھولے ہم وہی ہیں جن سے 27 فروری کو سامنا ہوا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد : ڈی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’بھارت نہ بھولے ہم وہی ہیں جن سے 27 فروری کو سامنا ہوا تھا‘۔

    تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے باوجود کسی صورت دفاعی اور سیکورٹی معاملات متاثر ہونے نہیں دیں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی جعلی میڈیا دفاعی بجٹ پر مرضی کے تجزیے پیش کررہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اسی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کو بھرپور جواب دیا تھا، ہمارے پاس جواب دینے کےلیے صلاحیت اور استعداد ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بجٹ اہم نہیں عزم اورحوصلہ اہمیت رکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ پاک فوج نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے معیشت کی بہتری کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : دفاعی بجٹ میں کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی گئی ہے: آئی ایس پی آر

    یہ بات وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس رضا کارانہ اقدام کو سراہتا ہوں، مذکورہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کا عکاس اور احسن اقدام ہے، پاک فوج نے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات کے بجٹ میں کٹوتی ملکی معاشی مشکلات کی وجہ سے کی۔