Tag: 28 مئی

  • پاک بنگلادیش سیریز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    پاک بنگلادیش سیریز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، پاک بنگلادیش سیریز 28 مئی سے شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بنگلادیش سیریز 28 مئی سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا، ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

    پاکستانی اسکواڈ میں شاداب خان، فخر زمان، ابرار احمد، فہیم اشرف شامل ہیں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عرفان، محمد حارث، محمد وسیم جونئیر، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، اور نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی کرکٹ ٹیم 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوئے، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے رضا مند ہو گئی۔

    شاداب خان کو میں کبھی بھی ٹیم میں نہ رکھوں کیونکہ؟ باسط علی نے راز کی بات بتادی

    مہمان ٹیم کے مختصر دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا، جو 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    28 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے 28 مئی کے تاریخی دن یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال 28 مئی کا دن پاکستان میں یوم تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے، 28 مئی 1998 پاکستانی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب وطن عزیز پانچ ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا تھا۔

    پاکستانی یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ کیا 28 مئی بروز بدھ عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ تاہم اب حکومت کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : ایٹم بم نہیں بنتا اگر ۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاانکشاف

    وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28مئی کوعام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ یوم تکبیر کے موقع پر سندھ حکومت کے ماتحت ادارے بند رہیں گے جبکہ اسکولوں میں بھی تعطیل ہوگی اور اسکول اور ادارے 29 مئی بروز جمعرات کو کھلیں گے۔

    قبل ازیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے 28 مئی (بدھ) کو تاریخی دن ‘یوم تکبیر’ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

  • کیا 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی؟ اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کردیا

    کیا 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی؟ اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کردیا

    کراچی : 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر تعطیل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بدھ 28 مئی کو یوم تکبیر کے حوالے سے تعطیل کا اعلان کردیا۔

    جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس میں پاکستان اسٹاک کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا کہ بندش حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ عام تعطیل کے مطابق ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ "تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ یوم تکبیر کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ عام تعطیل کی وجہ سے بند رہے گا۔”

    خیال رہے یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے، جو 1998 میں پاکستان کے کامیاب جوہری تجربات کی یاد دلاتا ہے.

    ایٹم بم نہیں بنتا اگر ۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انکشاف

  • آج بھٹو اور نواز شریف کو یاد کرنے کا دن ہے: خواجہ آصف

    آج بھٹو اور نواز شریف کو یاد کرنے کا دن ہے: خواجہ آصف

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو یاد کرنے کا دن ہے، دو منتخب وزرائے اعظم نے پاکستان کا نام بلند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج یوم تکبیر ہے، جس شخص نے یہ پروگرام شروع کیا وہ پھانسی چڑھ گیا، جس نے تکمیل کی وہ جیل میں ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج ہم نہ نظریاتی طور پر آزاد ہیں نہ معاشی طورپر، ایوان میں بیٹھے افراد پر ملک میں جمہوریت اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فرض عاید ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں آج دشمنوں نے گھیرا ہوا ہے، موقع دیا جاتا تو پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو چکا ہوتا، ہمیں معاشی غلام بنایا جا رہا ہے، زنجیروں میں جکڑا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے واقعے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے: خواجہ آصف

    آج نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں ہے اس کو یاد کرنے کا دن ہے، سلسلہ چلتا رہتا تو آج پاکستان جمہوری اور معاشی لحاظ سے نا قابل تسخیر ہوتا۔

    خیال رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ میرانشاہ واقعے پر کسی نے کچھ نہیں کہا، واقعے پر کچھ نہ کہنا پارلیمنٹ کی توہین ہے، غلطیاں کرنے والے کہیں بھی ہوں ان کو سیاسی طور پر ٹھیک کریں، لوگ ایوان میں مسئلے حل کرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں خاموش رہ کر افواج اور وہاں کی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔

  • نواز شریف ذاتی کرپشن سے جیل میں ہیں، اس کا 28 مئی سے تعلق نہیں: مراد سعید

    نواز شریف ذاتی کرپشن سے جیل میں ہیں، اس کا 28 مئی سے تعلق نہیں: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف ذاتی کرپشن سے جیل میں ہیں، اس کا 28 مئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ 28 مئی کو ہمیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، نواز شریف 28 مئی کی وجہ سے جیل نہیں گئے۔

    مراد سعید نے اپوزیشن جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے دور میں کوئی ایسا اسپتال نہ بنا سکی جہاں خود نواز شریف کا علاج ہوتا، نواز شریف کرپشن کی وجہ سے آج جیل میں ہیں، 23 ہزار ارب روپے کا قرض بتایا جائے کیسے چڑھا؟

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو جن بحرانوں میں انھوں نے ڈالا تھا اب ان سے عمران خان نکالیں گے، جب ہم احتساب کی بات کرتے ہیں تو یہ شور شروع کر دیتے ہیں، اگر یہ سن سن کر تھک گئے ہیں تو ہم سہ سہ کر تھک چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ جب مراد سعید اسمبلی کے فورم پر تقریر کرنے لگے تو اس دوران ن لیگ کے ارکان نے شور شرابا اور نعرے لگانے شروع کر دیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے مل کر نمٹنا ہوگا، مقابلہ اس وقت ہوگا جب ہم لسانیت اور قومیت سے بالا ہو کر سوچیں گے۔

    مراد سعید نے کہا کہ آپ جتنا شور کریں گے، میں اتنا اچھے انداز میں بولوں گا، آرام سے سنیں، آپ عہد کریں لسانیت کے بجائے پاکستانیت پر چلیں تو ترقی کریں گے۔

  • سورج 28 مئی کو کعبہ کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

    سورج 28 مئی کو کعبہ کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

    کراچی: خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین  28 مئی کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا جس وقت سورج قبلہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق 28 مئی کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا اور اُس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہوگا، پاکستان میں رہنے والے مسلمان عین اُس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔

    ماہرین نے تجویز دی ہے کہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان سورج کے سائے پر خط کھینچ کر شمال و جنوب کا زوایہ قائمہ بنائیں اُس صورت میں جو بھی سمت آئے گی وہی قبلہ رخ ہوگا۔

    یاد رہے کہ قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ہر سال ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے کیونکہ سورج عین اُس وقت بیت اللہ شریف کے اوپر ہوتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے اوقات میں 2 گھنٹے کا فرق ہے۔

    اس حساب سے مکہ میں سورج 12 بجے کے قریب حرم کعبہ کے اوپر ہوگا جبکہ پاکستان میں اُس وقت 2 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوگا۔