Tag: 27 shab of Ramzan

  • رمضان المبارک کی 27ویں شب آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    رمضان المبارک کی 27ویں شب آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    کراچی : رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر آج مساجد اورگھروں میں خصوصی عبادات کا انتظام کیا جارہا ہے۔

    اس رات فرزندان اسلام رات بھر مساجد میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔

    لیلتہ القدر اپنے دامن میں ایسے ہی کروڑوں بابرکت لمحات لے کر جلوہ گر ہوتی ہے، لیلتہ القدر میں شام سے لے کر صبح تک اللہ تعالیٰ کی خاص تجلی اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ فرشتوں کا نزول اس قدر ہوتا ہے کہ زمین تنگ پڑجاتی ہے۔

    شب قدر کو رمضان المبارک کی تمام راتوں پر فضیلت حاصل ہے، یہی وہ مبارک رات ہے، جس میں ہدایت کا مثالی سرچشمہ قرآن کریم امام انبیاء پر نازل کیا گیا، لٰہذا اس رات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا، فرشتوں کی تخلیق بھی اس رات میں ہوئی۔

    مزید پڑھیں : شب قدر اور اس کی فضیلت

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کے ذوق و شوق کو بام کمال تک پہنچانے کے لئے لیلتہ القدر کو مخفی رکھا گیا۔ اگرچہ یہ رات عوام الناس کی نظروں سے پوشیدہ ہے تاہم خواص اس رات سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

  • ستائیس ویں شب پرحرمین شریفین میں لاکھوں فرزندان توحید کی عبادات

    ستائیس ویں شب پرحرمین شریفین میں لاکھوں فرزندان توحید کی عبادات

    مکہ مکرمہ: 27 ویں شب پرحرمین شریفین میں لاکھوں فرزندان توحید نے عبادات کیں۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ صیام کی ستائیسویں شب مِیں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز تراویح ادا کی اور لیلۃ القدر کی برکات سمیٹیں۔

    حرمین شریفین میں لیلۃ القدرکی تلاش میں آئےمسلمانوں کے اجتماع کا ر وح پرور منظر دیکھنے میں آیا ۔ اس موقع پر مسلم ملکوں کی فلاح و بہبود اور بحرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگیں گئیں۔

    مسجد الحرام میں 27 ویں شب کے موقع دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام نے بارگاہ خداوندی میں گڑ گڑا کر نہایت ہی خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگی، جبکہ سربلندی اسلام، امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی، اتحاد بین المسلمین، بیت المقدس اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیائے اسلام کے دیگر مقامات کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔