Tag: 2nd odi

  • پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے، زمبابوے کو متنازعہ فیصلے نے میچ جیتوا دیا

    پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے، زمبابوے کو متنازعہ فیصلے نے میچ جیتوا دیا

    ہرارے : زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام رہا ،دوسو ستتررنز کاہدف پہاڑ بن گیا۔

    ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان سائیڈ کو جلد پویلین پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

    چیبھابھا نے نوے رنز کی اننگز کھیلی، کپتان چگمبورا سرسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو شکار بنایا، زمبابوے نے سات وکٹوں پر دو سو چھہتر رنز بنائے۔

    جوابی اننگز میں پاکستانی بلے باز بے بس دکھائی دیئے، کپتان اظہر علی سمیت دیگر کھلاڑی بھی ذمہ داری نہ نبھا سکے۔ شعیب ملک، عامر یامین اور یاسر شاہ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن خراب روشنی زمبابوے ٹیم کیلئے سود مند ثابت ہوئی ۔ میچ رکاتو دوبارہ شروع نہ ہوسکا، ڈک ورتھ قانون کے تحت زمبابوے پانچ رنزسے فاتح رہا۔

    پاکستانی ٹیم میں اظہر علی ۔ بلال آصف، محمد حفیظ، سرفراز احمد ، شعیب ملک، محمد رضوان، اسد شفیق، عامر یامین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد عرفان شامل ہیں

    جبکہ زمبابوے کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں برائن چاری، چامو چبھابھا، ہیملٹن مساکاڈزا، سین ولیمز، سکندر رضا، ایلٹن چیگمبرا، رچمنڈ موٹو بامی، لوقا سے جانگوے، گریم کریمر، تناشے پیانگارا اور جان نائیمبو شامل ہیں .
    ………………………………………………………………………………………………………………………………………….
    پاکستان اننگز
    ………………………………………………………………………………………………………………………………………….
    ٹوٹل اسکور : 48 اوور میں 256 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ

    ڈک ورتھ قانون کے تحت زمبابوے پانچ رنز سے فاتح مل گئی۔

    پنتالیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 8 کھلاڑی کے نقصان پر 226 ہوگیا۔

    ہدف کے تعقب میں 8 کھلاڑی کے نقصان پر ایک بار پھر پاکستان کی بیٹنگ جاری

    تیز بارش کے باعث پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری میچ کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا تھا۔

    آٹھویں وکٹ: وہاب ریاض 3 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے۔

    چالیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 7 کھلاڑی کے نقصان پر 188 ہوگیا۔

    ساتویں وکٹ: عامر یامین 62 رنز بناکر رن چیکمبورا کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    پنتیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 6 کھلاڑی کے نقصان پر 152 ہوگیا۔

    تیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 6 کھلاڑی کے نقصان پر 115 ہوگیا۔

    پچیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 6 کھلاڑی کے نقصان پر 86 ہوگیا۔

    rizwan

    چھٹی وکٹ: محمد رضوان 8  رنز بناکر رن کریمر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    بیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 5 کھلاڑی کے نقصان پر 68 ہوگیا۔

    sarfaraz

    پانچویں وکٹ: سرفراز احمد 9 رنز بناکر رن چیبھابھا کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    پندرہ اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 42 ہوگیا۔

    hafeez

    چوتھی وکٹ: محمد حفیظ 27 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے۔

    دسواں اوور : 31 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    نواں اوور : چار رنز کے اضافے کے ساتھ 26 رنز تین کھلاڑیون کے نقصان پر

    آٹھواں اوور : 22 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    ساتواں اوور :21 رنز

    چھٹا اوور : 17 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    asad

    تیسری وکٹ : اسد شفیق صرف ایک رن بنا کر جانگوے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پانچواں اوور : 17 رنز پر دو کھللاڑی آؤٹ

    چوتھا اوور : 12 رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر

    تیسرا اوور : 8 رنز ہردو کھلاڑی آؤٹ

    azhar

    دوسری وکٹ : پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی صرف ایک رن بنا کر پنینگارا کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    دوسرا اوور : سات رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر

    bilal

    پہلی وکٹ : پاکستان کے اوپنر بلا ل آصف کوئی رن بنائے بغیر پنینگارا کی بال پر چیگمبورا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

    پہلا اوور، چھ رن ایک کھلاڑی آؤٹ ،،، بلا ل آصف کوئی رن بنائے بغیر پنینگارا کی بال پر چیگمبورا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

    …………………………………………………………………………………………………………………………………………..
    زمبابوے اننگز
    …………………………………………………………………………………………………………………………………………..

    ٹوٹل اسکور :50 اوورز میں 276 رنز ۔ چھ کھلاڑی آؤٹ

    پہلی وکٹ : 27 رنز پر اوپنر ہملٹن ماساکاڈزا وہاب ریاض کی گیند پر محمد عرفان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،

    دوسری وکٹ : برائن چاری 39 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

    تیسری وکٹ : سین ولیمز 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    چوتھی وکٹ : چامو چبھابھا90 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پانچویں وکٹ : ایلٹن چیگمبرا 55 بال پر 67 رنز بنا کر ہٹ وکٹ ہوگئے،

    چھٹی وکٹ : سکندر رضا عامر یامین کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، سکندر رضا نے 32 رنز اسکور کئے ۔

    پہلا اوور: کوئی کھلاڑی آؤٹ نہپں ہوا، کوئی رن نہیں بنا۔

    دوسرا اوور: سات رنز بغیر کسی نقصان کے

    تیسرا اوور : کل اسکور آٹھ رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں

    چوتھا اوور : دس رنز پر کئی کھلاڑی آؤٹ نہیں

    پانچواں اوور : سولہ رنز بغیر کسی نقصان کے

    چھٹا اوور : بائیس رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں

    ساتواں اوور : 27 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں

    آٹھواں اوور : زمبابوے کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گر گئی ،

    اوپنر ہملٹن ماساکاڈزا وہاب ریاض کی گیند پر محمد عرفان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے سات رنز اسکور کئے

    hamilton

    نواں اوور : 39 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    دسواں اوور : 40 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    گیارہواں اوور : ایک رن کے اضافے سے 41 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر

    بارہواں اوور : کوئی رن نہ بن سکا

    تیرہواں اوور : چار رن کا اضافہ 48 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    چودہواں اوور : اسکور 51 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    پندرواں اوور : 54 رنز پرایک کھلاڑی آؤٹ

    سولہواں اوور : چار رنز کے اضافے سے اسکور 58 رنز

    سترہواں اوور : 62 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر

    اٹھارہواں اوور : ٹوٹل اسکور 65رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

    انیسواں اوور : گیارہ رنز کے اضافے ساتھ 76رنز

    بیسواں اوور : 81 رنز

    اکیسواں اوور : تین رنز کے اضافے کے ساتھ ٹوٹل اسکور 84 رنز

    بائیسواں اووور : پانچ رنز کا اضافہ، 89 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    تیئسواں اوور : 94 رنز

    چوبیسواں اوور : پانچ رنز کا اضافہ اسکور 99 رنز

    پچیسواں اوور : 103 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    چھبیسواں اوور : دو رنز کا اضافہ 105رنز

    ستائیسواں اوور : 107رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    اٹھائیسواں اوور : چھ رنز کے اضافے کے ساتھ 113 رنز

    انتیسواں اوور : 118 رنز دو کھلاڑی آؤٹ

    برائن چاری 39 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

    Brian

    تیسواں اوور : 125 رنز دو کھلاڑی آؤٹ

    اکتیسواں اوور: 132 تین کھلاڑی آؤٹ

    سین ولیمز 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ،

    Wahab

    بتیسواں اوور : 135 رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر

    تینتیسواں اوور : 140 رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر

    چونتیسواں اوور : 145 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    پینتیسواں اوور : 153 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    چھتیسواں اوور : 156 کھلاڑیوں کے نقصان پر

    سینتیسواں اوور : 163 رنز ، تین کھلاڑی آؤٹ

    اڑتیسواں اوور : 172 رنز تین آؤٹ

    انتالیسواں اوور : 178 رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر

    چالیسواں اوور : 180 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    اکتالیسواں اوور : 187 رنز

    بیالیسواں اوور: 190رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر

    تینتالیسواں اوور : 196 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    چامو چبھابھا 90 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

    Chamu

    چوالیسواں اوور : 206 رنز چار کھلاڑیوں کے نقصان پر

    پینتالیسواں اوور : سترہ رنز کے اضافے کے ساتھ 223 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    چھیالیسواں اوور : 231 رنز چارکھلاڑیوں کے نقصان پر

    سینتالیسواں اوور : 243 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    اڑتالیسواں اوور : 252 رنز چار کھلاڑیوں کے نقصان پر

    ایلٹن چیگمبرا 55 بال پر 67 رنز بنا کر ہٹ وکٹ ہوگئے،

    اننچاسواں اوور : 263 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ

    سکندر رضا عامر یامین کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

    پچاسواں اوور : 276 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ۔

    زمبابوے نے پاکستان کو 277 رنز کا ہدف دے دیا

  • آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 64 رنز سے شکست دے دی

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 64 رنز سے شکست دے دی

    لارڈز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چونسٹھ رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،میچ کی دوسری گیند پر وارنر ہاتھ ہر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اورکھیل جاری نہ رکھ سکے۔

     مڈل آڈر بلے بازوں کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ انچاس اوورز میں تین سو نو رنز بنائے۔ اسٹیون اسمتھ، جارج بیلی اور مچل مارش نے نصف سنچریاں اسکور کی۔

     ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے،کپتان اوئن مورگن ہی پچاسی رنز کی مزاحمت کرنے میں کامیاب رہے۔

     میزبان ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو پینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاندار کارکردگی پر مچل مارش کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ڈھاکا: شیر بنگال شاہین اور بنگال ٹائیگر آمنےسامنے آگئے،بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔

     اس موقع پر کپتان اظہر علی نے بتایاکہ پہلے میچ میں ٹیم کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی ، آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

    بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کریں گے،بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ درست لائن پر گیندیں کیں تو کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے۔

    اظہر علی کی قیادت کا پہلا دن مشفق الرحیم اور تمیم اقبال نے خراب کردیا،بنگلہ دیش نے پہلی ہی امتحان میں پاکستانی شاہینوں کے پر کاٹ کر تین میچزز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

    بنگلہ دیش نے پہلی ہی امتحان میں پاکستانی شاہینوں کے پر کاٹ دیئے اور اظہر علی ٹیم کی ہار پر وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پانچویں اسپیشلسٹ بولر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، سعید اجمل بھی مکمل فلاپ ہوئے۔

    پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے قومی ٹیم آج ڈھاکا میں ٹیم بقا کی جنگ لڑے گی،اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، ہار گئے تو پہلی بار بنگلہ دیش سے سیریز ہار جائیں گے۔

  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    ڈھاکہ :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔۔ قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے۔

    کپتان بدل گیا لیکن کھلاڑیوں کے لچھن نہیں بدلے، فیلڈرز نے کیچ چھوڑنے کی پرانی بیماری کا نئے کپتان کو بھی ٹریلر دکھادیا، اظہر علی کی قیادت کا پہلا دن مشفق الرحیم اور تمیم اقبال نے خراب کردیا۔

    بنگلہ دیش نے پہلی ہی امتحان میں پاکستانی شاہینوں کے پر کاٹ دیئے اور اظہر علی ٹیم کی ہار پر وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پانچویں اسپیشلسٹ بولر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، سعید اجمل بھی مکمل فلاپ ہوئے۔

    اب ڈھاکا میں ٹیم بقا کی جنگ لڑے گی، سیریز بچانے کا آخری موقع ہے اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، ہار گئے تو پہلی بار بنگلہ دیش سے سیریز ہار جائیں گے۔

  • بلاول بھٹی بد ترین بولنگ ریکارڈ ہولڈر بن گئے

    بلاول بھٹی بد ترین بولنگ ریکارڈ ہولڈر بن گئے

    نیپئر:  نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کی بولنگ لائن کا شیرازہ بکھر گیا۔ پاکستانی بولرز بری طرح ناکام۔ رہے۔کپتان مصباح الحق نے سب کو آزمایا لیکن کوئی بھی ٹیم کے کام نہ آیا،رہی سہی کسربلاول بھٹی نے پوری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے بلاول بھٹی کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ بلاول بھٹی پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔

    کرکٹ میں بیٹسمین تو ہوتے ہیں نروس نائنٹیز کا شکار لیکن اب تو بولرز بھی نائنٹیز کی فیگرز میں آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بلاول بھٹی حریفوں کو تو بھٹی میں نہ جھونک سکے لیکن خود رنز کی بھٹی میں جل گئے۔

    بلاول بھٹی نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں بغیر کوئی وکٹ لئے سب سے زیادہ ترانوے رنز دے کر بدترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    کیوی بیٹسمینوں نے نیپئیر میں بلاول بھٹی کو دن میں تارے دکھادیئے۔ بلاول بھٹی سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ترانوے رنز دیئے تھے۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دوسرے میچ کے لئے شارجہ میں پڑاؤ ڈال دیا ہے، پہلے ون ڈے کی شاندار کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

    پاکستانی بلے باز شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں، قومی ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لئے ایک تبدیلی کا امکان ہے، فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

    آل راونڈر محمد حفیظ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے، جہاں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ ایکشن پر کام کریں گے، کیوی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن بولنگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد شارجہ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں، کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پُر عزم ہیں، دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • کارڈف: دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے شکست

    کارڈف: دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے شکست

    کارڈف :بھارت نے سریش رائنا کی سنچری اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت ایک سو تینتس رنز سے شکست دے دی، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کارڈف میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے سریش رائنا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں تین سو چار رنز بنائے۔ رائنا ایک سو ،روہت شرما اور دھونی باون باون رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بارش کے مداخلت کے باعث انگلینڈ کو سینتالیس اوورز میں دو سو پچانوے رنز کا ہدف ملا، جدیجا اور ایشون نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو ایک سو اکسٹھ رنز پر پویلین بھیج کر سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

    جدیجا نے چار اور ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تیسرا ون ڈے تیس اگست کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جا ئے گا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جا ئے گا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ کل ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جا ئے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کولمبو میں مسلسل بارش کے سبب سیریز کا دوسرا ون ڈے ہمبنٹوٹامنتقل کردیا گیا ہے،میچ بدھ کو شیڈول تھا لیکن اب دوسرا ون ڈے منگل کو ہونے کی وجہ سے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پہلے ون ڈے کے ہیرو صہیب مقصود اور فواد عالم رہے تھے، دونوں بیٹسمینوں نے مشکل وقت میں ریکارڈ شراکت قائم کی اور نصف سینچریاں بناتے ہوئے ٹیم کو اہم فتح دلائی، پاکستان دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ بھی لے سکتا ہے، آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے کی وجہ سے آف اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، دوسرے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔