Tag: 29 فروری

  • 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    جامشورو: ضلعی انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 فروری کوعام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ 772 ویں عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورو
    نے ضلع بھر میں 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حضرت لعل شہبازقلندر عرس کے پہلے روز چھٹی ہوگی۔

    دوسری جانب کمشنرحیدرآباد نے سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ عرس کےدوران دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر جامشورو کی سفارش پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 نافذ کی، اس حوالے سے کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ عرس کےدوران سیہون کی نہروں میں نہانے پر پابندی ہوگی جبکہ ہیوی لوڈگاڑیوں کی آمد پر بھی پابندی ہوگی۔

    خیال رہے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کا آغاز 29 فروری سے ہوگا ، جو 2 مارچ تک جاری رہے گا۔

  • لیپ کا سال، گوگل کا ‘ 29 فروری  کا دن’ منانے کا خاص انداز

    لیپ کا سال، گوگل کا ‘ 29 فروری کا دن’ منانے کا خاص انداز

    نیویارک : معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل 29 فروری کےنام کردیا ، سنہ دو ہزاربیس لیپ کاسال ہے ، جس میں فروری کےانتیس دن ہیں اور یہ تاریخ ہرچارسال بعد آتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل نے لیپ ائیر منانےکا خاص انداز اپنایا اور اپنا ڈوڈل انتیس فروری کےنام کردیا، گوگل نے اپنے سرورق پر لیپ سال کے تناظر میں 28, 29,1کے ہندسوں کو نمایاں کیا ہے۔

    خیال رہے عام طور پر ہر چار سال بعد ایسا ہوتا ہے کہ فروری 29 دنوں کا ہو، جیسے رواں سال 2020 میں فروری کا مہینہ 29 دنوں کا ہے ، اس سے چار سال قبل یعنی 2016 میں فروری کے 29 ایام ہی تھے۔

    ماہرین فلکیات بتاتے ہیں کہ زمین کا سورج کے گرد گردش کرنے کا دورانیہ 365 ایام پر مشتمل نہیں بلکہ یہ 365 دن، پانچ گھنٹے 49 منٹ اور 12 سیکنڈ کا ہوتا ہے۔ چونکہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے اس لیے موسم کی تبدیلی کا انحصار بھی زمین اور سورج کی گردش پر ہی منحصر ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : فروری کبھی 28 اور کبھی 29 دن کا کیوں ہوتا ہے؟

    فلکیات کے ماہرین بتاتے ہیں کہ اگر ہر سال چوتھائی دن کا فرق رکھا جائے تو یہ چار سال بعد پورا ایک دن بن جاتا ہے یوں کلینڈر میں ایک اضافی دن شامل ہوجاتا ہے۔

    عام طور پر 29 فروری کو پیدا ہونے والے لوگ ہر سال اپنی سالگرہ منا نہیں پاتے، ماہرین فلکیات نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ یا تو 28 فروری یا پھر یکم مارچ کا انتخاب کرلیں اور چار سال بعد اپنی سالگرہ 29 فروری کو ہی منائیں۔

    خیال رہے گوگل گاہے بگاہے اپناسرِورق معروف واقعات، شخصیات اوراہم دنوں کےحوالےسےموسوم کرتاآیا ہے، برصغیرکی مایہ نازگلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کوبھی گوگل اپنےسرِورق پرخراج عقیدت پیش کرچکاہے۔