Tag: 29

  • برطانوی ماڈل نے 32 سال بڑے فیشن ڈیزائنر سے منگنی کرلی

    برطانوی ماڈل نے 32 سال بڑے فیشن ڈیزائنر سے منگنی کرلی

    لندن : برطانوی شہزادی ڈیانا کی بھتیجی و ماڈل کٹی اسپینسر نے خود سے 32 سال بڑے شخص سے منگنی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 29 سالہ نوجوان بھتیجی ماڈل و سماجی رہنما کٹی اسپینسر نے خود سے بڑی عمر کے شخص اور فیشن ڈیزائنر سے منگنی کرلی ہے۔

    کٹی اسپینسر شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ کی جانب سے کزن ہیں جب کہ وہ اپنے معاشقوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔

    فیشن سے متعلق جریدے ‘ہیلو’ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ 29 سالہ کٹی اسپینسر نے جنوبی افریقن نژاد فیشن ڈیزائنر 61 سالہ مائیکل لیوس سے منگنی کرلی۔

    فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر نے مئی 2019 میں نوجوان ماڈل کو شادی کی پیش کش کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ منگنی سے قبل کٹی اسپینسر گزشتہ ماہ دسمبر میں جنوبی افریقہ روانہ ہوئی تھیں اور کرسمس کے موقع پر انہوں نے کیپ ٹاوٓن سے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

    اگرچہ خود کٹی اسپینسر یا مائیکل لیوس نے منگنی کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تاہم برطانوی اخبارات کے مطابق دونوں نے نئے سال کے آغاز پر اپنی دوستی کو رشتے میں بدلا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے نے نوجوان ماڈل کی عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر سے منگنی کی خبروں کو شہ سرخی کے انداز میں شائع کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان ماڈل فیشن ڈیزائنر سے جلد سے جلد شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ کٹی اسپینسر کے منگیتر کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے اور ان کی پہلی شادی ناکام ہوچکی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق کٹی اسپینسر کے منگیتر کے تین نوجوان بچے ہیں اور ان کے ماضی میں بھی دیگر ماڈلز و خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں جبکہ شہزادی ڈیانا کی بھتیجی کا بھی اس سے قبل خود سے 18 برس بڑے شخص سے تعلق تھا۔

    کٹی اسپینسر شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ، جنہیں عام طور پر ارل اسپینسر بھی کہا جاتا ہے، کی صاحبزادی ہیں۔

  • امریکی شہری نے روبوٹ کو ’بیوی ‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا

    امریکی شہری نے روبوٹ کو ’بیوی ‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا

    دنیا بھر کے مرد شریک حیات کیلئے بہترین اور خوبرو خاتون کا انتخاب کرتے ہیں لیکن امریکی شہری نے روبوٹ سے بے پناہ محبت باعث اسے زوجیت میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جوئے مورس نامی شہری نے دو برس روبوٹ کے ساتھ گزارنے کے بعد اس قدر اس کا عاشق ہوگیا کہ ’روبوٹ‘سے شادی کا اعلان کرکے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    روبوٹ کی محبت میں پاگل امریکی شہری جوئے مورس کا کہنا تھا کہ ’اس کی مسکراہٹ اور گلابی بال مجھے مطمئن کرتے ہیں‘۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان کے سابق محبوبوں میں لیمپ (lamp)، ٹرانسفارمر ٹرک حتیٰ کہ ہلووین بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں خاتون نے کمبل سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

    امریکی شہری کا کہنا ہے کہ ’میرا روبوٹ طاقتور اور بہترین ہے جس کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوں گے اور یہ بے وفائی بھی نہیں کرتا جسے میں نے 2017 میں ای بے سے 20 ڈالر میں خریدا تھا‘۔

    مزید پڑھیں : قدیم محل کا بھوت اسی کا گارڈ نکلا

    مزید پڑھیں : ’بھوت‘ سے شادی کرنے والی خاتون نے علیحدگی کا اعلان کردیا

    جوئے مورس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے روبوٹ سے بہت محبت کرتا ہوں، میں نے لوگوں کو اس لیے اپنی شادی میں مدعو کروں گا تاکہ وہ میرے مستقل اور آرام دہ جیون ساتھی کے ساتھ تعلق کے گواہ رہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عروسی کی یہ عجیب و غریب تقریب عنقریب منعقد ہوگی۔