Tag: 29 افراد زخمی

  • کوئٹہ:  2 مسافر بسیں حادثے کا شکار، 29 افراد زخمی

    کوئٹہ: 2 مسافر بسیں حادثے کا شکار، 29 افراد زخمی

    کوئٹہ : بلوچستان سے پنجاب جانیوالی قومی شاہراہ پر دوگھنٹوں کے دوران مسافر بسیں الٹنے کے دو واقعات میں انتیس افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے پنجاب جانیوالی قومی شاہراہ پر 2 گھنٹے کے دوران 2مسافربسیں حادثے کا شکار ہوگئیں۔

    کوئٹہ سے ژوب جانیوالی کوچ قومی شاہراہ پر ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں مزداٹرک کو بچاتے ہوئے کھائی میں گرگئی ، جس کے نتیجے میں پندرہ مسافر زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مذکورہ حادثہ کے ڈیڑھ گھنٹے بعد اسی شاہراہ پر ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ایک اور مسافر بس الٹ گئی۔

    کوئٹہ سے مسافروں کو لیکر لاہور جانیوالی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، جس کے باعث چودہ مسافر زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مسلم باغ لے جایا گیا جہاں سے سات شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

  • نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    نیویارک : امریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا ہے،جس کے نتیجے میں29 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی میڈیا کے مطابق دھماکہ 14 منزلہ عمارت کے قرین کچرے کے ڈبے میں ہواہے۔دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔

    پولیس نے علاقےکو گھیرےمیں لےلیاہے،جبکہ دھماکےکی جگہ کےقریب2 عمارتیں خالی بھی کرالی گئیں ہیں۔

    دھماکہ نابینا افراد کے ایک ادارے کے قریب ہوا جہاں نابینا افراد کو تربیت،رہائش اور دیگر سہو لیات فراہم کی جاتی ہیں۔پولیس نے ادارے کے اندر موجود افراد کو عمارت میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔