Tag: 28 march

  • طلبا کے لیے بڑی خبر، ایک اور چھٹی کا اعلان

    طلبا کے لیے بڑی خبر، ایک اور چھٹی کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے 27 رمضان کو شب قدر کی مناسبت سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

    سندھ حکومت نے 27 رمضان 28 مارچ کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 27 رمضان بروز جمعہ کو شب قدر کی مناسبت سے بند رہیں گے۔

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹی کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ  سے 2 اپریل تک چھٹی کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ان ہی تاریخوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور ڈے آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور ڈے آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زمین پر ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لئے ارتھ آور ڈے آج منایا جا رہا ہے۔

    آرتھ آور ڈے منانے کا مقصد دنیا میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے،  یہ دن ہرسال مارچ کے آخری ہفتہ کو منایا جاتا ہے۔

    گزشتہ برس دنیا بھر میں تقریبا سات ہزار چھوٹے بڑے شہروں میں ارتھ آور ڈے منایا گیا تھا، اس دن لوگ رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ اضافی لائٹس بند کرکے دنیا کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ رات ساڑے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک تمام غیر ضروری لائٹس بند رکھیں، زمین کی حفاظت کی تحریک میں بھرپورحصہ لیں، پبلک سیفٹی والی لائٹس بند نہیں کی جائیں گی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے پاکستان میں عائشہ عمر، عائشہ خان ، عمیرعباسی اور صبا پرویز کو ارتھ آور کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

    کراچی دنیا کے دیگر سات ہزار شہروں کی طرح ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ ارتھ ڈے منانے والے شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔

    ارتھ ڈے کے موقع پر ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر بھی رات ساڑے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک تمام غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائے گی، رن وے کے علاوہ اور جہازوں کی رہنمائی کرنے والی لائٹیں بند نہیں کی جائیں گی۔