Tag: 2nd innings

  • ڈھاکہ ٹیسٹ: تیسرے روز بنگلہ دیش کے ایک وکٹ پر 63 رنز

    ڈھاکہ ٹیسٹ: تیسرے روز بنگلہ دیش کے ایک وکٹ پر 63 رنز

    ڈھاکا : بنگلہ دیش اور  پاکستان کے مابین ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرلی، پانچ سو پچاس رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر ترسٹھ رنز بنالئے۔

    ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی شاہینوں کے نام رہا۔ میزبان ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز پانچ کھلاڑی آؤٹ ایک سو سات رنز پر شروع کی تو یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے بنگال ٹائیگرز کا ڈبہ دوسو تین رنز گول کردیا۔

    تین سو چوون رنز کی برتری کے باوجود مصباح کی دفاعی کپتانی نے سب کو حیران کردیا۔ فالو آن کی بجائے خودبیٹنگ کرکے مصباح نے بنگلہ دیش کو اننگز سے شکست دینے کا آپشن ختم کردیا۔

    پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، پروفیسر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر یونس خان، اظہرعلی اور اسد شفیق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔

    مصباح نے بیاسی رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے دوسری اننگز چھ کھلاڑی آؤٹ ایک سو پچانوے رنز پر ڈیکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ساڑھے پانچ سو رنز کا ہدف دیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر ترسٹھ رنز بنالئے،قومی ٹیم کو جیت کیلئے نو وکٹیں درکار ہیں۔

  • برسبین ٹیسٹ: دوسری اننگز،بھارت کے ایک وکٹ پر 71 رنز

    برسبین ٹیسٹ: دوسری اننگز،بھارت کے ایک وکٹ پر 71 رنز

    برسبین :بھارت نے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اکہتر رنز بنالیے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو پانچ رنز پر آؤٹ ہوئی۔برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز دوسو اکیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

    اسٹیون اسمتھ کی سنچری، مچل اسٹارک اور مچل جانسن کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا پانچ سو پانچ رنز بناسکی۔۔ بھارت کیلئے اومیش یادوو اور اشانت شرما نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری اننگز میں بھارت نے ایک وکٹ پر اکہتر رنز بنالیے ہیں۔ مرلی وجے کو ستائیس رنز پر مچل جانسن نے بولڈ کیا۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز پر سبقت حاصل کرنے کیلئے بھارت کو چھبیس رنز درکار ہیں۔

  • کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم دو سو بیاسی رنزپرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم دو سو بیاسی رنزپرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بولرز نے سری لنکن ٹیم کو دو سو بیاسی رنز پر آؤٹ کردیا۔ جیت کیلئے پاکستان کو دو سو اکہتر رنز کا ہدف ملا ہے۔ کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے نامکمل دوسری اننگز دو وکٹ پر ایک سو ستتر رنز سے دوبارہ شروع کی۔ پہلی سیشن میں ہی سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچا دیا ۔

    کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے درمیان تیسری وکٹ پر بننے والی ایک سو سات رنز کی پارٹنر شپ توڑی اور تھرمانے کو بھی آؤٹ کیا۔ سنگاکارا انسٹھ اور کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے جے وردھنے چون رنز کی اننگز کھیل سکے۔ تھرمانے دس رنز پر آؤٹ ہوئے۔

    فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سری لنکن ٹیم دوسو بیاسی رنز بناسکی اور پاکستان کو جیت کیلئے دو سو اکہتر رنز کا ہدف ملا ہے،اب تک کی تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی اوپنر خرم منظور دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اور پاکستان کا مجموعی اسکور سترہ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ہے

  • کولمبو ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگزمیں تین سو بتیس رنزبناکرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگزمیں تین سو بتیس رنزبناکرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ میں سرفرازاحمد کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو چوالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سرفراز احمد اور عبدالرحمان نے اسکور آگے بڑھایا۔

    عبدالرحمان زیادہ دیر تک سرفراز کا ساتھ نہ دے سکے اور سولہ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسرے اینڈ سے سرفراز سری لنکن بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔

    سرفراز نے چھکا لگا کر ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سینچری بنائی۔ ان کی سینچری میں سات چوکے بھی شامل تھے۔ وہ ایک سو تین رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔ رنگانا ہیراتھ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے نو وکٹیں حاصل کیں

  • گال ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے

    گال ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے

    گال:پاکستان نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے ہے۔ پاکستان کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے اب بھی اٹھتر رنز درکار ہے۔ گال ٹیسٹ پاکستانی بولرز کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ میچ کے چوتھے روز بھی سری لنکن بلے بازوں نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

    سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ دو باون اسی رنز پر شروع کی تو پانچ و نز کے اضافے کے بعد مہیلا جے وردھنے جنید خان کا شکار بنے۔ کپتان انجیلو میتھوز نے سنگاکارا کے ساتھ مل کر بولرز کی جم کر درگھت بنائی۔ نہ سعید اجمل کا دوسرا چل سکا اور نہ ہی جیند خان کی یاکرز نے کوئی کمال دکھایا۔ لنکا ڈھانے کے مشن میں فیل ہونے والے بولز سری لنکن بلے بازوں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    سنگاکارا نے کیرئیر کی دسویں ڈبل سنچری ڈالتے ہوئے میچ میں اپنی گرفت میں کرلیا۔ میتھوز سعید اجمل کی گیند پر نروس نائنٹیز کا شکار بنے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز پانچ سو تینتس رنز نو کھلاڑی آؤٹ ڈیکلیئر کردی۔ اجمل نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے چوتھے روز کے اختتام پر ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے ہے۔ احمد شہزاد ایک اور سعید اجمل صفر پر ناٹ آؤٹ ہے۔