Tag: 29 مارچ

  • وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ کیلئے29مارچ کو کراچی پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ کیلئے29مارچ کو کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس30مارچ کو گھوٹکی میں طلب کرلیا، وزیر اعظم29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ کیلئے29مارچ کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیر اعظم کو کراچی میں ترقیاتی پیکج کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی اور کراچی کے لیے زیرغور منصوبوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم باغ ابن قاسم توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے، بعد ازاں وزیراعظم30مارچ کو ہی گھوٹکی کے لئے روانہ ہوجائیں گے، وزیر اعظم کی زیر صدارت سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 30مارچ کو گھوٹکی میں ہوگا۔

    گھوٹکی میں سردار علی گوہر مہر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، اس موقع پر وزیراعظم سندھ کی اہم شخصیات سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے، دورے میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت اور کراچی پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سندھ کا3 روزہ دورہ کریں گے، اس سلسلے میں عمران خان 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ، جس میں امن و امان کی صورتحال پرغور کیاجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی میں پی ایس ایل کےکامیاب انعقاد پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عمران خان کراچی پیکج کا اعلان کریں گے ۔

    وزیراعظم 30 مارچ کو گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا چند دنوں میں کوئٹہ اورگوادر کا دورہ بھی متوقع ہے ، جس میں وہ ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ اور نئے پیکجز کا اعلان کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کےفروغ کیلئے فریم ورک پربریفنگ لیں گے۔

    گوادر میں نئےائیرپورٹ سمیت مختلف منصوبوں کاافتتاح ہو گا جبکہ کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال، بلوچستان پیکیج پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے باجوڑ کے بعد لنڈی کوتل میں بھی جلسے کا فیصلہ کیا ہے ، لنڈی کوتل کے لیے صحت کارڈ اور بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کی بڑھتی آبادی، ماحولیاتی مسائل پر قابو پانا ضروری ہے: وزیرِ اعظم

    یاد رہے ہفتے کو وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں کراچی کے مسائل پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کراچی کی بڑھتی آبادی اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پانا ضروری ہے۔

    اجلاس میں گرین لائن منصوبے پر پیش رفت اور اس کی فعالیت کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کراچی پیکج کے تحت دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا بڑے شہروں کے منصوبوں میں ماحولیات کے عنصر کو مدِ نظر رکھا جائے، اس کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی ضروری ہے، تاکہ گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔