Tag: 2nd marriage

  • شادی کیوں کی ؟ مشتعل خاتون نے سابق شوہر کا گھر جلا ڈالا

    شادی کیوں کی ؟ مشتعل خاتون نے سابق شوہر کا گھر جلا ڈالا

    گوجرانوالہ میں ایک خاتون کی جانب سے اپنے سابق شوہر کا گھر جلانے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمہ کو اس کی دوسری شادی کا رنج تھا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگادی، جس نے دوسری شادی کی تھی اور آج ولیمہ تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ محلہ اسلام آباد میں پیش آیا، صالحہ نامی خاتون نے مبینہ طور پر ولیمے کے دن گھر میں گھس کر آگ لگائی، بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا۔

    آگ نے دو کمروں اور صحن میں رکھے سامان کو جلادیا، دولہا اور اس کے والدین ولیمے کی تقریب میں تھے، سابق شوہر عدنان نے تین سال قبل گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون کو طلاق دی تھی۔

    عدنان اور صالحہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، عدنان والدین کے گھر سے ملحقہ اپنے دوسرے مکان میں صالحہ کے ساتھ رہتا تھا تین سال قبل میاں بیوی میں طلاق ہوگئی تو عدنان والدین کے گھر شفٹ ہوگیا۔

  • کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں؟

    کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں؟

    ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کے ریالٹی شو بگ باس کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی مبینہ دوسری شادی کے حوالے سے ایک تصویر منظر عام پر آگئی، تاہم اداکار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی اور مہ جبین نے مبینہ طور پر 20 مئی کو اپنے اہل خانہ اور دیگر قریبی دوستوں کی موجودگی میں دوسرا نکاح کیا۔

    رپورٹ کے مطابق انہوں نے میک اپ آرٹسٹ ‘مہ جبیں کوٹ والا’ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ ویسے تو منور فاروقی نے اپنی دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی لیکن ان کے مہ جبین کوٹ والا کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی ابھی اس شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی تصاویر کہیں نظر نہیں آئیں گی۔

    یاد رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے اور میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

    اس حوالے سے پروگرام ’بگ باس‘ میں بات کرتے ہوئے منور فاروقی نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی والدین کی مرضی سے خاندان میں ہوئی تھی جو چل نہیں سکی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکاح کی چھوٹی سی تقریب ممبئی کے آئی ٹی سی گرینڈ سینٹرل میں منعقد ہوئی۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی مہ جبین کوٹ والا ایک کاسمیٹکس آرٹسٹ ہیں، مہ جبین نے دھانشری ورما، عامر علی، ویرون دھون سمیت کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے۔

  • دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر کا بیوی کو باندھ کر وحشیانہ تشدد

    دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر کا بیوی کو باندھ کر وحشیانہ تشدد

    جڑانوالہ / لاہور : دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی پر تشدد کرکے اسے زخمی کردیا، جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک خاتون قتل دوسری زخمی ہوگئی، پولیس نے واقعات کی رپورٹ درج کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہ دینا بیوی کو مہنگا پڑگیا، جڑانوالہ کے چک نمبر101کے رہائشی ملزم علی اصغرعرف عباس نے اپنی اہلیہ سے دوسری شادی کی اجازت طلب کی۔

    اس دوران دونوں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر طیش میں آکر ملزم علی اصغر نے اہلیہ نسرین پر بہیمانہ تشدد کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نسرین کے چہرے اور کمر پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، جڑانوالہ کی تھانہ صدر پولیس نے زخمی خاتون کا طبی معائنہ کرالیا۔

    اس حوالے سے متاثرہ خاتون نسرین نے پولیس کا بیان دیا کہ میرا خاوند دوسری شادی کی اجازت کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتا تھا، اجازت نہ دینے پر رسی سے باندھ کر تشدد کیا گیا۔

    علاوہ ازیں لاہورکے علاقے مناواں میں فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک خاتون دم توڑ گئی، فائرنگ سے زخمی دوسری خاتون رضیہ بی بی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے فریقین کے مابین پراپرٹی کی بابت تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ وقارگجر نامی شخص اور اس کے ساتھیوں نے کی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان وقار گجر و دیگر کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جنہیں جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا، مقدمہ کے اندراج کے لیے خواتین سے درخواست بھی لے لی گئی تھی۔