Tag: 27 killed

  • کمبوڈیا : ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی : 27افراد جل کر راکھ

    جنوبی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے ایک لگژری ہوٹل میں آتشزدگی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

    تھائی لینڈ کے ٹی وی پی بی ایس کی خبر کے مطابق پوئی پت کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں 28 دسمبر کو لگنے والی آگ میں زخمی ہونے والے 112 افراد میں سے 27 کا علاج معالجہ جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ39 گھنٹوں تک جاری رہنے والی امدادی کاروائیاں مکمل ہوگئی ہیں اور کل تک 25 ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

    کمبوڈیا، ہوٹل میں آگ لگنے سے 27 افراد لقمہ اجل

    بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 400 سے زائد کارکنان موجود تھے جبکہ ہوٹل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے بعض گاہک کھڑکیوں سے کودنے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    A fire burning through the Grand Diamond City Casino and Hotel has killed multiple people and injured dozens of others, police said Thursday. Flames were still smouldering at the hotel this morning despite hundreds of emergency workers battling to extinguish the blaze overnight

    اگرچہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم خدشہ ہے کہ کرسمس کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والی اشیاء سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں  بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق

    سوات : خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی، بارشوں سے 110 گھروں کو جزوی نقصان جبکہ 13گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے ، مختلف حادثات کے دوران اب تک 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    صوابی میں رات گئے شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ۔

    سوات میں طوفانی بارش کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث فضاگٹ روڈ مکمل طور بند ہوگیا ہے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا آج سوات کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

    سوات میں اب تک بارشوں سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صوابی میں پانچ،مانسہرہ میں نو ،بٹگرام میں 2 ،کوہستان میں 1 جبکہ شانگلہ میں 2 افراد مختلف حادثات کے دوران جان سے گئے اور 34 افراد زخمی ہیں۔

    دریائے سوات میں ڈوبنے والے تین افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ،پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 110گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 13گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔

    شدید بارشوں سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہے ، دریائے سوات میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، نشیبی علاقوں سے عوام کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سیلاب کے تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کام جاری ہے ، بارشوں کے وجہ سے اسمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • فلپائن میں مسیحی عبادت گاہ کے قریب دو دھماکے، 27 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    فلپائن میں مسیحی عبادت گاہ کے قریب دو دھماکے، 27 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    منیلا : فلپائن کے جزیرے جولو میں رومن کیتھولک چرچ کے قریب یکے دیگرے دو بم حملوں میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح جزیرے جولو پر پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب مسیحی برادری چرچ میں اپنی عبادت میں مشغول تھے جبکہ دوسرا دھماکا پارکنگ ایریا میں اس وقت ہوا جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ متاثرہ علاقے سے مسلم برادری کے خودمختاری کےلیے منعقد کیے گئے ریفرنڈم کے کچھ روز بعد ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں عام شہریوں کی بڑی تعداد ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم اکثریتی علاقے میں خود مختاری کےلیے ریفرنڈم ہوا ہے جسے حکام کا خیال ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے فلپائنی آرمی اور فلپائن کی دہشت گرد تنظیم مورو اسلامک لیبریشن فرنٹ کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کےلیے سیاسی حل نکل سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ اب تک فلپائن میں پر تشدد کارروائیوں کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • یمن : شادی کی تقریب پر بمباری،27افراد ہلاک

    یمن : شادی کی تقریب پر بمباری،27افراد ہلاک

    یمن : شادی کی تقریب پر بمباری سے ستائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے جنوب مغربی شہر المخا میں شادی کی تقریب پر بمباری سے ہلاک شدگان کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے، جن میں کم ازکم آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ غلطی سے سرزرد ہوا.

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اتحادی افواج کی کارروائیوں میں ابتک ساڑھے چارہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں اکیس سو عام شہری بھی شامل ہیں۔