Tag: 2/70

  • چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ 70 ہزار فرانسیسی شہری کرونا کا شکار

    چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ 70 ہزار فرانسیسی شہری کرونا کا شکار

    پیرس : فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ ستر ہزار افراد کرونا سے متاثر ہوگئے۔

    عالمی وبا کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دو برس گزرنے کے بعد بھی جاری ہیں، یورپی ملک فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ ستر ہزار نئے کیسز ریکارڈ ہوئے، ایک روز میں کرونا سے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کے متاثر ہونے سے حکومت شدید تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس میں مبتلا 351 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ چوبیس گھنٹے دوران 64 بچے بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ فرانس میں 46 جینیاتی تبدیلیوں والا کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ دریافت ہوا ہے، آئی ایچ یو (IHU) نامی اس نئے بی وَن سِکس فور زیرو ٹو (B16402) ویرینٹ سے 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    نئے ویرینٹ نے جنوب مشرقی فرانس کے شہر مارسیلی میں شہریوں کو متاثر کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا کیس افریقی ملک کیمرون کی سفری ہسٹری والے شخص سے منسلک تھا۔

  • برسبین ٹیسٹ: پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز

    برسبین ٹیسٹ: پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز

    برسبین : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی۔ چار سو نوے رنزکے تعاقب میں پاکستان نے دو وکٹ پر ستر رنز بنالئے۔ پاکستانی ٹیم کو جیتنے کے لیے 490 رنز درکار ہیں ، شاہین ہدف سے اب بھی 420 رنز دوری پر ہیں اور 8 وکٹیں باقی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسے جیت کیلئے مزید 420 رنز درکار ہیں اور دو روز کا کھیل باقی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے اظہر علی 41 اور یونس خان 0 سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ شاہینوں کیلئے برسبین ٹیسٹ بچانا مشکل ہوگیا۔ ایسے میں کوئی معجزہ ہی ٹیم پاکستان کو بچاسکتا ہے۔

    تیسرےروزکھیل شروع ہوا تو سرفرازاحمد اکیلے سپاہی کی طرح آسٹریلین گولہ باری کا سامنا کرتے رہے۔ لیکن ٹیل اینڈرز نے ساتھ نہ دیا۔ پوری ٹیم صرف ایک سو بیالیس رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

    آسٹریلیا نے فالو آن کی بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دو سوستاسی رنزکی برتری ملتے ہی کینگروز شیر بن گئے۔ ٹیسٹ کو ٹی ٹوئنٹی میں بدل دیا۔ انہوں نے محمد عامر، یاسر اور وہاب ریاض کسی کو نہ بخشا۔ دوسری اننگز دو سو دو رنزپر اننگز ڈیکلیئر کی۔

    پاکستان کےسامنے چار سو نوے رنزکا پہاڑ کھڑا کیا۔ بڑے ہدف کےسامنے بلے باز ڈر ڈر کر کھیلے۔ سمیع اسلم اسٹارک کا شکار بنے۔

    بابر اعظم کو نیتھن لائن نےاسپن جال میں پھنسایا۔ اظہرعلی اکتالیس اور یونس خان انیس گیندیں کھیلنے کے بعد بھی صفر پرناٹ آؤٹ ہیں۔