Tag: 28ارکان پنجاب اسمبلی

  • عمران خان لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

    عمران خان لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق عمران خان قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے۔

    عمران خان دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کےلیے جمعے کو برطانیہ گئے تھے،چیئرمین تحریک انصاف وطن واپسی کے بعد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امیدرکھتےہیں۔

    دھرنا دینے کےسوال پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا مسئلہ تو تلاشی دینے کا تھا، تلاشی تو لی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہترین دور گزارا ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

  • تحریک انصاف کے 28اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے جمع

    تحریک انصاف کے 28اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تیس میں سے اٹھائیس اراکین نے استعفے جمع کرادئیے ہیں، لاہور میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بھی گھروں کو جانا ہوگا ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے پس منظر میں پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید سمیت اٹھائیس اراکین نے سیکٹری اسمبلی کو استعفے جمع کرادئیے ،محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 2 اراکین نگہت انتصار اور جہانزیب کھچی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔

    پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد کوئی یہ نہ سمجھے کہ سسٹم ایسے ہی چلتا رہے گا ،حکمرانوں کو بھی گھروں کو جانا ہوگا۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ صبر کے ساتھ پارٹی لیڈڑ  شپ نے مارچ اور دھرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ حکومت نے قدم قدم پر مایوس کیا،  آج پنجاب پانچ سو ارب کا مقروض ہے ،ان کو حکمراں نہیں سمجھتے، جنھیں دھاندلی سے منتخب ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 30 ہے جب کہ استعفوں کی منظوری کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال  نے پاس ہے ، وہ استعفوں کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے آج پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کرانے کا اعلان کیا تھا، تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے بعد حکومت کیلئے پریشانی مزید بڑھ جائے گی، حکومت موجودہ سیاسی صورتحال سے نکلنے کے بجائے مزید دلدل میں دھنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔