Tag: 2nd day

  • مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو، ہر قسم کے رابطے منقطع، عوام میں خوف ہراس

    مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو، ہر قسم کے رابطے منقطع، عوام میں خوف ہراس

    سری نگر : بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت اور خصوصی درجے کے خاتمے کے اعلان کے بعد وادی میں دوسرے دن بھی خوف ہراس برقرار رہا، کرفیو، موبائل فون اور نیٹ کی بندش کے باعث ہر قسم کے رابطے منقطع رہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا دوسرے روز بھی دنیا سے رابطہ منقطع رہا، مقبوضہ کشمیر میں ہرطرف خاردار تاریں ہیں، کسی کو نہیں معلوم کیا ہورہا ہے؟

    مقبوضہ کشمیر میں ٹیلیفون، موبائل نیٹ اور انٹرنیٹ بھی تاحال بند ہے، پوری وادی پر لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوج نے قبضہ کر رکھا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حالیہ بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیری عوام کے اندر شدید غصہ بھرا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں۔

    اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک اور میرواعظ عمر فاروق سمیت حریت قیادت مسلسل قید و بند کی صوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

    کرفیو اور دیگر غیر اعلانیہ پابندیوں کی وجہ سے اخبارات بھی شائع نہیں ہوسکے۔ کشمیر کے تمام دس اضلاع میں کرفیو نافذ ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

    اس کے علاوہ میڈیا نمائندوں کو بھی وہاں جانے اور رپورٹنگ کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے صحافیوں کے موبائل فون چیک کرکے ان میں موجود تصاویر بھی ڈیلیٹ کروادیں۔

    دوسری جانب کشمیری عوام نے لداخ کو وفاقی علاقہ قرار دینے کے خلاف کارگل میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ کارگل کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی غیرقانونی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

  • میری ٹائم کانفرنس2019 : دوسرا روز، مختلف ممالک کے فوجی سربراہان کی شرکت

    میری ٹائم کانفرنس2019 : دوسرا روز، مختلف ممالک کے فوجی سربراہان کی شرکت

    کراچی : آٹھویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس 2019 کے دوسرے دن میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مواقع کا موضوع زیرِ بحث رہا، کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین، مسلح افواج کے افسران، بین الاقوامی محققین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مواقع کا موضوع آٹھویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس2019 کے دوسرے روز کے تینوں سیشنز کے دوران زیرِبحث رہا۔ پہلے اور دو سرے سیشن کی صدارت وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اور پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کی ڈاکٹر معصومہ حسن نے کی۔

    آذربائیجان کے کوسٹ گارڈ اسٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل افگن تاغیو ویلی اور رومانیہ کی بحری فوج کے سربراہ وائس ایڈمرل الیگزینڈر مرسو نے کانفرنس میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

    پہلے سیشن کے دوران یو نائیٹڈ اسٹیٹس جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سابق نائب چیئر مین ایڈمرل ولیم اوینز نے قوموں کے درمیان امن اور باہمی روابط کے فروغ میں بحری افواج کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    چینی بحریہ کے کمانڈر ٹاسک فورس، سینیئر کیپٹن شاﺅ شوگوانگ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ غیر روایتی خطرات کے تناظر میں بحرِ ہند کے استحکام کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اس خطے سے کئی ممالک کے مفاد وابستہ ہیں۔

    بعد ازاں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل آصف خالق نے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کو پاکستانی نقطئہ نظر سے بیان کیا۔ پہلے سیشن کے آخری اسپیکر کمانڈر ترکش نارتھ ٹاسک گروپ رئیر ایڈمرل مہمت سین او کیے تھے جنھوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ بحری تجارت اور جہاز رانی کا بنیادی اصول سمندروں میں سفر کی آزادی ہے۔

    دوسرے دن کا اگلا سیشن مغربی بحرِ ہند کے میری ٹائم محرکات کے حوالے سے تھا۔ اس سیشن کے نمایاں اسپیکر کوپن ہیگن یونیورسٹی ڈنمارک کے پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین بیگر تھے جنھوں نے مغربی بحرِ ہند کے مستحکم مستقبل کے لیے سیکیورٹی نظام کی تشکیل کی ضرورت پر خطاب کیا۔

    این یو ایس ٹی کے ڈاکٹر سید رفعت حسین نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبلائزیشن اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث بحری تجارت کا دائرہ کار لا محدود ہوگیا ہے۔ سری لنکا کی جنرل سرجان کو ٹیلاوالا ڈیفنس یونیورسٹی کے مایا ناز اسکالر بھاگیا سینارتنے نے اظہارِ خیال کیا کہ بحرِ ہند دنیا کے مصروف ترین جہاز رانی کے راستوں میں سے ایک ہے جو کہ اس وقت غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہے۔

    دن کے آخر ی سیشن میں ملائشیا کے باﺅ سٹیڈہیوی انڈسٹریز کے گروپ کارپوریٹ کے سربراہ ڈاکٹر نظرے خالد نمایاں اسپیکر تھے ۔ جنھوں نے بحرِ ہند کے ارد گرد موجود ملکوں میں بلو اکانومی کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔

    اُن کے بعد وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک گوادر کو معاشی سر گرمیوں کا گڑ ھ بنادے گا جس کا کوئی ثانی نہیں ہو گا۔

    پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر انیل سلمان نے اپنے خطاب میں پاکستان میں سمندر کے ذریعے معاشی ترقی کی حکمت عملی پر پیپر پیش کیا۔ سیشن کے آخری اسپیکر انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے ڈائرکٹر اسپیشل پروجیکٹ، جناب عرفان رحیم تھے، جنھوں نے کہا کہ آئی ایم او کی کنونشنز پاکستان کو بحری تجارت اور نقل و حمل میں بہتری لانے کے لیے بحری انفرا اسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔

    انہوں نے نہ صرف پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کو سراہا بلکہ سمندری جرائم کے خاتمے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی بھی بھرپور پذیرائی کی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین، تینوں مسلح افواج کے افسران، شعبہ تعلیم سے منسلک افراد ، میڈیا نمائندگان اور مقامی و بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے محققین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

  • جوہانسبرگ ٹیسٹ : دوسرا روز،  پاکستان185رنز پرڈھیر،  جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی آؤٹ

    جوہانسبرگ ٹیسٹ : دوسرا روز، پاکستان185رنز پرڈھیر، جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی آؤٹ

    جوہانسبرگ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم 185رنز پر ڈھیر ہوگئی، کھیل پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی 5 وکٹیں گر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے نہ چلنے کی روایت ایک بار پھر دہرادی، جنوبی افریقہ کی میچ میں گرفت مضبوط ہوگئی, میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 262کے جواب میں 185رنز بناسکی۔

    پہلے روز قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر17رنز بنائے تھے،دوسرے دن بھی پاکستان کے شاہینوں کی بیٹنگ میں نہ چلنے کی بیماری جاری رہی۔

    ، ٹیسٹ کے دوسرے روز شکست کا خوف حقیقت میں بدل گیا، پاکستان کی  پوری بیٹنگ لائن ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی آدھی ٹیم 91 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی، آخری پانچ وکٹیں صرف سولہ رنز پر گریں۔

    پاکستان نے جنوبی افریقی بولر اولیوئیر کو ہیر و بنادیا، سرفراز احمد، امام الحق اور بابراعظم نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور اسکور بمشکل ایک سو پچیاسی رنز تک پہنچایا۔

    مزید پڑھیں : جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا 262 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 17 رنز

    پاکستان کی جانب سے سرفراز 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کو بھی
    مشکلات کا سامنا ہے تاہم پروٹیز نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 55رنز بنالئے۔ مجموعی برتری دو سو بارہ رنز ہوگئی۔

  • عید قرباں کا دوسرا دن، قربانی کا سلسلہ جاری

    عید قرباں کا دوسرا دن، قربانی کا سلسلہ جاری

    کراچی : عید قرباں کے دوسرے دن فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کر رہے ہیں، قربانی کے لئے قصائی آج بھی نایاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے رب کی خوشنودی کی خاطر فجر کے بعد سے ہی مسلمان قربانی میں مصروف ہیں۔

    کراچی میں انتظامیہ کے مطابق عید کے پہلے دن دس لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی۔

    شہر قائد میں لاکھوں افراد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کررہے ہیں لیکن آلائشیں اٹھانے کا عمل انتہائی سست ہے، مختلف علاقوں میں بلدیاتی عملہ پہنچ ہی نہ سکا جبکہ حیدرآباد میں کئی علاقوں سے جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جا سکیں، جس سے شہری پریشان ہیں‌۔

    وزیر بلدیات کا کہنا ہے فرائض میں سستی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب عید کے دوسرے دن بھی دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے لئے گھروں پر خواتین قربانی کے بعد مزے مزے کے کھانوں تکہ کباب ،سیخ کباب اور دیگر اشیاء کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    گذشتہ روز صدر ممنون حسین اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی تھی، صدر مملکت کا کہنا تھا آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت وایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، کوئی بھی قوم ایثار وقربانی کے جذبے کے بغیرترقی نہیں کرسکتی۔

  • عمران خان کا شہر قائد میں دوسرا دن بھی مصروف

    عمران خان کا شہر قائد میں دوسرا دن بھی مصروف

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے دورے کے دوسرے روز بھی کراچی میں مصروف ترین دن گزاریں گے، وہ کورنگی، قیوم آباد، ڈیفینس، کیماڑی اور  دیگر علاقوں کا دورہ اوراجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں،اپنے دورے کے دوسرے روز بھی کراچی میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔

    عمران خان کے لئے ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا گیا، ںاشتے میں قیمہ،کنا،پراٹھے،املیٹ،حلوہ پوری تیار کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین 11 بجے این اے 245 لائینز ایریا میں انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے جبکہ انتخابی مہم کیلئے این اے 255 گولیمار چورنگی اور این اے253 کا دورہ بھی کریں گے۔

    جس کے بعد وہ 1 بجے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے آباد ہاوس پہنچیں گے، جہاں این اے 239سعودآباد اور 248 کیماڑی میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کریں گے جبکہ شام چھ بجے این اے 244 اور 241 میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کریں گے اور 7 بجے عمران اسماعیل کے حلقہ پی ایس111 کلفٹن میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کریں گے۔

    گذشتہ روز عمران خان نے کراچی پہنچتے شہر بھر کا طوفانی دورہ کیا اور مسلسل نو گھنٹے اتخابی مہم چلائی، انھوں نے کراچی کے علاقوں گلستان جوہر،گلشن اقبال،لائنز ایریا،لیاری ،ٹمبرمارکیٹ،بلدیہ اتحاد ٹاؤن،اوردیگر علاقوں کادورہ کیا، جہاں کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

    عوامی اجتماعات سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ،تیس سال سے باریاں لگانے والوں نے کراچی کو کچھ نہیں دیا،عوام پچیس جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مہنگے پھلوں کیخلاف فروٹ بائیکاٹ مہم کا آج دوسرا روز

    مہنگے پھلوں کیخلاف فروٹ بائیکاٹ مہم کا آج دوسرا روز

    کراچی : مہنگے پھلوں کیخلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی فروٹ بائیکاٹ مہم کا آج دوسرا روز ہے، کراچی سمیت لاہور اور پشاور کے شہری بھی مہم کاحصہ بن رہے ہیں، مہم کل تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق منافع خوروں کو سبق سکھانے کے لیے مہنگے پھل نہ خریدنے کا عزم شہریوں نے مہم کے ذریعے کیا، عوامی مہم جو سوشل میڈیا پر چلائی گئی، اثر دکھانے لگی، دوسرے روز بھی مہنگے پھلوں کا بائیکاٹ جاری ہے۔

    گزشتہ روزکراچی میں مہم کے آغاز کیساتھ ہی پھل فروشوں کا نقصان شروع ہوگیا، مہم کے پہلے روز مارکیٹوں میں گاہکوں کا رش نہ ہونے کے برابر رہا، حیدرآباد میں بھی پھل نہ لینے کی مہم کیلئے نوجوانوں نے جمعے کی نماز کے بعد پمفلٹ تقسیم کیے۔

    لاہور میں بھی ماہ مبارک میں پھل شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگئے، پھل فروشوں نے شکوہ کیا کہ پشاور میں انتظامیہ اقدامات نہیں، شہریوں کو پریشان کرتی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے پھلوں کے خلاف سوشل میڈیا پرشروع ہونے والی مہم بڑے شہروں کے ساتھ ملک کے دیگرشہروں بھی زور پکڑ رہی ہے۔


    مزید پڑھین : کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز


    یاد رہے کہ کراچی کے عوام نے مہنگا پھلوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پھل نہ خریدنے کی اپیل کی تھی، فیس بک ،ٹوئٹر اور واٹس اپس پر شیئر ہونے والے پیغام میں کہا گیا تھا کہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار احتجاجاً مہنگا فروٹ نہ خریدے جائیں جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد اس ہڑتال میں حصہ لینے کا عندیہ دیا اور اس پیغام کوزیادہ سے زیادہ اپنی وال پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

    کراچی میں کمشنر اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی اس مہم کی حمایت کردی جس کے بعد شہریوں نے پھلوں کی قیمتیں گھٹانے کیلئے مہنگے پھل نہ خریدنے کا تہیہ کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حضرت بہاوالدین زکریا ملتانیؒ کے 777ویں سالانہ عرس کا دوسرا روز

    حضرت بہاوالدین زکریا ملتانیؒ کے 777ویں سالانہ عرس کا دوسرا روز

    ملتان: حضرت بہاوالدین زکریا ملتانیؒ کے سات سو ستتر ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز ملک بھر سے زائرین عرس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔

    ملتان میں حضرت بہاوالدین زکریا ملتانیؒ کے سات سو ستتر ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں، گزشتہ روز عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز سجادہ نشین درگاہ عالیہ شاہ محمود قریشی مزار شریف کو غسل دے کرکیا۔

    عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر خصوصا اندرون سندھ سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، زائرین کی سہولت کے لیئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کیئے گئے ہیں زائرین کے قیام و طعام کا بھی خاص بندوبست کیا گیا ہے جبکہ عرس کے تین ایام دربار اور ملحقہ علاقہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

    zakaria

     

    دوردراز سے آئے زائرین کی جانب سے ختم قران اور منت ومرادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : حضرت بہاؤ الدین زکریا کا777واں عرس شروع


    حضرت بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت 566 ہجری ملتان میں ہوئی، آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد قریشی تھا۔ آپ کےجد اعلی حضرت کمال الدین علی شاہ قبیلہ قریش سےتعلق رکھتےتھے ۔ آپ کے جدامجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے ، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔

    حضرت خواجہ بہاؤالدین زکرياملتانی رضی اللہ تعالی عنہ سلسلہ سہروردیہ کی عظیم کڑی ہیں۔ حضرت کی ذات ستودہ صفات گونا گوں خوبیوں کی حامل ہے، آپ 666 ہجری میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا دن : ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹ پر 106رنزبنا لئے

    ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا دن : ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹ پر 106رنزبنا لئے

    ابوظہبی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کےنام رہا۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کےاختتام تک چار وکٹ پر ایک سو چھ رنز بنالئے۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں چار سو باون رنزپر آؤٹ ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں نے کالی آندھی کے گھرد گھیرا تنگ کردیا۔ کھیل کےاختتام سے دو اوورز قبل پاکستان نے بیک ٹو بیک دو وکٹیں حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ ویسٹ انڈیز نےاننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا۔

    pak-post-1

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کے 452رنز کیخلاف جانسن اور براوو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں بلے باز ہی پاکستانی باولر ز کی طوفانی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور صرف 12,43رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    pak-post-2

    تیسرے نمبر پر آنے والے براتھ ویٹ 21رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ سیمول 30رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ یاسرشاہ نے پہلے ٹیسٹ کے سنچری میکر ڈیرن براوو کو چلتا کیا۔

    pak-post-3

    مارلن سیموئلز اوربرتھ ویٹ کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ راحت علی کی گیند اپنا کام کرگئی۔ کھیل کےاختتام تک ویسٹ انڈیز نےچار وکٹ پرایک سو چھ رنزبنا لئے۔

    cricket2

    ویسٹ انڈیز کو خسارہ ختم کرنے کے لئے چھ وکٹوں پر مزید تین سو چھیالیس درکار ہیں۔ دوسرے روز پاکستان ایک سو چھیالیس رنزکا اضافہ کرکےآل آؤٹ ہوگیا تھا۔

    cricket_main

    مصباح الحق نروس نائنٹیز میں شکار ہوئے۔ یونس کی سنچری، اسد شفیق اور سرفراز کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان پہلی میں چار سو باون رنزبنانے میں کامیاب ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان پہلی اننگ میں 452 رنز بناکرپویلین واپس

     قومی ٹیم کے مایہ ناز باولر یاسر شاہ نے ایک اور انتہائی شاندار اعزاز حاصل کر لیاہے ،وہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باولر بن گئے جبکہ راحت ٹیسٹ کرکٹ میں پچا س سے زائد وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پیسر بن گئے ہیں۔

     

  • ایم کیوایم کی صفائی مہم دوسرے روزبھی جاری، حکومت سندھ سے شکوہ

    ایم کیوایم کی صفائی مہم دوسرے روزبھی جاری، حکومت سندھ سے شکوہ

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی صفائی مہم کراچی میں دوسرے روز بھی جاری رہی، متحدہ رہنماؤں نے حکومت سندھ کو پیغام دیا کہ روڑے نہ اٹکائیں بلکہ ہمارے ساتھ مل کر کراچی کے گند کو صاف کریں۔

    پائنچے اور آستین چڑھا کر متحدہ رہنما اور کارکنان آج پھر میدان میں اترے ، کسی نے جھاڑو لگائی تو کسی نے بیلچے اور کرین چلا کر کچرے سے بھری گلیوں کا صفایا کیا۔

    کارکنان نے بھی شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرکے صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی فراہم کی، اس موقع پرنامزد مئیر اور ڈپٹی مئیر کا کہنا تھا کہ سیاست کرنے نہیں آئے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنایا۔

    فاروق ستار بھی صفائی کرنے میں پیچھے نہ رہے، انہوں ساتھ ساتھ شکوہ بھی کرڈالا کہ حکومت سندھ ان کی صفائی مہم میں روڑے نہ ڈالے۔

    شہر کی گلیوں کو صاف کرنے والے منتخب نمائندوں اور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

  • کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنالئے

    کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنالئے

    کولمبو:  کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پہلی اننگز جاری ہے۔

    کپتان اینجلو میتھیوز اور کوشل سلوا وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر125 رنز بنا لیے ہیں۔

    گزشتہ روز سری لنکن ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز سست مگر پراعتماد کیا، سینتالیس رنز میزبان ٹیم کو اوپنر سے ہاتھ دھونا پڑا، کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے ایک وکٹ پر ستر رنز بنالئے تھے۔

    کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 19 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

    سری لنکن ٹیم کے سنگارکارا اور سلوا نے 70 رنز سے دوبارہ شروع کی، تاہم اسد شفیق نے ذوالفقار بابر کی گیند پر کمارا سنگاکارا کا اچھا کیچ لے کر پاکستان کو دوسری کامیاب دلوائی، سنگاکارا 37 رنز بنا سکے، جس کے بعد لہیرو تھریمانے سات رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، پوری قومی ٹیم ایک سو اڑتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

    احمد شہزاد رسمی طور وکٹ پر آتے ہی چل دئیے، ٹاپ آڈر کی فلاپ پرفارمنس کے بعد مڈل آڈر نے بھی جان چھڑائی، یونس خان بھی سوویں میچ کو یادگارنہ بناسکے، گال ٹیسٹ کے ہیرو سرفراز احمد اور اسد شیفق بھی زیرو ثابت ہوئے، سری لنکن اسپنر کوشال کی گھومتی گیندوں نے قومی ٹیم کا ڈبا صرف ایک سو اڑتیس رنز پر گول کردیا۔

    ۔