Tag: 28

  • نوشہرو فیروز: محکمہ خوراک کی سنگین غفلت، گندم کی ہزاروں بوریاں خراب

    نوشہرو فیروز: محکمہ خوراک کی سنگین غفلت، گندم کی ہزاروں بوریاں خراب

    نوشہروفیروز: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں محکمہ خوراک کے افسران کی غفلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    ملک بھر میں چینی کے ساتھ ساتھ گندم کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایسے میں صوبہ سندھ میں سرکاری گوداموں میں موجود گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہوگئیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں خراب ہونے والے گندم کی بوریاں سال دوہزار چودہ میں دس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خریدی گئی تھی، سات سال تک یہ گندم سرکاری گوداموں میں سڑتی رہی،اس دوران کئی بار گندم کا بحران بھی آیا مگر محکمہ خوراک کے افسران نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا اور گندم ریلیز نہیں کی۔

    سات سال تک گوداموں میں پڑی رہنے والی کم وبیش 28 ہزار گندم کی بوریاں اب خراب ہوچکی ہے، محکمہ خوراک ک ےافسران کی غفلت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    سندھ میں سالوں سے پڑی گندم خراب ہونے کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے، گذشتہ سال جنوری میں قمبر کی تحصیل وارہ میں قائم سرکاری گودام سے ہزاروں من گندم کی بوریاں خراب ہونے کے باعث باہر پھینک دی گئی تھی ۔

    بعد ازاں صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں محکمہ خوراک کے گودام کے احاطے میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی گندم بارش اور گٹر کے پانی میں خراب ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی تھی۔

  • ‘میڈیکل عملہ وائرس پھیلنے کی وجہ ہے’ برطانوی شہریوں نے حملے شروع کردیئے

    ‘میڈیکل عملہ وائرس پھیلنے کی وجہ ہے’ برطانوی شہریوں نے حملے شروع کردیئے

    لندن : برطانوی شہریوں نے کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے میڈیکل عملے کو وائرس پھیلنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے حملے کرنا شروع کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ بھی کرونا وائرس کی زد پر ہے جہاں اب تک ہزاروں افراد کرونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں البتہ ڈاکٹروں اور میڈیکل عملے نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ہزاروں انسانوں کی جانیں بچائی بھی ہیں۔

    انسانی جانوں کو وائرس سے بچانے والے خود غیر محفوظ ہوگئے جنہیں شہریوں کی جانب سے وائرس پھیلنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے ہراساں کیا جارہا ہے۔

    حال ہی میں نیشنل ہیلتھ سروس کی ایک 28 سالہ نرس ایمی ہال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یونیفارم پہنے ہیمشائر کے ایک کار پارکنگ ایریا میں تھی اچانک ایک درمیانی عمر کے شخص نے اس پر اس وقت تھوکا جب وہ دکان کی طرف جارہی تھی۔

    ایمی ہال مدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کےلیے تحفہ خریدنے گئی تھی کہ رستے میں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آگیا جس نے حیران و پریشان کردیا۔

    نرس نے بتایا کہ حملے کے وقت وہ شخص چیخ رہا تھا کہ ‘تم وائرس پھیلانے والی ہو’۔ جس کے جواب میں نے کہا کہ ‘ تم وائرس پھیلا رہے ہو’۔

    ایمی ہال کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ کچھ لوگ ہمارے (میڈیکل عملے) متعلق ایسا بھی سوچتے ہیں، میں تو اپنی والدہ کےلیے پھولوں کا گلدستہ لینے جارہی تھی، اس واقعے نے حیران کردیا۔

    خیال رہے کہ میڈٰکل عملے، پولیس اہلکاروں اور سپر مارکیٹ عملے پر ایسے حملوں کے کئی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔