Tag: 29 افراد ہلاک

  • نئی دہلی کے قریب مسافر بس نالے میں جا گری، 29 افراد ہلاک

    نئی دہلی کے قریب مسافر بس نالے میں جا گری، 29 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب بس ایکسپریس وے سے پھسل کر پندرہ فٹ گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے قریب بس ایکسپریس وے سے پھسل کر گہرے نالے میں جا گری، حادثے میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

    ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ دہلی کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ لکھنو جانے والی بس میں 46 افراد سوار تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 20 جون کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے، بس بنجار سے گداگوشانی کی طرف جا رہی تھی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

  • کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے، تیز ہواؤں کے باعث آگ کو پھیلنے سے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    جمعرات کو وسطی لاس اینجلس سے شروع ہونے والی آگ بڑھتے بڑھتے آج 35 ہزار ایکڑ تک پھیل کر ہائی وے 101 کے ساحلی علاقے کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔

    ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے بیوٹ کاؤنٹی کے جنگلات میں ایک کیمپ سے لگنے والی آگ نے دیکھتے دیکھتے ہزاروں ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    کیلی فورنیا حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث 800 گھر اور عمارتیں جل گئیں، دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے ایک لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آگ بجھانے میں مزید 3 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں 16 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، حکام نے شمالی کیلی فورنیا کے زیادہ تر حصے کو ریڈ فلیگ وارننگ کے تحت رکھا ہے۔

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال 29 جولائی کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دو فائر فائٹرز سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تین ہزار چار سو فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹر نے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • مصر میں‌ کشتی الٹنے سے 29افراد ہلاک

    مصر میں‌ کشتی الٹنے سے 29افراد ہلاک

    قاہرہ:مصر میں تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے 29 افراد ہلاک ہوگئے اور 150 کو بچالیا گیا، کشتی میں کئی سو افراد سوار تھے۔

    مصر کے سرکاری میڈیا کے مطابق شام، لیبیا اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی سو افراد کشتی میں سوار تھے اور ان میں سے150 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یورپ پہنچنے کے خواہش مند افراد سے بھری ہوئی کشتی کفرالشیخ کے قریب ڈوبی ہے۔

    مصری پانیوں میں کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب یورپ کی بارڈر ایجنسی نے خبردار کیا تھا کہ یورپ آنے والے اکثر سفر مصری بندرگاہوں سے شروع ہو رہے ہیں۔

    مصر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سوڈانی اور دیگر افریقی قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس کشتی کے منزل کیا تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شاید اٹلی کی طرف رواں دواں تھی۔